گذشتہ ماہ اپریل2017ء محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ساؤتھ افریقہ کا تنظیمی و دعوتی دورہ کیا۔ اس دورہ کے دوران انہوں نے متعدد پروگرامز اور کانفرنسز میں شرکت کی اور وہاں کی نمائندہ سیاسی و سماجی اور حکومتی شخصیات، سکالرز علماء و مشائخ سے ملاقاتیں کیں۔ اس دورہ کے ابتدائی پروگرامز کی رپورٹ قارئین ماہ جون کے شمارہ میں ملاحظہ فرماچکے ہیں۔ بقیہ پروگرامز کی رپورٹس نذرِ قارئین ہے:
-
حبیبیہ صوفی مسجد کیپ ٹاون
محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے دورہ ساؤتھ افریقہ کے دوران 22 اپریل کو حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے عرس پاک کی مناسبت سے صوفی حبیبہ گرینڈ مسجد میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی شان اور روحانی مقام کے موضوع پر اظہار خیال فرمایا۔ یہ تقریب حضرت مولانا قطب الدین قاضی (سربراہ حبیبیہ مسجد) کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں حافظ محمود خطیب ایڈووکیٹ، ابراہیم رسول (سابقہ پریمیئر کیپ ٹاؤن)، مولانا ہارون شاہ الازہری، علامہ قاری شوکت علی مصطفوی، جاوید اقبال اعوان صدر PAT، محمد آصف جمیل، علامہ محمد صادق قریشی(گلوبل ایمبیسیڈر آف منہاج القرآن نائب امیر MQI)، مولانا غلام محمد اور مقامی علماء کرام، ڈاکٹرز، تاجر کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ یہ کیپ ٹاؤن کی مرکزی خانقاہ اور بہت بڑی مسجد ہے جس میں تقریباً پانچ ہزار افراد آسانی سے سما سکتے ہیں۔
- بعد از نماز عشاء مسجد الکریم دارالعلوم Ctiec انگلش پارک پاک مسجد میں منعقدہ پروگرام میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی اور ’’اسلام ایمان اور احسان‘‘ کے موضوع پر خصوصی خطاب فرمایا۔ اس پروگرام کا انعقاد مولانا سید عمران ضیائی اور مفتی سید ہارون الازہری نے کیا تھا۔
- محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے Voice of Cape ریڈیو پر پروگرام ریکارڈ کروایا۔ بعد ازاں مسجد القدس میں Unity of Ummah کے موضوع پر خطاب کیا۔ جس میں کثیر تعداد نے عوام الناس،علمائے کرام اور مسجد کے چیئرمین و ٹرسٹیز سب شریک ہوئے۔
-
IPSA کالج کیپ ٹاؤن
محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اسلامک کالج کیپ ٹاؤن IPSA میں ’’حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طرز زندگی اور سیاسی نظام‘‘ پر خطاب فرمایا۔ اس پروگرام میں سیکڑوں طلبہ، اساتذہ اور علماء کرام موجود تھے۔ مولانا فخر الدین اویسی، شیخ سعد اللہ، ،حافظ محمود خطیب اور علامہ صادق قریشی (نائب امیر تحریک) نے خصوصی شرکت کی۔ محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی بھی جگہ گورنرز اور دیگر سرکاری حکام کی تقرری سے قبل باقاعدہ ان کی تربیت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی جگہ بھی کسی اعلیٰ عہدے پر اپنے خاندان کے افراد کو تعینات نہ فرمایا بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیشہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے متعلقہ میدان میں تجربہ ہی کے پیش نظر تعیناتی فرماتے۔ بدقسمتی سے ہمارے حکمران آج حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طرز عمل کی پیروی نہیں کرتے جس بناء پر آج امتِ مسلمہ زوال کا شکار ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج امتِ مسلمہ کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کی پیروی کی طرف متوجہ کررہے ہیں۔
