الفیوضات المحمدیہ

 وظیفۂ محبتِ الٰہی 

دل میں محبتِ الٰہی پیدا کرنے کے لئے درج ذیل آیات کا وظیفہ خاص طور پر مفید و مؤثر ہے:

اَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔ بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ 

1۔ وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اﷲِ اَنْدَادًا یُّحِبُّوْنَہُمْ کَحُبِّ اﷲِ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اَشَدُّ حُبًّا لِلّٰہِ۔ (البقرۃ، 2: 165)
2۔ اِنَّ اﷲَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبَّ الْمُتَطَھِّرِیْنَ۔ (البقرۃ، 2:222)
3۔ وَاﷲُ یُحِبُّ الصّٰبِرِیْنَ۔ (اٰل عمران، 3: 146)
4۔ اِنَّ اﷲَ یُحِبُّ الْمُتَوَکِّلِیْنَ۔ (اٰل عمران، 3: 159)
5۔ اِنَّ اﷲَ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ۔ (المائدۃ، 5: 13)
6۔ اِنَّ اﷲَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ۔ (المائدۃ، 5: 42)
7۔ فَسَوْفَ یَاْتِی اﷲُ بِقَوْمٍ یُّحِبُّہُمْ وَ یُحِبُّوْنَہ۔ (المائدۃ، 5:54)
8۔ فِیْہِ رِجَالٌ یُّحِبُّوْنَ اَنْ یَّتَطَہَّرُوْاط وَاﷲُ یُحِبُّ الْمُطَّہِّرِیْنَ۔ (التوبۃ، 9: 108)
9۔ وَلٰکِنَّ اﷲَ حَبَّبَ اِلَیْکُمُ الْاِیْمَانَ وَ زَیَّنَہ، فِیْ قُلُوْبِکُمْ۔ (الحجرات، 49: 7)
10۔ اِنَّ اﷲَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ۔ (الصف، 61: 4)

 ان آیات کو ترتیب سے اکٹھا پڑھیں یہ ایک بار تصور ہو گا۔ ان آیات کی روزانہ نمازِ فجر کے بعد کم از کم تین بار تلاوت کریں۔ اگر فرصت ہو تو نمازِ مغرب یا عشاء کے بعد جس وقت زیادہ یکسوئی اور تنہائی مل سکے، اس وظیفہ کو اپنا معمول بنا لیں۔ 

  • 7بار یا 11 بار پڑھنے میں بہت برکات ہیں۔
    ہاتھ پر پھونک کر سینے پر مل لیں اور پانی دم کر کے پئیں۔
    ان آیات کی کثرت تلاوت سے دل میں محبتِ الٰہی پیدا ہوتی ہے۔
    اس وظیفہ کو حسب ضرورت ۱۱دن یا ۴۰ دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔ 

وظیفہ شفاء

جملہ ظاہری و باطنی، جسمانی و روحانی امراض و تکالیف کے لئے درج ذیل آیات شفاء کا وظیفہ نہایت مؤثر، مفید اورکثیر برکات کا باعث ہے:

اَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔ بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔

1۔ وَ یَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ۔ (التوبہ، 9:14)
2۔ وَ شِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ۔ (یونس، 10 : 57)
3۔ فِیْہِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ۔ (النحل، 16 : 69)
4۔ وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ھُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ۔ (الاسراء، 17 : 82)
5۔ وَ اِذَا مَرِضْتُ فَھُوَ یَشْفِیْنِ۔ (الشعراء، 26 : 80)
6۔ قُلْ ھُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ھُدًی وَّ شِفَآئٌ۔ (فصلت، 41 : 44)

ان چھ (6) آیات کو ترتیب سے اکٹھا پڑھیں یہ ایک بار تصور ہو گا، ان آیات کی. روزانہ نمازِ فجر کے بعد کم از کم تین بار تلاوت کریں۔ اگر فرصت ہو تو نمازِ مغرب یا عشاء کے بعد جس وقت زیادہ یکسوئی اور تنہائی مل سکے، اس وظیفہ کو اپنا معمول بنا لیں۔ 

7بار یا11بار پڑھنے میں بہت برکات ہیں۔
ہاتھ پر پھونک کر سینے پر مل لیں اور پانی دم کر کے پئیں۔
اس وظیفہ کو حسب ضرورت ۱۱ دن یا ۴۰ دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

واٹس ایپ