خصوصی رپورٹ

ویمن اعتکاف 2019ء

معاشرے کی فلاح و بہبود اور ترقی میں جتنا کردار مرد کا ہے اس سے کہیں زیادہ اہم کردار خواتین کا ہے۔ یہی وجہ ہے ان کی تعلیم و تربیت شخصیت سازی نہایت ضروری ہے تاکہ وہ معاشرے میں مفید کردار ادا کرسکیں۔ اسی مقصد کے تحت ہر سال منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام خواتین کے لیے رمضان المبارک میں تزکیہ نفس، اصلاح احوال توبہ اور آنسوئوں کی بستی شہر اعتکاف منعقد کیا جاتا ہے۔ جس میں دنیا بھر سے ہزاروں خواتین معتکف ہوتی ہیں۔ یہ سالانہ مسنون اعتکاف جہاں خواتین کے اعمال و احوال کی اصلاح کا باعث بنتا ہے وہیں ان کی تربیت کے ضروری مندرجات کا احاطہ بھی کئے ہوتا ہے۔

امسال بھی رمضان المبارک میں خواتین کے اعتکاف گاہ کے جملہ انتظامات و انصرام کے لیے محترم ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، محترم جواد حامد، محترم بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، محترمہ فرح ناز و محترمہ سدرہ کرامت کی سربراہی میں ذیلی کمیٹیز تشکیل دی گئیں جن میں:

محترمہ فرح ناز (نگران مرکزی کمیٹی)

محترمہ سدرہ کرامت (سربراہ مرکزی کمیٹی)

محترمہ میمونہ شفاعت (سیکرٹری مرکزی کمیٹی)

محترمہ فریدہ سجاد(سکیورٹی کمیٹی)

محترمہ عائشہ مبشر (تنظیمی کمیٹی)

محترمہ میمونہ شفاعت (بجٹ کمیٹی)

محترمہ حبیبہ اسماعیل (انتظامی کمیٹی)

ڈاکٹر نوشابہ ضیاء (میڈیکل کمیٹی)

محترمہ انیلہ الیاس (دعوتی وتربیتی کمیٹی)

محترمہ ثناء وحید (VIPشیڈول کمیٹی)

محترمہ فاطمہ کامران (رابطہ و ملاقات کمیٹی)

محترمہ نادیہ سلمیٰ (میس کمیٹی)

محترمہ انیلہ الیاس (تھیم اینڈ ڈیکوریشن کمیٹی)

محترمہ آمنہ بتول (استقبالیہ و وائنڈ اپ کمیٹی)

محترمہ میمونہ شفاعت (رجسٹریشن و الاٹمنٹ کمیٹی)

محترمہ شاکرہ چوہدری (سوشل میڈیا کمیٹی)

محترمہ جویریہ حسن (میڈیا کمیٹی)

محترمہ ام حبیبہ اسماعیل (ڈسپلن کمیٹی)

محترمہ میمونہ شفاعت (سٹالز و کینٹین کمیٹی)

محترمہ ام حبیبہ افضل (DFA)

محترمہ سیما قراۃالعین (کنٹرول روم ، ریکارڈ کیپنگ کمیٹی)

محترمہ آصفہ صفدر (صفائی کمیٹی)

محترمہ آمنہ بتول (سالانہ عالمی و روحانی اجتماع)

محترمہ ام حبیبہ افضل (کالج کوآرڈینیشن کمیٹی)

محترمہ زینب ارشد (ایم ایس ایم سسٹرز کمیٹی)

محترمہ شازیہ بٹ (نگران ایگرز اعتکاف کمیٹی)

محترمہ ایمن یوسف (سربراہ ایگرز اعتکاف کمیٹی)

محترمہ کلثوم طفیل (الہدایہ ٹریننگ ورکشاپ کمیٹی)

محترمہ ثناء وحید (وائس کمیٹی)

محترمہ ارشاد اقبال (نگران فاطمہ ہال)

محترمہ آمنہ بتول (نگران خدیجہ ہال)

محترمہ صائمہ نور (نگران عائشہ ہال)

محترمہ عائشہ مبشر (نگران بیت الز اہرہ ہال)

محترمہ میمونہ شفاعت (نگران ابن خالدون ہال)