-
مدینہ یونیورسٹی کیپ ٹاؤن
24 اپریل 2017ء محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈائریکٹر مدینہ یونیورسٹی کیپ ٹاؤن حافظ محمود خطیب ایڈووکیٹ کے ہمراہ یونیورسٹی میں تشریف لے گئے جہاں سیکڑوں طلبہ کو آپ نے خطاب فرمایا۔ اساتذہ بھی موجود تھے۔ آپ کا موضوع ’’ایکسٹریمسٹ مسلم یوتھ‘‘ تھا۔ آپ نے فرمایا کہ نوجوان کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں۔ اگر یوتھ صحیح راستے پر چل پڑے تو قوموں کی تقدیریں بدل جاتی ہے۔ آج بدقسمتی سے بجائے ہمارے نوجوانوں کو دن رات گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کی ذہن سازی کرکے انہیں دہشت گرد بنایا جارہا ہے۔ آج نوجوانوں کی جوانیوں کو پاکیزہ کرنے، انہیں مکین گنبد خضری صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جوڑنے اور ان کے سینوں میں عشق مصطفوی کی شمع روشن کرنے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دن رات کوشش کررہے ہیں۔ سیکڑوں تعلیمی و تربیتی مراکز، 550 سے زائد کتب اور 8 ہزار سے زائد DVDs لیکچرز کے ذریعے نوجوانوں کے ذہنوں کی صحیح نہج پر نشوونما کررہے ہیں۔ آئیں منہاج القرآن کے ساتھ منسلک ہوکر نوجوان نسل کو گمراہی سے بچائیں۔
-
معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کیپ ٹاؤن
کیپ ٹاون کا آخری پروگرام مسجد القدس کی انتظامیہ کے زیر اہتمام معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں چار ہزار سے زائد لوگ شریک ہوئے۔ ابراہیم رسول (سابق سفیر)، مولانا سید ہارون الازہری، شیخ سعداللہ، حافظ محمود خطیب، علامہ صادق قریشی، علامہ لطیف چشتی، علامہ طاہر رفیق نقشبندی، فیاض اکبر صدر ویلفیئر، جاوید اقبال صدرPAT، ڈاکٹر عرفان صدر کوٹ شیٹن، اصغر وڑائچ صدر بٹرورتھ، مولانا محمد افضل نائب صدر ڈربن، فیصل بھائی، نعیم، سلیم نذر، اصغر، شیر افضل (پریٹوریا)، رانا آصف جمیل (صدر جوہانسبرگ)، قاری شوکت علی مصطفوی، شیخ عبدالرحمن، شیخ مختار احمد، شیخ فواد، سید مدثر علی شاہ،رانا عبدالجبار، چودھری محمد سعید، جان عالم اور علماء کرام، سیاسی و مذہبی شخصیات، تاجر برادری، ایڈووکیٹس نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے قرآن وحدیث کے مدلل حوالہ جات اور سائنس کی روشنی میں سفر معراج اور شان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی۔ عرب علماء کرام بھی اس پروگرام میں شریک تھے۔ آپ نے انگلش اور عربی زبان میں خطاب فرمایا۔ اس پروگرام میں پاکستان ایسویسی ایشن ایسٹرن کیپ، امٹاٹا، ایسٹ لندن، بٹرورتھ، پورٹ سٹن جان، ماؤنٹ ایلف، ماؤنٹ فرید، تابنکولو، کونمبو اور لسیکی سیکی سے پاکستانی کمیونٹی کے تاجر، ڈاکٹرز، علمائ، نوجوان اور عوام الناس کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
-
معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس Umtata
