تحریک منہاج القرآن آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی محبت کے اظہار اور لاکھوں کروڑوں دلوں کو اس محبت کی چنگاری سے بہرہ ور کرنے کے لیے ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہایت ہی منظم انداز میں بڑے ذوق و محبت کے ساتھ مناتی ہے۔ کم و بیش ہر تحصیل میں ہزاروں خواتین شرکاء پر مشتمل محافل سالانہ پروگرامز کی صورت میں منعقد کی جاتی ہیں۔ یونین کونسلز، یونٹس اور ہزاروں گھروں میں بھی محافل انعقاد پذیر ہوتی ہیں۔ امسال ماہ ربیع الاول میں روحی فدا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اور تعلیمات کے ساتھ تعلق استوار کرنے کی اس مہم کا پلان درج ذیل ہے:

مقاصد

  1. خواتین کو سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کروانا۔
  2. میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے باطل عقائد کا رد کرنا۔
  3. فروغ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے تحریک منہاج القرآن کے کردار کو اجاگر کرنا۔
  4. معاشرے کو جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بطور ثقافت کا حصہ بنانے کی رغبت دلانا۔
  5. ایمان کا مرکز و محور ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اس فکر کو خواتین معاشرہ کے ذہنوں میں راسخ کرنا۔
  6. عملی زندگی میں محبت و تعلیماتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو راسخ کرنے کے لیے حلقاتِ درود و فکر اور شب بیداری کا قیام و استحکام۔

لائحہ عمل

سلوگن:

قوت عشق سے ہر پست کو بالا کردے
دہر میں اسم سے اجالا کردے

دورانیہ: 50 دن (21 اکتوبر تا 10 دسمبر)

استقبال ربیع الاول: 21 صفرالمظفر تا 5 ربیع الاول)

ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (5 ربیع الاول تا 15 ربیع الثانی)

پروگرامز، انکی نوعیت اور انعقاد کی سطحیں

استقبال ربیع الاول، ضیافت میلاد، سالانہ محافل، عالمی میلاد کانفرنس، یونین کونسل کی سطح پر یونٹس اور گھروں میں محافل میلاد، بچوں کے لیے محافل میلاد (ایگرز پلیٹ فارم سے)

فارمیٹ:

عنوان:

قوت عشق سے ہر پست کو بالا کردے
دہر میں اسم محمد سے اجالا کردے

شرکاء کی تعداد: کم از کم 1500 خواتین

مہمان گرامی: علاقہ کی 50 موثر خواتین

وینیو: علاقہ کا مشہور و معروف ہال/ گراؤنڈ/ مارکی

تشہیر: میڈیا (الیکٹرانک و پرنٹ و سوشل میڈیا پر تشہیر) وسائل کی دستیابی کے مطابق، 30 نمایاں مقامات پر بینرز، فلیکسز

MSM میلاد پلان:

مقاصد:

  • استقبال ربیع الاول کا شعور اور طالبات میں محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا شعور و اہمیت اجاگر کرن
  • آمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اظہار
  • سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اصل روح کے ساتھ اپنانے کی ترغیب دین
  • دورِ پرفتن میں طالبات کے عقائد کی حفاظت اور ان میں پختگی پیدا کرن
  • تنظیمی ڈھانچے میں استحکام لانے کی کوشش

سلوگن:

’’مضمر تیری صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تقلید میں ہے عالم کی بھلائی‘‘

’’رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت رہبری کے لیے‘‘

دورانیہ: (50 دن)

استقبال ربیع الاول: (15 صفرالمظفرتا یکم ربیع الاول)

ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : (یکم ربیع الاول تا 15 ربیع الثانی)

مختلف ایکٹیوٹیز کی نوعیت اور انعقاد کی سطحیں:

ٹائیٹل: ’’سب خوشیاں مناؤ۔۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگئے ہیں‘‘

  • استقبال ربیع الال پروگرام
  • لیٹر رائٹنگ: An epistle of love to the Beloved of Allah
  • ربیع الاول کی مناسبت سے دانش کدہ کا انعقاد
  • تقریری و مباحثہ مقابلہ جات
  • عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت

ایگرز میلاد پلان:

میلاد پلان (دورانیہ21اکتوبر تا 10دسمبر)

سرگرمیاں:

استقبال ربیع الاول

سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری مشعل راہ

To my Beloved Prophet (SAW). (آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو محبت نامہ لکھنے کی سرگرمی)

میلاد کی خوشی غمزدوں کے ساتھ

ایگرز میلاد برائے تحصیل/ڈسٹرکٹ

سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری مشعلِ راہ:

تعارف و مقاصد:

اس سرگرمی کے ذریعے سنڈے سکول یا ایگرز حلقہ درود میں بچوں کو آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ محبت کا حقیقی تعلق پیدا کرنے کے لییعملی طور پر آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوبصورت سنت اور سیرت سے متعارف کروایا جائے گا۔

اس سرگرمی کے ذریعے عملی طور پر آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو اپنی ذندگی میں شامل کرنے کے لیے Motivation اور Awareness دی جائے گی۔ جیسا کے سنت کے مطابق کھانے کا طریقہ ،سونے کا طریقہ ،بات کرنے کا طریقہ وغیرہ۔

طریقہ کار:

  • ایگرز سنڈے سکول کی کلاسز،ایگرز حلقہ درود،اور محافل کے ذریعے بچوں کو سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روشناس کروایا جائے گا۔
  • بچے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت اور پسندیدہ عمل ،اور اشیاکے ماڈلز تیار کریں گے ۔چھوٹی سطح پر سیرہ ایکسپو کا اہتمام کیا جائے گا جو کہ تحصیلی ایگرز کے میلاد میں نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔
  • ان سنتوں پر عمل کرنے کے لیے Motivation دی جائے گی اور عمل کے لیے تیار کیا جائے گا۔ To My Beloved Prophet (SAW))
  • اس سرگرمی کے ذریعے بچے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار خط لکھ کر کریں گے۔
  • اس خط کو خوبصورت سجانے کی ترغیب دی جائے گی اور سنڈے سکول کی آرٹ کلاس کے ذریعے بچوں کو سکھایا بھی جائے گا۔
  • ان خطوں کو تحصیلی میلاد میں Display کیا جائیگا اور بعد ازاں ان میں سے کچھ کو عالمی میلاد میں ایگرز کے مختص کارنر میں بھی Display کیا جائے گا۔

نوٹ: مکمل میلاد پلان کے حصول کیلئے اپنے علاقے کی زونل ناظمہ سے رابطہ کریں۔