پالک، مولی، مٹر سے ڈپریشن میں کمی ہوتی ہے: تحقیق
عام طور پر ڈپریشن اور پریشانی کے علاج کے لئے ڈاکٹر حضرات دوائیں تجویز کرتے ہیں تاہم تازہ تحقیق کے مطابق پالک اور مٹر جیسی سبزیاں کھانے سے ڈپریشن دور بھگایا جاسکتا ہے۔ اگر آپ اداس ہیں یا تھکن محسوس کررہے ہیں تو فکر مند ہونے کی بات نہیں فوراً اپنے کچن میں جائیں اور مزیدار سی ڈش بناکر کھائیں اس سے نہ صرف آپ کی تھکن اور اداسی دور ہوگی بلکہ آپ کا دھیان بھی بٹ جائے گا۔ ہری سبزیاں یا ہرے پتوں والی غذا جیسے پالک، مولی، مٹر یا بند گوبھی کھانے سے ڈپریشن میں کمی واقع ہوتی ہے کیونکہ نیویارک سٹی میں کی جانے والی تحقیق میں ڈپریشن اور فولک ایسڈ کے لیول کے درمیان گہرا تعلق بتایا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہری سبزیاں فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہیں جو کہ ڈی این اے سینتھیس اور خون کے نئے خلیات کی تعمیر میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جس سے ڈپریشن میں پچاس فیصد تک کمی واقع ہوتی ہے اس کے علاوہ وٹامن بی سکس کی فراہمی بھی ڈپریشن میں کمی کا باعث ہوتی ہے جس کے لئے کیلا، چکن، آلو اور سرخ مرچ کا استعمال بہترین ہے۔
پُررونق چہرے کیلئے نیچرل ماسک بنایئے
چہرے پر داـغ دھبوں اور چھائیوں کی کئی وجوہات ہیں۔ ان چھائیوں سے چھٹکارا پانے اور جلد کی حفاظت اگر قدرتی طریقوں پر عمل پیرا رہ کر کی جائے تو اس کے نتائج بہت حیرت انگیز اور دیر پا ثابت ہوں گے۔
- ایلویرا جیل
ایلویرا داغ دھبوں اور چھائیوں کے لئے بہترین نسخہ ہے۔ ایلویرا کے پتوں سے گودا نکال کر اسے چہرے کے داغ دھبوں والے متاثرہ حصے پر ملیں اور 10 سے 15 منٹ کے بعد منہ دھولیں۔ ایلویرا کو دن میں کم از کم دو مرتبہ ضرور استعمال کریں۔
- صندل پاؤڈر
صندل پاؤڈر میں چند قطرے عرق گلاب شامل کرکے پیسٹ بنالیں، اب اس پیسٹ کو متاثرہ حصہ پر لگائیں اور پندرہ منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ داغ دھبے دور ہوجائیں گے۔
- آلو کا جوس
کچے آلو کو کدوکش کرکے اس کا جوس نکال لیں اب اس جوس کو چہرے، ہاتھوں اور پیروں پر لگائیں اور بیس منٹ کے بعد دھولیں۔
- شہد اور لیموں
روزانہ رات کو سونے سے پہلے ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ لیموں کے رس سے بنے ہوئے ماسک کو پندرہ منٹ تک چہرے پر لگائیں اور پھر تازہ پانی سے دھولیں۔
- قدرتی سکن برائٹر
چہرے کو داغ دھبوں اور چھائیوں سے پاک رکھنے کے لئے روزانہ نہانے سے پہلے چہرے پر ٹماٹر اور لیموں کا رس استعمال کریں۔ جس کے لئے ایک ٹماٹر اور ایک کپ لیموں کے جوس کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈر کرلیں۔ چہرے کی قدرتی رعنائی اور چمک میں اضافہ کرنے کے لئے اس اسکن برائٹر کو چہرے پر لگائیں اور 15-10 منٹ کے بعد چہرہ دھولیں۔ یہ نسخہ چہرے کو قدرتی طور پر بلیچ کرنے میں مدد دے گا۔
- سنگترہ کے بیج
سنگترہ کے خشک بیجوں کو پانی کے ساتھ پیس کر پیسٹ بنالیں اب اس پیسٹ کو چھائیوں والے حصوں پر لگائیں اور 15-10 منٹ کے بعد دھولیں۔ اس سے نہ صرف چھائیوں کا خاتمہ ہوگا بلکہ چہرے پر موجود دانے بھی ختم ہوجائیں گے۔
- امرود اور کیلے کا پیسٹ
درمیانے سائز کے کیلے اور امرود کو پیس کر اس کا پیسٹ بنالیں اب اس پیسٹ کو پورے چہرے پر لگائیں اور تقریباً پندرہ منٹ کے بعد دھولیں۔ اس نسخے کے استعمال سے چھائیاں دورہوجائیں گی۔
- داغ دھبے دور کرنے والا ماسک
ایک کھانے کا چمچ دہی اور ٹماٹر کا جوس شامل کرکے پیسٹ بنالیں اس پیسٹ کو بیس منٹ تک چہرے پر لگائیں اور پھر دھولیں۔
- لیموں اور ہلدی
ایک چمچ لیموں کے رس میں چٹکی ہلدی شامل کرکے اسے چہرے پر لگائیں۔ 15-10 منٹ کے بعد منہ دھولیں۔ لیموں کا رس قدرتی طور پر بلیچ کرنے میں مدد دے گا۔