25 اپریل کو محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کیپ ٹاون سے ایسٹ لندن (ایسٹ کیپ) ائیر پورٹ پر تشریف لائے۔ اصغر وڑائچ، علامہ لطیف چشتی، افضل چودھری، چودھری نعیم نذر، فیصل وٹو اور کثیر تعداد میں تحریکی کارکنان نے آپ کا استقبال کیا۔ شام کو Umtata کی سب سے بڑی جامع مسجد میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نفرنس میں شرکت فرمائی اور آقا علیہ الصلوۃ والسلام کا سفر معراج اور اس کے حقائق پر روشنی ڈالی۔
- بعد ازاں محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے امٹاٹا میں باقاعدہ تنظیم سازی کی جس میں فیصل وٹو کو صدر MQI ، اصغر واڑئچ جنرل سیکرٹری، نائب صدر علامہ لطیف چشتی (ڈائریکٹر دعوت و تربیت)، سیلم نذر کو MWF ، فیاض اکبر کو PRO، عبدالخالق (صدر تابنکولو)، قاری خادم حسین (صدرکونمبو) کی ذمہ داریاں عنایت فرمائیں۔
-
ڈربن آمد
امٹاٹا سے محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ڈربن کے لئے روانہ ہوئے۔ پورٹ شیٹن پر ڈاکٹر عرفان (صدر MQI) نے کثیر تحریکی کارکنان کے ہمراہ آپ کا استقبال کیا۔ بعد ازاں ڈربن اوور پورٹ پر امیر تحریک محترم علامہ رفیق علی شاہ (ممبر پارلیمنٹ)، سرپرست منہاج القرآن عمر تار محمد، زاہد تار، ایوب طفیل، منیر احمد، ذاکر رفیق، نادر رفیق، طاہر افضل، ظاہر افضل، عبدالکریم، علامہ طاہر رفیق نقشبندی اور ڈربن تنظیم نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔
محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا یہ دورہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورۂ ساؤتھ افریقہ کے 23 سال بعد ہورہا تھا۔ اس دورۂ کے انتظام و انصرام میں علامہ طاہر رفیق نقشبندی اور علامہ صادق قریشی (گلوبل ایمبیسیڈر اور نائب امیر MQI) کی کاوشیں شامل حال ہیں۔ علامہ رفیق علی شاہ، اسماعیل خطیب، ممبر تار محمد، نعیم ورک، مولانا افضل، چوہدری علامہ لطیف چشتی، فیاض اکبر، اصغر وڑائچ کی ان تھک 20 سالوں کی کاوشوں کا یہ ثمر تھا کہ اس سرزمین پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا بول بالا ہوا اور چھ صوبوں میں باقاعدہ عظیم الشان پروگرام منعقد کئے گئے۔ عرصہ دو سال سے رانا آصف جمیل، جاوید اعوان، جاوید میاں، بشارت علی انجم، علی احمد تارڑ، قاری شوکت علی مصطفوی، مرزا صفدر (MP)، علامہ عبدالرؤف نعیمی، سید مدثر شاہ قادری، چوہدری سعید، جان عالم، شیر افضل، سید عمر ایڈووکیٹ، حاجی ٹونی آدم (مرحوم)، اسد حسین، زبیر گیلانی، عبداللہ جان، شاہ جہان، ملک عظیم، اکرار حسین (جاپان)، اکمل نقوی (جاپان)، اشفاق احمد (جاپان)، فیاض احمد، علامہ ایوب طفیل قادری، علامہ محمد رفیق اعظم افریقی منہاجین، عمیر صابر، علامہ قاری محمد ریاض نقشبندی (رضا جامع مسجد)، محمود خطیب ایڈووکیٹ، استخار احمد، حافظ معراج، ارسل اعوان کی خدمات قابل ذکر ہیں۔
-
مینارہ چیمبر پروگرام
2020 وژن مینارہ چیمبر جہاں تمام مسلم NGO'sکے لیڈرز اکٹھے ہوتے ہیں اور مسلمانوں کیلئے معاشی تعلیمی ثقافتی،میڈیکل اور کلچر کے حوالے سے مقامی اور بین الاقوامی مسلمانوں کی ترقی کیلئے پلان کرتے ہیں۔ اس پروگرام میں محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس پروگرام میں ابراہیم واوڈا چیئرمین 2020 وژن اور کئی تنظیمات کے چیئرمین اور ڈائریکٹرز بھی شریک ہوئے۔ محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کی ذیلی تنظیمات اور MWFکے تحت انٹرنیشنل تحریکی سرگرمیوں سے آگاہ کیاکہ منہاج القرآن کس طرح تعلیمی،تربیتی اور معاشی و سیاسی حوالے سے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔
ابراہیم واوڈا چیئرمین 2020 وژن نے اس موقع پر منہاج القرآن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ پروگرام میں امیر تحریک علامہ رفیق علی شاہ (ممبر آف پارلیمنٹ) نے بھی اظہار خیال کیا۔
- بعد ازاں محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈربن میں موجود صوفی غلام محمد رحمۃ اللہ علیہ کے بیٹے حضرت بھائی جان (باوا) چشتی حبیبی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ اس موقع پر صاحب سجادہ محترم صوفی محمد شکیل احمد حبیبی چشتی سے بھی ملاقات ہوئی۔ Sherewoosڈربن میں یہ عظیم روحانی مرکز ہے جہاں ہزاروں لوگ حاضری دیتے ہیں۔ صاحب سجادہ نے محترم ڈاکٹر صاحب کا استقبال کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- اس دورہ کے دوران محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حاجی فاروق آدم(ٹونی) مرحوم کی رہائش گاہ Vergenia ڈربن نارتھ میں حاجی صاحب کے بیٹے حسین آدم اور ان کی فیملی سے تعزیت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔ علامہ صادق قریشی، رفیق علی شاہ (امیر تحریک)، علامہ طاہر رفیق، محمد امین کونسلر، جاوید اقبال، آصف جمیل رانا، مولانا محمد افضل چوہدری اور تحریکی کارکنان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محترم ڈاکٹر صاحب نے اس موقع پر حاجی فاروق آدم مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کا اعلان کیا۔
حسین آدم نے کہا کہ جیسے میرے والد گرامی حاجی فاروق آدم (ٹونی) مشن کے ساتھ وابستہ تھے ان شاء اللہ میں اسی طرح رابطہ رکھوں گا، ہمیں آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی اور آپ کے مشکور ہیں کہ آپ شیخ الاسلام کی طرف سے پیغام تعزیت لے کر یہاں تشریف لائے ہیں۔
- 28 اپریل کو فنیکس رضا جامع مسجد میں محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نماز جمعہ کا خطاب ارشاد فرمایا۔ اس پروگرام میں ڈیڑھ ہزار سے زائد احباب نے شرکت کی۔ ڈاکٹر صاحب نے Living Islam as a minority in Multi Cultureکے موضوع پر خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ ہمیں دوسرے مذاہب کے لوگوں کا احترام کرنا چاہیے۔ حکمت سے حق کا پیغام دوسروں تک پہنچائیں۔ ہمیں اپنے اخلاق اور کردار کو آئیدیل بنانا ہوگا۔عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر ہم دنیاو آخرت میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔تحریک منہاج القرآن مجددیت کی تحریک ہے جو سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی عملی تصویر پیش کرتی ہے۔
- بعد ازاں علامہ قاری ریاض احمد نقشبندی،محمد امین کونسلر اور مقامی کونسلرز و احباب کی طرف سے ظہرانہ پیش کیا گیا۔
- محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ریڈیو الانصار پر بھی ڈربن سے آتے ہوئےLive انٹرویو نشر ہوا۔ اس انٹرویو اور دیگر پروگرامز کی خبریں مقامی اخبارات میں بھی شائع کی گئیں۔
-
علماء و مشائخ ساؤتھ افریقہ اور علمائے نٹال سے علمی نشست
