منہاج ویمن لیگ اٹلی
گذشتہ دنوں منہاج ویمن لیگ اٹلی (آریزو) کی جانب سے ماہانہ محفل ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں دور و نزدیک سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ویمن لیگ کی صدر محترمہ شازیہ ناصر نے بیان فرمایا اور تربیتی نشست میں خواتین کی راہنمائی کی۔ اس کے علاوہ نورین ارشد صاحبہ، شازیہ ناصر صاحبہ، آمنہ صاحبہ اور مریم صاحبہ نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ آخر میں ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
دوسرے حلقہ درود کا آغاز
رپورٹ : صفیہ رفیق۔ ناروے
گذشتہ دنوں MWL دعوت و تربیت ناروے کے زیر اہتمام ایک بڑا اہم پروجیکٹ حلقہ ہائے درود شریف کو تمام ناروے میں قائم کرنے کا آغاز ہوا۔ اس سلسلہ میں دوسری اوپننگ Ceremony اوسلو کے قریبی ایریا Bjorndal میں منعقد ہوئی۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق حلقہ درود شریف کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت کی سعادت محترمہ تسنیم نے حاصل کی۔ ویمن لیگ کی بہنوں نے قصیدہ بردہ شریف پڑھا، محترمہ نوشابہ قادری نے حلقہ درود کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور باجی صفیہ اشفاق نے دعا کروائی۔
اس محفل میں 50400 مرتبہ درود پاک پڑھا گیا اور کم و بیش 40 خواتین نے شرکت کی۔ آخر میں صدر ویمن لیگ ناروے محترمہ رافعہ رؤف نے دعوت و تربیت کی انتظامیہ کو اس پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