منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا
- منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن انڈیا کولکتہ مغربی بنگال کے زیرانتظام کماراٹھی میں فری ہیلتھ میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ پی کے پی شرما ہندی سکول چنگری تلب میں لگائے گئے کیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ کرنے کے بعد انہیں ادوایات بھی مفت دی گئیں۔ کیمپ میں 8 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے 800 سے زائد مریضوں کا دن بھر چیک اپ کرنے کے بعد انہیں ادوایات بھی دیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم میں آرتھوپیڈک سپیشلسٹ ڈاکٹر شہریار سلیم، آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد سلیم، ڈاکٹر مشتاق احمد، گائنالوجسٹ ڈاکٹر فرید شیخ، جنرل فزیشن ڈاکٹر ریحان حمزہ خان، ڈاکٹر عالم اور ڈاکٹر ظفر عمران شامل تھے۔ کیمپ میں ڈاکٹروں کیساتھ پیرامیڈیکل اسٹاف بھی موجود تھا۔ جنہوں نے آنے والے مریضوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ ڈاکٹروں نے کیمپ میں آنے والے ہر عمر کے مریضوں کا چیک اپ کیا اور انہیں متعلقہ بیماری کی مفت میڈیسن دینے کے بعد انہیں بیماری کے حوالے سے مزید فری کونسلنگ بھی کی۔ اس موقع پر کیمپ میں آنے والے مریضوں نے منہاج القرآن انڈیا کی اس فلاحی سرگرمی کو سراہا۔
- منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیرانتظام منہاج پبلی کیشنز انڈیا نے دہلی میں منعقدہ سالانہ ورلڈ بک فیئر 2017ء میں شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سینکڑوں کتب کو پیش کیا۔ بھارتی شہر نیو دہلی کے پراگتی میدان میں کتب کی نمائش کا عالمی میلہ ایک ہفتہ تک جاری رہا۔ یہ بین الاقوامی ایونٹ گزشتہ 44 سال سے بھارت میں منعقد ہو رہا ہے اور اسے ایشیا کے سب سے بڑے بک فیئر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے صدر محترم سید ناد علی کی سربراہی میں منہاج پبلی کیشنز نے عالمی کتب میں شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انگلش، اردو اور عربی کتب اور ہزاروں خطابات کی ڈی وی ڈیز کو نمائش کے لیے پیش کیا۔ ایک ہفتہ جاری رہنے والے ایونٹ میں وزٹرز کی بڑی تعداد نے شیخ الاسلام کی کتب کے اسٹال کا وزٹ کیا اور یہاں سے خریداری بھی کی۔ دریں اثناء مختلف مذاہب کے راہنماؤں نے بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے بک اسٹال کا دورہ کیا اور شیخ الاسلام کی کتب کو دیکھا۔ اس موقع پر انہوں نے شیخ الاسلام کی تصنیفی خدمات کو سراہا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کی اس کاوش کو بہت پسند کیا۔
یونان: منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل کا ایتھنز میں سیمینار
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے فورم منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی، ایتھنز میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار میں وزارت مذہبی امور کی نمائندہ Kiramida Vasiliki، وزارت پبلک آرڈر کی ممبر Kostadina Kosta Giota Geroyaniاور Mr Takis، یونان کے معروف فٹ بال پلیئر Ikonomopoulos، منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ناظم غلام مرتضیٰ قادری، پاک ہیلنک کلچرل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی یونان کے صدر سید محمد جمیل اور تیمور طارق سمیت مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