ڈربن میں حافظ اسماعیل خطیب کے ہاں پروگرام منعقد ہوا جس میں ڈربن کے علماء مشائخ، گرے سٹریٹ مسجد کے چیئرمین احمد ولی محمد ایڈووکیٹ، علامہ قاری فیض الرحمن (سابقہ ممبر JUP نورانی)، جمعیت علمائے نٹال اور جوہانسبرگ، پریٹوریا، پورٹ شپٹن، منیڈینی، فنیکس، اوور پورٹ اور ڈربن سے کثیر علماء و مشائخ بالخصوص شریک ہوئے۔ محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تصور امت اور بین الاقوامی سطح پر منہاج القرآن کس طرح کام کررہا ہے اس پر روشنی ڈالی۔ محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ تمام مذاہب یا مسالک اپنے درمیان موجود قدرے مشترک پر اکٹھے ہوجائیں۔ عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیں۔ آج چند ایک دین فروش ملاؤں اور پیروں کی وجہ سے مسلمان دنیا میں ذلیل و خوار ہورہے ہیں۔ ہمیں اپنے اندر وسعت ظرف پیدا کرنی چاہئے۔ اسلام انسانیت سے محبت اور تمام مذاہب کے لوگوں کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے۔ آج خودکش دھماکہ کرنے والے کس اسلام کی تبلیغ کررہے ہیں۔ دہشت گردی کا اسلام سے ہرگز کوئی تعلق نہیں ہے۔
بعد ازاں سوال جواب کی نشست میں محترم ڈاکٹر صاحب نے شیخ الاسلام اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی علمی و فکری عالمی خدمات کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
-
ملٹی فیتھ پیس کانفرنس
ساؤتھ افریقہ کے عظیم شہر ڈربن کے خوبصورت سنٹرل سٹی ہال میں 30 اپریل کو عظیم الشان Multi faith Peace Conference منعقد ہوئی جس میں تقریبا تمام مذاہب عیسائی ،یہودی ،ہندو، افریقین ،براہما،راج کماری وغیرہ سے تعلق رکھنے والے سکالرز نے شرکت کی۔ سٹیج کا انتظام و انصرام علامہ رفیق نقشبندی (کوآرڈینیٹر)، علامہ رفیق علی شاہ (امیر تحریک MQI اور ممبر پارلیمنٹ) کے پاس تھا۔ اسماعیل خطیب اور ویمن لیگ ساؤتھ افریقہ کی عہدیدار اْمِ فروہ نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیے۔ سید عمر فاروق ایڈووکیٹ (ناظم دعوت و تربیت) نے تحریک کا تعارف پیش کیا۔ علامہ صادق قریشی (نائب امیر MQI انگلینڈ) نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی علمی و فکری خدمات کو بیان کیا۔
- کانفرنس سے عیسائی بشپ مسٹر روبن فلپ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سب ملکر انسانیت کے لیے کام کریں تو کئی پیچیدہ مسائل سے انسانیت کو بچاسکتے ہیں۔ ہمیں تمام جہتوں پر مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔ ساؤتھ افریقہ کے موجودہ ماحول کے تناظر میں ملٹی فیتھ پیس کانفرنس کا انعقاد وقت کی ضرورت تھی جسے منہاج القرآن انٹرنیشنل نے پورا کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی عالمی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ ایک عظیم تحریک ہے جو پوری دنیا میں انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کررہی ہے۔ ہم محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو ساؤتھ افریقہ تشریف لانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے یہاں آکر ہمیں عزت بخشی۔ جنوبی افریقہ میں یہ پہلی کانفرنس ہے جس میں تمام مذاہب کے لیڈرز ایک سٹیج پر بخوشی تشریف فرما ہیں۔
- BAHAi مذہب کے رہنما مسٹرSolomzi Skiji نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے بندوں کی خدمت کرنا ہی عبادت ہے۔ ہم منہاج القرآن کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے اس کانفرنس کا انعقاد کرکے اور تمام مذاہب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے عظیم کام کیا۔
