قائد ڈے تقریب مرکزی سیکرٹریٹ
مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام کانفرنس ہال میں قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں محترم ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، محترم بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد، محترمہ ڈاکٹر نوشابہ، صدر ویمن لیگ فرح ناز، ناظمہ سدرہ کرامت اور مرکزی ٹیم اور لاہور کی سطح پر عہدیداران نے شرکت کی۔
محترم ناظم اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایسے سکالر ہیں جن کا تحقیقی کام بین الاقوامی معیار پر پورا اترتا ہے ان کے کام پر دنیا کی مختلف یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی ہورہی ہے۔
محترم بریگیڈیئر اقبال احمد نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 8 جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلو پیڈیا کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔ ان کا علمی و تحقیقی کام کسی مسلک، فرقہ اور طبقے کے لیے نہیں بلکہ انسانیت اور علم اسلام کے لیے ہے۔
صدر ویمن لیگ فرح ناز نے استقبالیہ کلمات ادا کئے۔ شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ شیخ الاسلام کی درازی عمر کے لیے دعائیہ کلمات ادا کئے۔
تنظیمی وزٹ (ڈیرہ اسماعیل خان)
محترمہ ام حبیبہ منہاجین اور زونل ناظمہ ریسٹ آف پاکستان نے ڈیرہ اسماعیل خان کا وزٹ کیا اور اپنی بھرپور محنت اور علاقائی ویمن لیگ کے تعاون سے زبردست اہداف حاصل کئے جو کہ متعین کردہ اہداف سے کئی گنا زیادہ ہیں۔موصوفہ نے پہاڑ پور، لاڑ شریف، پنیالا، رنگ پور، ڈھلہ، پیزو کا وزٹ کیا۔ جس میں 55 تا حیات رفقاء حاصل کیے۔ اس وزٹ کے دوران لاڑ شریف میں 8 لائف ممبرز اور پانچ حلقات درود، پہاڑ پور کی یونین کونسل پنیالا میں 8 لائف ممبرز کے ساتھ یونین کونسل کی تنظیم سازی کی گئی۔
اس کے علاوہ ڈی جی خان سٹی میں 23 لائف ممبرز، 33 حلقات درود اور پیزو میں حلقہ درود کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں 2 لائف ممبرز، 3 حلقات درود اور پہاڑ پور کی یونین کونسل کوٹلہ لودھیان میں 15 حلقہ درود کا قیام عمل میں لایا گیا۔
کتاب میلہ گوجرانوالہ
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سہ روزہ کتاب میلہ منعقد کیا گیا جس میں مرکزی ناظم منہاج القرآن محترم محمد رفیق نجم، مرکزی ڈائریکٹر میڈیا محترم نوراللہ صدیقی، مرکزی صدر ویمن لیگ محترمہ فرح ناز، مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت، مرکزی زونل نگران عائشہ مبشر اور مرکزی ناظمہ MSM زینب ارشد، ناظم گوجرانوالہ عمران علی ایڈووکیٹ، صدر بار کونسل اسلام جوڑا، ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل، وائس چیئرمین علی شبیر مہر جہانگیر و اصف، ضلعی ناظمہ نسرین اسلم، محترمہ حریرہ باور کے علاوہ تاجر، وکلاء اور علم دوست شخصیات نے شرکت کی۔
اس کتاب میلہ میں محترم رفیق نجم، محترم نوراللہ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے گوجرانوالہ کو کتاب میلہ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی اور انہوں نے مزید کہا کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہئے۔ اس سے لوگوں میں کتاب دوستی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ اگر قوم میں علم حاصل کرکے اس پر عمل کرنے کا شعور بیدار ہوجائے تو قوم سے انتہا پسندی، دہشت گردی اور جہالت کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ منہاج القرآن اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پہچان ہی علم دوستی ہے۔ اس کتاب میلہ کا ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل وائس چیئرمین علی شبیر جہانگیر واصف کے علاوہ موثر شخصیات نے وزٹ کیا۔