سیمینار کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا جس کی سعادت علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے حاصل کی۔ منہاج نعت کونسل یونان کے صدر سجاد حسین قادری نے بارگاہِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے، جبکہ شامیر امجد نے یونانی اور غلام سرور قادری نے اردو زبان میں نقابت کے فرائض انجام دیئے۔ منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یونان کے صدر مرزا امجد جان نے سیمینار کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور راجہ ضیاء الحق کے ہمراہ وزارت مذہبی امور یونان کے نمائندہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمۃ القرآن عرفان القرآن کا انگلش ترجمہ بطور تحفہ پیش کیا۔سیمینار میں مقررین نے انٹرفیتھ ریلیشنز کے حوالے سے منہاج القرآن کے عالمی کردارکو خراج تحسین پیش کیا۔
جرمنی: یو این او کے طلبہ کا منہاج القرآن اسلامک سنٹر برلن کا دورہ
برلن میں یو این او کے ادارہ International Youth Voluteer Service (آئی جے ایف ڈی) کے تحت انسانی خدمت کے لیے تربیت حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر برلن جرمنی کا وزٹ کیا۔ جس کا انتظام یو این او کے ورکر سید محمد آصف نے کیا تھا۔ برلن اسلامک سنٹر میں طلبہ و طالبات کے ساتھ دو گھنٹے کی نشست ہوئی، جس میں منہاج القران برلن کے سیکرٹری جنرل محمد ارشاد نے انہیں منہاج القران برلن کا تعارف جرمن زبان میں پیش کیا۔ اس موقع پر طلبہ کو بتایا گیا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن جرمن سوسائٹی میں امن و محبت، بھائی چارے سوشل ویلیفئر اور خدمت انسانی کے پیغام کو عام کرنے میں مصروف عمل ہے۔
اس موقع پر حافظ طارق علی منہاجین نے مذہب کی اہمیت و ضرورت کے موضوع پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے دین اسلام کی جامعیت کو بیان کرتے ہوئے اس میں خدمت انسانیت کے پہلو پر تفصیلی روشنی ڈالی کہ اسلام انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں کے متعلق راہنمائی فراہم کرتا ہے اور اس کی تعلیمات عالم انسانیت کے لیے امن و سلامتی اور فلاح کی ضمانت ہیں۔ سیشن کے آخر میں طلبہ کے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی 73 نصابی کتب کی عظیم الشان تقریب رونمائی
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام 07 مارچ 2017ء کو منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی 73 نصابی کتب کی عظیم الشان تقریب رونمائی کا پروقار پروگرام منعقد ہوا۔ اس تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر محترم ڈاکٹر حسین محی الدین نے کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس عظیم کامیابی پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے فرمایا:
’’عصری تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نصاب کی تیاری پر تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں اور ایم ای ایس کے ذمہ داروں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ نیا تعلیمی نصاب طالبعلموں کیلئے جدید علوم کے حصول کے ساتھ ساتھ انہیں اسلام اور پاکستانیت سے محبت کرنے والا ایک اچھا شہری بنائے گا۔ موجودہ ملکی نظام تعلیم اور قومی تعلیمی نصاب نے قوم کو تقسیم اور فکری انتشار میں مبتلا کیا۔ لہذا انتہا پسندانہ سوچ کو بدلنے اور ایک قوم بننے کیلئے نصاب تعلیم کو عصری ضروریات کے مطابق ڈھالنا ہو گا‘‘۔
تقریب سے محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا:
