{فرمان الہٰی}
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا كُونُوا أَنصَارَ اللَّهِ كَمَا قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ لِلْحَوَارِيِّيْنَ مَنْ أَنصَارِي إِلَى اللَّهِ قَالَ الْحَوَارِيُّونَ نَحْنُ أَنصَارُ اللَّهِ فَآمَنَت طَّائِفَةٌ مِّن بَنِي إِسْرَائِيلَ وَكَفَرَت طَّائِفَةٌ فَأَيَّدْنَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَى عَدُوِّهِمْ فَأَصْبَحُوا ظَاهِرِينَ.
(الصف،61 : 14)
’’اے ایمان والو! تم اللہ کے مددگار بن جاؤ جیسا کہ عیسیٰ ابن مریم (علیہا السّلام) نے (اپنے) حواریوں سے کہا تھا : اللہ کی (راہ کی) طرف میرے مددگار کون ہیں، حواریوں نے کہا : ہم اللہ کے مددگار ہیں۔ پس بنی اسرائیل کا ایک گروہ ایمان لایااور دوسرا گروہ کافر ہوگیا۔ سو ہم نے اُن لوگوں کی جو ایمان لے آئے تھے اُن کے دشمنوں پر مدد فرمائی پس وہ غالب ہوگئے‘‘۔
(ترجمة عرفان القرآن)
{فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم}
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضی الله عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم : لَا تَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ حَتَّی تُؤْمِنُوْا وَلَا تُوْمِنُوْا حَتَّی تَحَابُّوْا، أَوَلَا أَدُلُّکُمْ عَلَی شَيئٍ إِذَا فَعَلْتُمُوْهُ تَحَابَبْتُمْ؟ أَفْشُوْا السَّـلَامَ بَيْنَکُمْ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَالتِّرْمِذِيُّ.
’’حضرت ابوہریرہ ص سے مروی ہے کہ حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم جنت میں اس وقت تک داخل نہیں ہوگے جب تک تم ایمان نہ لاؤ، اور تم اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے جب تک تم ایک دوسرے سے محبت نہ کرو۔کیا میں تمہیں ایک ایسی چیز نہ بتائوں جس پر تم عمل کرو تو ایک دوسرے سے محبت کرنے لگو؟ (اور وہ عمل یہ ہے کہ) اپنے درمیان سلام کو پھیلایا کرو (یعنی کثرت سے ایک دوسرے کو سلام کیا کرو)۔‘‘
(المنهاج السوی من الحديث النبوی صلی الله عليه وآله وسلم ، ص : 13)