نافرمان اولاد کی اصلاح کا وظیفہ: یَا شَهِیْدُ
فوائد و تاثیرات:
اس وظیفہ کا ورد کرنے والا اگر نافرمان بیٹے یا غیر صالح بیٹی پر دم کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو صالح بنا دیتا ہے۔
عام معمول: اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
- اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔
گمشدہ اشیاء کی بازیابی کا وظیفہ: یَا حَقُّ
فوائد و تاثیرات:
اس وظیفہ کی برکت سے گمشدہ مال و اسباب مل جاتے ہیں۔ قیدی پڑھے تو قید سے نجات مل جاتی ہے۔ وظیفے کا ورد کرنے والے کو حق بات کہنے کی توفیق مل جاتی ہے اور وہ حق و باطل میں تمیز کرنے لگتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مخفی راز پر اسے مطلع کرتا ہے۔ درج ذیل الفاظ کے ساتھ ذکر کرنے سے فقر سے نجات ملتی ہے اور مہماتی امور میں آسانی نصیب ہوتی ہے: لَا اِلٰہَ اِلَّا اﷲُ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ۔
- روزانہ ایک ہزار (1000) مرتبہ پڑھنے سے طبیعت کی اصلاح ہو جاتی ہے اور اخلاق اچھے ہوجاتے ہیں۔
عام معمول: اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
- اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔
خطرات سے نجات و رفعِ خوف کا وظیفہ: یَا وَکِیْلُ
فوائد و تاثیرات:
اس وظیفے کا ورد کرنے والے کو بجلی گرنے، طوفان، بادوباراں، پانی اور آگ وغیرہ کا خوف ہو تو اس اسم کی برکت سے وہ خوف دور ہو جاتا ہے، کسی خطرناک جگہ پر کثرت سے پڑھنا خوف سے نجات کا موجب بنتا ہے، اس کی برکت سے دل پر اللہ کی طرف سے سکینہ کا نزول ہوتا ہے اور مہمات میں ہر قسم کے شر سے نجات کے غیبی سامان مہیا ہو جاتے ہیں۔ اس اسم کو الحکیم کے ساتھ ملا کر اس طریقے سے بھی پڑھ سکتے ہیں یَا وَکِیْلُ یَا حَکِیْمُ اس میں اسم اعظم کی تاثیر بھی پائی جاتی ہے۔
عام معمول: اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
- اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔
(الفیوضات المحمدیه، ص 312، 313)