’’کمرشل سوچ کے ساتھ تعلیم کی فراہمی کے عظیم اسلامی، قومی، انسانی اور فلاحی مقصد کو حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ عصر حاضر کے سائنسی، سماجی، معاشی رجحانات کے مطابق بچوں کوتعلیمی نصاب نہ پڑھا کر جہالت کے اندھیروں کو مزید گہرا کیا جا رہا ہے۔ منہاج القرآن علم، اسلامی بھائی چارہ کے فروغ اور تحقیق و امن کی ایک عالمگیر تحریک ہے۔ منہاج القرآن کے اندرون بیرون ملک قائم سینکڑوں تعلیمی ادارے شرح خواندگی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ تشنگان علم کی پیاس بجھا رہے ہیں۔ ایم ای ایس کے زیر اہتمام قائم 650 سے زائد سکولوں میں 10 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ، ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کو سستی اور معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ منہاج القرآن کے تعلیمی نظام کے اندر اسلام، عشق مصطفیa اور پاکستانیت کے فروغ کو ایک خاص مقام حاصل ہے‘‘۔
تقریب میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ایم ڈی محترم راشد حمید کلیامی نے نصاب کے خدوخال اور مقصدیت پر تفصیل سے بریفننگ دی۔
محترم خرم نواز گنڈاپور (ناظم اعلیٰ) نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم تہذیب اور تاریخ سے ناطہ توڑ کر غیر مسلم تہذیب اور کارناموں کو منصوبہ بندی کے تحت قومی نصاب میں شامل کیا گیا جس سے پاکستانیت اور قابل فخر مسلم تاریخ کو نقصان پہنچایا گیا۔ 73 نصابی کتب میں اصلاحات اور نیا نصاب ایم ای ایس کا شاندار کارنامہ ہے۔ جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا بامقصد تعلیم کے فروغ کے لئے عظیم وژن کا ایک اظہار ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر محترم ڈاکٹر اسلم غوری، محترم بریگیڈئر (ر) محمد اقبال، محترم کرنل (ر) محمد احمد، محترم شاہد لطیف، محترم احمد نواز انجم، محترم جی ایم ملک، محترم رفیق نجم، محترم پروفیسر محمد اقبال، محترمہ ڈاکٹر امبر آصف، محترم تنویر خان، محترم سردار شاکر مزاری، محترم مظہر علوی، محترم عرفان یوسف، محترم علی وقار، محترم سیف اللہ بھٹی اور دیگر نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
ٹیچرز ٹریننگ کیمپس کا انعقاد
- منہاج ایجوکیشن سوسائٹی (ٹریننگ ونگ )کے زیر اہتمام گزشتہ 10ماہ کے دوران منہاج ماڈل سکولز، منہاج گرائمر سکولز ، منہاج پبلک سکولز اور لارل ہوم سکولز میں 1000ٹیچرز ، 200پرنسپلز اور 30اکائونٹنٹس کی ٹریننگ ہو چکی ہے اور یہ ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپس کا سلسلہ پورا سال جاری رہتا ہے۔
30جنوری 2017ء منہاج گرلز سیکنڈری سکول چک بھون(چکوال)میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی (ٹریننگ ونگ) کے زیر اہتمام ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چک بھون، تلہ گنگ، کوٹ چوہدریاں، درابی اور پچند کے منہاج ماڈل سکولز کے پرنسپلز اور ٹیچرز نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ محترم وحید اختر نے Effective Classroom Management کے موضوع کو بیان کیا۔ جس میں بچوں کے رویے ، ڈسپلن ,کلاس کو مینج کرنا اور ٹیچرز کو Effectiveبننے کو مثالوں کے ذریعے بیان کیا گیا۔ اس ٹریننگ کیمپ Communication Skills، Communication، Body Language اور Confidenceکو بہتر کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی لیکچر دیئے گئے۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکٹس دئیے گئے۔
- منہاج ماڈل سکولTail 49سرگودھا میں ٹریننگ ونگ کی جانب سے ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میںمنہاج کے 7 سکولز نے شرکت کی۔ منہاج سکولز کے پرنسپلز اور ٹیچرز کے تقریباً 40 سے زائد شرکاء نے اس ورکشاپ میں حصہ لیا۔ ان کیمپ میں 49Tail،چک نمبر 5، دریما، ساہیوال، نوشہرہ، لالیانی اور 98 N.B کے منہاج ماڈل سکولز شامل ہیں۔ اس ورکشاپ میں Communications skills Behaviour Management, Discipline کے عنوان کو پوری تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا۔ ورکشاپ کے آخر میں شرکاء میںسر ٹیفیکٹس تقسیم کئے گئے۔