اقوال زریں
- لوگوں کی باتیں پتھروں کی طرح ہوتی ہیں ان کو پیٹھ پر لادو گے تو یہ پیٹھ ٹوٹ جائے گی اگر ان کو اپنے قدموں تلے ایک برج بنالو گے تو ان پر چڑھ کے بلند ہوتے جاؤ۔
- اگر راستہ خوبصورت ہے تو معلوم کرو کہ کس منزل کو جاتا ہے لیکن اگر منزل خوبصورت ہے تو راستہ کی پرواہ نہ کرو۔
- دل زبان کی کھیتی ہے اس میں اچھی تخم ریزی کرو اگر سارے دانے نہ اگ سکیں گے تو پک کر ضرور اگ جائیں گے۔
- جو تمہارے سامنے دوسروں کی برائی کرتا ہے وہ دوسروں کے سامنے تمہاری برائی بھی بیان کرتا ہوگا۔
- چار چیزیں بدن میں قوت پیدا کرتی ہیں: گوشت کھانا، خوشبو سونگھنا، کثرت سے غسل کرنا اور سوتی کپڑا پہننا۔
- چار چیزیں نظر کو تیز کرتی ہیں: کعبہ کے سامنے بیٹھنا، سرمہ لگانا، سبزہ دیکھنا اور صاف جگہ بیٹھنا۔
- چار چیزیں عقل کو بڑھاتی ہیں: فضول کلام سے پرہیز، دانت صاف رکھنا، صالحین کی مجلس کرنا اور علماء کی صحبت اختیار کرنا۔
- چار چیزیں رزق کو بڑھاتی ہیں: تہجد کی نماز، کثرت سے استغفار، کثرت سے صدقہ اور کثرت سے ذکر۔
سفید بالوں کو سیاہ اور چمکدار بنانے کا ٹوٹکا
کافی 4 چائے کے چمچ اور کنڈیشنر آدھا کپ۔ ان دونوں اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں یہاں تک کہ کافی اپنا رنگ اس میں چھوڑ دے پھر اسے کو بالوں پر لگالیں اور ایک گھنٹہ لگا رہنے دیں پھر سر کو جھاڑ لیجئے اب تازہ پانی سے دھولیجئے مگر شیمپو کا استعمال نہ کریں اگر پہلی بار اس عمل کو کررہے ہیں تو یہ عمل مسلسل دو دن کرنا ہوگا کیونکہ پہلے دن کلر کم ہوتا ہے۔ دوسرے دن مطلوبہ نتائج مل جائیں گے۔ اس نسخے سے بال سیاہ اور چمکدار ہوجائیں گے۔
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کیلئے
- آنکھوں کے گرد وٹامن (ای) کا تیل لگانے سے سیاہ حلقے ختم ہوجاتے ہیں۔
- ایک کیلا، ایک پاؤ پپیتا اور ایک پاؤ امرود کی چاٹ بناکر روز کھانے سے سیاہ حلقے ختم ہوجاتے ہیں۔
- لیموں کے عرق میں روغن چنبیلی کے چند قطرے ملاکر رات کو سوتے وقت آنکھوں کے گرد لگانے سے سیاہ حلقے ختم ہوجاتے ہیں۔
- آلو کے ٹکڑے کو کدوکش کرنے کے بعد ململ کے کپڑے میں باندھ کر پندرہ منٹ رکھنے سے حلقے ختم ہوجائیں گے۔
- نارنگی کا تازہ رس ململ کے کپڑے پر لگاکر آنکھوں پر لگائیں سیاہ حلقے ختم ہوجائیں گے۔
ہرے مصالحے والے چنے بنانے کا طریقہ
اجزاء
پیاز - ایک عدد
چنے - ایک کپ (ابال لیں)
لیموں - دو چائے کے چمچ
املی کا پانی - آدھ کپ
ٹماٹر - ایک عدد
دھنیا پودینہ - تھوڑا سا
ہری مرچ - تین سے چار عدد
تیل - دو سے تین کھانے کے چمچ
نمک - حسب ذائقہ
کھٹائی - آدھ چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ - آدھ چائے کا چمچ
ترکیب
پیاز کاٹ لیں، دھنیا پودینہ اور ہری مرچ پیس کر ہری چٹنی بنالیں، پین میں تیل گرم کریں اور پیاز ٹماٹر ہری چٹنی اور تمام مصالحے ڈال کر بھون لیں، املی کا پانی شامل کرکے تھوڑی دیر پکالیں۔ چنے ڈال کر بھون لیں اور لیموں کا رس شامل کرکے گرما گرم پیش کریں۔
مزہ دوبالا کرنے کے لیے آلو بھی شامل کرسکتے ہیں۔
چکن بروسٹ
اجزاء
چکن ایک کلو، نمک حسب ذائقہ، سویا سوس چار کھانے کے چمچ، سرکہ دو کھانے کے چمچ، ٹماٹر کیچپ چار کھانے کے چمچ، چلی سوس چار کھانے کے چمچ، میدہ ڈیڑھ پیالی، کارن فلور آدھی پیالی، بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، کوکنگ آئل تلنے کے لیے۔
ترکیب
چکن کے ٹکڑے کو صاف کرکے دھوکر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں اس پر گہرے کٹ لگائیں۔ بڑے سائز کے پین میں پانی ابالنے کے لیے رکھیں ابال آنے پر چکن کے ٹکڑے ڈال کر پانچ منٹ ابال کر پانی سے نکال لیں پھیلا کر خشک ہونے کے لیے رکھ دیں، میدہ کارن فلور اور بیکنگ پاؤڈر کو ملاکر پھینٹ لیں، علیحدہ پیالے میں سویا سوس، سرکہ، چلی سوس اور ٹماٹر کیچپ ڈال کر ملائیں اور چار کھانے کے چمچ میدے کا خشک مکسچر ملائیں، چکن کے ٹکڑوں کو پہلے کیچپ کے مکسچر میں ڈبوئیں پھر میدے میں رول کرکے ٹرے میں پھیلادیں۔ دس سے پندرہ منٹ تک فریج میں رکھ دیں پھر کوکنگ آئل کو کڑاہی میں درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ تک گرم کریں اور چکن کے ٹکڑے اس میں ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک دیں۔ درمیان میں ایک مرتبہ ڈھکن ہٹاکر پلٹ دیں سنہرے ہونے پر کڑاہی سے نکال لیں۔ ٹماٹر کیچپ اور فرنچ فرائز کے ساتھ مزیدار بروسٹ کو پیش کریں۔
وظیفہ برائے ادائے قرض
رزق کی تنگی کو دور کرنے اور قرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے، علاوہ ازیں بخل و کنجوسی سے نجات کے لئے یہ وظیفہ مفید اور موثر ہے:
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO {اَرَئَیْتَ الَّذِیْ یُکَذِّبُ بِالدِّیْنِO فَذٰلِکَ الَّذِیْ یَدُعُّ الْیَتِیْمَO وَلَا یَحُضُّ عَلٰی طَعَامِ الْمِسْکِیْنِO فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَO الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَO الَّذِیْنَ هُمْ یُرَآئُوْنَO وَ یَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَO}
- 11 بار، 40 بار یا حسب ضرورت 100 بار پڑھیں۔
- اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف اور 11، 11 مرتبہ استغفار پڑھیں۔
- اس وظیفہ کا بہتر وقت بعد از نمازِ فجر طلوع آفتاب سے پہلے اور بعد نمازِ عصر غروبِ آفتاب سے پہلے ہے۔
- اس وظیفہ کو کم از کم 40 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔
(از الفیوضات المحمدیه)