- ہندو مذہب کی نمائندگی کرتے ہوئے پنڈت راج بھرا نے کہا کہ ہمیں ان حالات میں کہ جب ہر طرف فساد پھیلا ہوا ہے، ایک دوسرے کا احترام کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنے حلقوں میں محبت والفت کا پیغام دینا ہوگا۔ منہاج القرآن نے یہ جو عظیم کام کیا ہمیں ایک جگہ بٹھا دیا ہم اس پر ان کے مشکور وممنون ہیں۔ ہمارے دروازے آپ کے لئے کھلے ہیں، آپ جب چاہیں ہمارے ہاں بھی تشریف لائیں۔
- تامل فیڈریشن کے نمائندہ مسٹر ریجڈگوندر نے بھی امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کے ذریعے سے آج ہم سب امن کے لئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے ہیں۔ اسی طرح کے پروگرامز منعقد ہونے چاہئیں تاکہ عوام میں بھائی چارے کی فضا پیدا ہو۔
- کانفرنس سے بدھ مت کے رہنما مسٹر Previn Vedanاور مسٹر فؤم براہما کماری نے خطاب کرتے ہوئے ملٹی فیتھ پیس کانفرنس کے انعقاد کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کو قیام امن کی اس کاوش پر مبارکباد پیش کی۔
- کانفرنس میں وزیراعلی صوبہ نٹال کی طرف سے شریک ہونے والا نمائندہ نے وزیراعلیٰ کی طرف سے تحریک منہاج القرآن کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ 2035ء میں ملٹی فیتھ کانفرنس کروانے کیلئے تیاری کررہی ہے مگر آپ لوگوں نے 18 سال ایڈوانس کام کردیا۔ڈاکٹر حسن قادری چیئرمین سپریم کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور آپ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اپنے تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہیں۔ میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ان کی پوری ٹیم کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ ہمارے صدر محترم جیکب ذمہ کی طرف سے بھی اس کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ جب چاہیں ہمارا ہر قسم کا تعاون آپ کو حاصل رہے گا۔ ہماری جماعت ANC ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔ گورنمنٹ آف ساؤتھ افریقہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ساتھ بھرپور تعاون کے لئے تیار ہے۔
- ڈربن میئر آفس کی نمائندگی کرتے ہوئے CLLR-MPHUMEنے ڈربن ساؤتھ افریقہ گورنمنٹ کی جانب سے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری کو خوش آمد ید کہتے ہوئے کہا کہ جو کام آپ اور آپ کی تحریک نے کیا وہی ہماری جماعت ANCکانگریس کے رہنما نیلسن منڈیلا نے کیا تھا۔ ہم سب مذاہب کے قائدین اوراحباب کو شرکت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ جو آئیڈیا اور پیغام ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے دیا ہے ہم اسے Appreciateکرتے ہیں اور ہماری مشترکہ کاوشیں ساؤتھ افریقہ میں امن کے قیام کیلئے موثر ثابت ہونگی۔
