حمد باری تعالیٰ
کعبے کی رونق کعبے کا منظر اللہ اکبر اللہ اکبر
دیکھوں تو دیکھے جاؤں برابر اللہ اکبر اللہ اکبر
حمد خدا سے تر ہیں زبانیں کانوں میں رس گھولتی ہیں اذانیں
بس اک صدا آرہی ہیں برابر اللہ اکبر اللہ اکبر
تیرے حرم کی کیا بات مولا تیرے کرم کی کیا بات مول
تاعمر کر دے آنا مقدر اللہ اکبر اللہ اکبر
مانگی ہیں میں نے جتنی دعائیں منظور ہوں گی مقبول ہوں گی
میزاب رحمت ہے میرے سر پر اللہ اکبر اللہ اکبر
کعبے کی رونق کعبے کا منظر اللہ اکبر اللہ اکبر
دیکھوں تو دیکھے جاؤں برابر اللہ اکبر اللہ اکبر
یاد آگئیں جب اپنی خطائیں اشکوں میں ڈھلنے لگیں التجائیں
رویا غلافِ کعبہ پکڑ کر اللہ اکبر اللہ اکبر
بھیجا ہے جنت سے تجھ کو خدا نے چوما ہے تجھ کو میرے مصطفی(ص) نے
اے حجر اسود تیرا مقدر اللہ اکبر اللہ اکبر
مولیٰ صبیح اور کیا چاہتا ہے بس مغفرت کی عطا چاہتا ہے
بخشش کے طالب پہ اپنا کرم کر اللہ اکبر اللہ اکبر
(صبیح رحمانی)
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
رخ مصطفی(ص) کو دیکھا تو دیوں نے جلنا سیکھا
یہ کرم ہے مصطفی(ص) کا، شب غم نے ڈھلنا سیکھا
یہ زمین رکی ہوئی تھی یہ فلک تھما ہوا تھ
چلے جب مرے محمد تو جہاں نے چلنا سیکھا
بڑا خوش نصیب ہوں میں میری خوش نصیبی دیکھو
شہِ انبیاء کے ٹکڑوں پہ ہے میں نے پلنا سیکھا
میں گرا نہیں جو اب تک یہ کمالِ مصطفی(ص) ہے
مری ذات نے نبی(ص) سے ہے سدا سنبھلنا سیکھا
میرا دل بڑا ہی بے حس تھا کبھی نہیں یہ تڑپ
سنی نعت جب نبی(ص) کی تو یہ دل مچلنا سیکھا
میں تلاش میں تھا رب کی کہاں ڈھونڈتا میں اس کو
لیا نام جب نبی(ص) کا تو خدا سے ملنا سیکھا
میں رہا خلش مظفر درِ پاکِ مصطفی(ص) پر
مرے جذب عاشقی نے کہاں گھر بدلنا سیکھا
(عبدالستار نیازی)