مورخہ 26 مئی 2019ء کو نماز مغرب سے پہلے ہزاروں معتکفات محترمہ فضہ حسین قادری کی نگرانی میں اعتکاف میں شریک ہوئیں۔ یہ شہر اعتکاف منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام منعقد کیا جاتا ہے۔ جس میں ہزاروں خواتین رجسٹریشن کرواتی ہیں۔ ان معتکفات کو مرکزی ٹیم صدر ویمن لیگ محترمہ فرح ناز، ناظمہ محترمہ سدرہ کرامت نے خوش آمدید کہا۔

خطاب: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

اس اعتکاف میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معتکفین کی تربیت کے لیے کینیڈا سے براہ راست خصوصی خطابات کیے تاکہ معتکفین ہوائے نفس اور دنیاوی مسائل سے نجات پاکر تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق زندگی بسر کریں تاکہ معاشرہ میں امن و امان پیار و محبت کی فضا جنم لے۔

تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام شہر اعتکاف میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی نشست کی انہوں نے کہا معتکفات خوش قسمت ہیں جو دور دراز سے شہر اعتکاف میں شرکت کے لیے آئیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دروس ایمان اور روح کی غذا کا سامان فراہم کرتے ہیں۔ خواتین سال بھرگزارنے والی اپنی عملی زندگی میں شہر اعتکاف کے فیوضات کو برقرار رکھیں۔ یہی کامیابی و فلاح کی نشانی ہے۔ منہاج القرآن واحد اصلاحی، فلاحی عالمگیر تحریک ہے جو بچوں سے لے کر بزرگوں تک ہر عمر کے افراد کے لیے تعلیم و تربیت کے لیے پروگرام وضع کرتی ہے۔

محترمہ فضہ حسین قادری نے منعقدہ شہر اعتکاف شریک سینکڑوں بچوں کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہ بچہ جیسے ہی اس عالم رنگ و بو میں آنکھ کھولتا ہے تو اس کے مشاہدہ کا عمل شروع ہوجاتا ہے جو تعلیم بچے کو ابتدائی عمر میں ملتی ہے وہ عمر کے آخری سانس تک اس کے ساتھ رہتی ہے۔ اگر گھر کا ماحول تعلیم یافتہ، مذہبی ہوگا تو یقینا اس کے اثرات بچے کی شخصیت پر مرتب ہوں گے۔ فضہ حسین قادری نے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

حلقہ جات

منہاج القرآن ویمن لیگ کی نظامت تربیت کے زیر اہتمام خواتین کے لیے دس روزہ حلقہ جات ترتیب دیئے گئے جس میں معتکفات کی فکری، روحانی اور اخلاقی تربیت کے لیے حلقہ جات کا اہتمام کیا گیا حلقہ جات کے لیے کورس ڈیزائن کیا جس میں ترجمہ، تفسیر، گرائمر، تجوید، فقہی مسائل، عقائد، حدیث شامل ہے۔ حلقہ جات کے لیے27 معلمات نے بڑی محنت اور بھرپور دلچسپی سے معتکفات کی تربیت کے لیے تدریسی خدمات سرانجام دیں۔

محترمہ فضہ حسین قادری نے ان سکالرز کے ساتھ خصوصی ملاقات کی اور انہیں شہر اعتکاف میں ملک بھر سے آئی ہوئی معتکفات کی تربیت پر شاندار تدریسی خدمات دینے پر شیلڈز دیں اور انہوں نے کہا کہ الدعوۃ پراجیکٹ کی سکالرز نے تمام حلقہ جات میں دعوت دین کا حق ادا کردیا۔

تنظیمی و تربیتی نشستیں

تنظیمی عہدیداران کی تنظیمی تربیت کے لیے خصوصی نشستیں منعقد کی گئیں۔ جس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ممبر سپریم کونسل محترمہ فضہ حسین قادری اور محترمہ فرح ناز صدر ویمن لیگ نے خصوصی لیکچر دیئے تاکہ تنظیمی عہدیداران مزید نئی تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی تنظیمی ورکنگ کو بہتر اور آسان بناسکیں۔ ان تنظیمی نشستوں میں جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب، سنٹرل پنجاب، کشمیر،کراچی، سندھ اور لاہور زونز نے شرکت کی۔

وزٹس

محترمہ فضہ حسین قادری نے اعتکاف گاہ کا گاہے بگاہے وزٹ بھی کیا اور معتکفات سے ملاقات و مصافحہ کیا۔