- امیر تحریک علامہ محمد رفیق علی شاہ (ممبر پارلیمنٹ)نے چیئرمین سپریم کونسل کو خطاب کی دعوت دی۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے Peace کے موضوع پر قرآن و سنت کی روشنی میں مدلل خطاب فرمایا۔ آپ نے سب مہمانوں کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔ خصوصاً میئر آفس اور حکومتی نمائندگان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے تحریک منہاج القرآن کی دعوت پر اس عظیم الشان پیس کانفرنس میں شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آپ نے اس پروقار کانفرنس کے انعقاد پر ڈربن منہاج القرآن کی پوری ٹیم بالخصوص امیر تحریک علامہ رفیق شاہ (ممبر آف پارلیمنٹ) اور علامہ طاہر رفیق نقشبندی (کوآرڈینیٹر) منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ اور پورے ملک سے آئی ہوئی تنظیمات کے صدور، امرائ، عہدیداران اور ممبرز کا اپنے اپنے علاقوں میں کامیاب پروگرامز کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور دعائیہ کلمات سے نوازا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فرمایا کہ ہم مختلف مذاہب کے لیڈر ایک جگہ تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر جمع ہیں۔ہم جملہ مذاہب عالم کی قدر کرتے ہیں۔ ہمارا خدا ایک ہے، ہم کسی ایک نکتے پر مل کر کام کرسکتے ہیں۔ دنیا میں کوئی مذہب ایسا نہیں جو خدا کو نہ مانتا ہو اور امن کا متلاشی نہ ہو۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے ویمبلے لندن کانفرنس میں انٹرنیشنل پیس کانفرنس کا انعقاد کرکے پوری دْنیا کے مذاہب کو ایک سٹیج پر اکٹھا کیا اور آج اسی کی کڑی ڈربن سٹی ہال میں ہم اکٹھے ہیں۔ قتل وغارت، دہشت گردی، زائینو فوبیا جیسے تباہی وبربادی والے عوامل کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔ لوگوں کا جان ومال عزت وآبرو محفوظ ہونی چاہیے تاکہ وہ اپنی عبادات میں محفوظ ہوں۔
ہم جس نبی کے ماننے والے ہیں جس خدا کے چاہنے والے ہیں، وہ رحمت و برکت، امن والی عظیم ہستیاں ہیں۔ اپنے بندوں سے بہت پیار کرنے والے ہیں۔ وہ کبھی بھی خون بہانے کی اجازت نہیں دیتے۔ ہر دین ہر مذہب امن کا پیغام بر ہے۔ ہم میں جو قدریں مشترک ہیں انسانیت کے لئے فائدہ مند ہیں، ان قدروں پر مل کر کام کرنا چاہئے۔ عظیم لیڈر نیلسن منڈیلا نے جب اس ملک میں آزادی کی طویل جنگ لڑی تو آزادی حاصل کرنے کے بعد کسی سے کوئی بدلہ نہیں لیا۔ یہی اسلام ہے۔ آخرالزماں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب اپنا آبائی شہر مکہ فتح کیا تھا تو سب دشمنوں کا معاف فرمادیا تھا۔ یہی اسلام ہے۔ اسلام کا معنی ہے سلامتی و امن۔ ہم امن کا پیغام لے کر اس ملک میں آئے ہیں۔ آج دہشت گردی کا الزام مسلمانوں پر لگایا جارہا ہے، ایک منصوبے کے تحت ہمیں بدنام کیا جارہا ہے۔ اسلام اس کی ہرگز تعلیم نہیں دیتا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس تحریک کے ذریعے پوری دنیا میں اسلام کے حقیقی پیغام امن کو فروغ دینے اور انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
- پروگرام کے آخر میں ساؤتھ افریقہ کی ٹاپ NGO's کے سربراہان جنہوں نے انسانیت کے لئے ساؤتھ افریقہ اور باہر دوسرے ملکوں میں بہت خدمات پیش کیں، ان کے سربراہان کو ایوارڈز دیئے گئے۔ اس ضمن میں ساؤتھ افریقہ کی سب سے بڑی جماعت Gift of Givers کے چیئرمین ڈاکٹر امتیاز یوسف، میمن کمیٹی کے سربراہ اور گرے سٹریٹ مسجد کے چیئرمین احمد ولی محمد ایڈووکیٹ اور عیسائی مذہب کے سکالر Bishop Rubin Phillip کو منہاج القرآن انٹرنیشنل (SA) کی طرف سے چیئرمین سپریم کونسل محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر حاجی فاروق آدم (ٹونی) مرحوم اور ایڈووکیٹ سید عمر فاروق ناظم دعوت و تربیت کو بھی ان کی خدمات پر ایوارڈ پیش کیا گیا۔