جہلم
’’خواتین معاشرے کا جزو لاینفک‘‘ کے عنوان سے منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیر اہتمام ’خواتین کا عالمی دن‘‘ منایا گیا۔ تقریب کا انعقاد جہلم کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں مسز فرح ناز، مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر مہمانان گرامی میں مسز شاہدہ شاہ ( ممبر ضلع کونسل، ٹریننگ آفیسر پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی، چیئر پرسن المرکز ویمن ونگ) ۔ڈاکٹر طیبہ (ماہر نفسیات)، شازیہ نیئر ایڈووکیٹ،عاصمہ نسیم ایڈووکیٹ، عالیہ رضا ایڈووکیٹ، شاہدہ عبداللہ (سابقہ پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین پنڈدادنخان)، رشیدہ بیگم (چیئر پرسن عورت فائو نڈیشن)، پروفیسر عفت شاکر ( فزکس، گورنمنٹ کالج برائے خواتین جہلم)، تنویر فاطمہ ( چیئر پرسن نیشنل اَمن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ضلع جہلم)، مومنہ مہرو ( صدر پنجاب ٹیچر یونین برائے خواتین جہلم)، نسرین مصطفی (پرنسپل اقراء سکول سکھا جہلم)، فرزانہ اجمل (سابقہ اینکر پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سنٹر /پرنسپل منہاج ماڈل سکول جادہ جہلم)، عشرت فاروق (وائس پرنسپل منہاج ماڈل سکول کالا گجراں جہلم)، مسز مریم نعیم (سابقہ ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم)، ساجدہ نعیمی (ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل دینہ) ثمینہ کوثر (ٹیچر آرمی پبلک سکول جہلم) نفیسہ کرن (نائب صدر، پریس کلب تحصیل جہلم) اور سعیدہ خادم (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ چنگ فورڈ یوکے) نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت و ترجمہ کلام پاک ہواسے ہوا۔ ہدیہ نعت کی سعادت غوثیہ نعت کونسل نے حاصل کی جبکہ کمپیئرنگ کے فرائض مسز زین اور صبیحہ کرن نے سر انجام دئیے۔مقررین میں مسز فرح ناز (مرکزی صدر) نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ہم حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے راستے پر چلیں گی تب ہی معاشرے کا جزو لا ینفک بن سکیں گی۔ عورت صرف خاندان ساز نہیں بلکہ معاشرہ ساز ہے، تربیت یافتہ خاتون غیر معمولی نتائج دیتی ہے۔ مسز مریم نعیم (سابقہ ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم) نے کہا کہ عورت معاشرے کا وہ اہم عنصر ہے جس کی گود میں قومیں پروان چڑھتی ہیں، اس لئے معاشرے کی تربیت اور ترقی کا انحصار عورت پر ہے۔ شازیہ نیئر ایڈووکیٹ نے کہا کہ خواتین کو اپنے حقوق کیلئے فرائض پورے کرنے چاہئیں، اپنے فرائض بیوی، بیٹی، اور ماں کے طور پر پورے کریں ۔ اپنی بیٹیوں کی اچھی تربیت کریں تو آپ کو اپنا حق کسی سے مانگنا نہیں پڑے گا۔ مسز شاہدہ شاہ ( ممبر ضلع کونسل، ٹریننگ آفیسر پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی، چیئر پرسن المرکز ویمن ونگ) نے کہا کہ عورتوں کے حقوق عورتوں کے اختیار میں ہی ہیں کیونکہ نسلوں کو پروان چڑھانے میں زیادہ حصہ عورتوں کا ہی ہوتا ہے۔ جبکہ مومنہ مہرو ( صدر پنجاب ٹیچر یونین برائے خواتین جہلم) نے کہا کہ عورت کو اپنے حقوق کیلئے لڑنے سے پہلے خود کو مضبوط کر لینا چاہئیے ۔حقوق مانگنے کی ضرورت تب پڑتی ہے جب وہ اپنی کمزوریاں دوسروں کو بتاتی ہے، مضبوط عورت کو حقوق دوسروں سے مانگنے نہیں پڑتے۔