- کانفرنس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور دیگر مہمانان گرامی نے تحریک منہاج القرآن کے امراء و صدور اور جنرل سیکرٹریز کو حوصلہ افزائی کی سندات سے نوازا۔ جن میں علامہ لطیف چشتی، فیصل وٹو، سلیم نذر، فیاض اکبر، اصغر وڑائچ، قاری شوکت علی مصطفوی، رانا آصف جمیل، جاوید اقبال اعوان، جاوید میاں، شیر افضل، مرزا صفدر اقبال، نظام الدین، بشارت علی انجم، علی احمد تارڑ، علامہ عبدالرؤف نعیمی امیر، جان عالم، سید مدثر علی شاہ قادری، محمود خطیب صاحب، علامہ ایوب طفیل قادری، سعید قادری، محمد افضل چوہدری، فیاض احمد منیر احمد، ذاکر رفیق، طاہر چوہدری، عبدالکریم، علامہ طاہر رفیق، علامہ صادق قریشی، علامہ رفیق علی شاہ، ہاشم ستار، اسماعیل خطیب شامل ہیں۔
کانفرنس کے اختتام پر افریقن مسلم کمیونٹی کے محترم ابوبکر نے اختتامی دعا کروائی۔
-
ورکرز کنونشن کا انعقاد
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے زیر اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن ہال میں ورکرزکنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی وصوبائی تنظیمات نے بھرپور شرکت کی۔ چیئرمین سپریم کونسل نے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے ہدایات فرمائی اور ساؤتھ افریقہ کے 6 صوبوں کو 5 زون میں تقسیم کیا گیا اور درج ذیل عہدیداران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئیں:
- (صدر KZN) علامہ طاہر رفیق نقشبندی
- (صدر ایسٹرن کیپ) محمد فیصل بشیر وٹو
- (صدر ویسٹرن کیپ) رانا عبدالجبار
- (صدر فری اسٹیٹ) بشارت علی انجم
- (صدر G.P & MP) رانا محمد آصف جمیل
- (PAT کنوینیئر) جاوید اقبال اعوان
- علامہ رفیق علی شاہ کو مرکزی امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ مقررکیا گیا۔
یکم مئی 2017بروز سوموار چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اپنے کامیاب دورہ ساؤتھ افریقہ مکمل کرنے کے بعد تنظیمی و دعوتی وزٹ پر یورپ تشریف لے گئے۔ روانگی سے قبل پاکستان ایسوسی ایشن ڈربن ساؤتھ افریقہ کے چیئرمین ڈاکٹر اختر حسین ، صدر راجہ آصف عباسی اور دیگر احباب کی طرف سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی کے احباب نے شرکت کی۔ اس موقع پر آپ نے گفتگو فرماتے ہوئے کہا کہ دیارِ غیر میں ہم نے سیاست نہیں کرنی بلکہ ہمیں اپنے وطن کا نام روشن کرنا ہے۔ سب کی قدرکرنی ہے۔ آپ یہاں اپنی نسلوں اور دوستوں کی طرف توجہ دیں ، پیار محبت سے رہیں ، اپنے کاموں میں خوب محنت کریں تاکہ آپ ترقی کرسکیں، اسی میں آپ سب کی بقا ہے۔
عمر تار محمد، علامہ محمد رفیق شاہ، علامہ طاہر رفیق نقشبندی، علامہ لطیف چشتی، افضل چوہدری، علامہ صادق قریشی، رانا محمد آصف جمیل، بشارت علی انجم، خالد رفیق، سلیم نذر، فیصل وٹو، عمیر، منیر، منیر احمد، ایوب طفیل، فیاض احمد، اشفاق احمد، عبدالکریم، رضوان بھائی، ذاکر رفیق، نادر رفیق، ظاہرچوہدری، طاہر چوہدری، ہاجرہ افضل، مسعود قادری، ابراہیم قادری، آمنہ طفیل، عثمان تارمحمد اور بہت سے احباب نے آپ کو ساؤتھ افریقہ سے الوداع کیا۔