وظیفہ برائے وسعتِ رزق، خلاصی از قرض و حصولِ امان
وسائل رزق اور کاروبار میں وسعت و برکت کے لئے، بالخصوص قرض سے خلاصی اور خطرات سے امان پانے کے لئے یہ وظیفہ پڑھیں:
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِO
لِاِيْلٰفِ قُرَيْشٍO اِلٰـفِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَآءِ وَالصَّيْفِO فَلْيَعْبُدُوْا رَبَّ هٰذَا الْبَيْتِO الَّذِيْ اَطْعَمَهُمْ مِّنْ جُوْعٍ وَّ اٰمَنَهُمْ مِّنْ خَوْفٍO
- 11 بار، 40 بار یا حسب ضرورت 100 مرتبہ پڑھیں۔
- اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف اور 11، 11 مرتبہ استغفار پڑھیں۔
- اس وظیفہ کا بہتر وقت بعد از نماز فجر طلوع آفتاب سے پہلے اور بعد نماز عصر غروبِ آفتاب سے پہلے ہے۔
- اس وظیفہ کو کم از کم 40 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔
وظیفہ برائے ادائے قرض
رزق کی تنگی کو دور کرنے اور قرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے، علاوہ ازیں بخل و کنجوسی سے نجات کے لئے یہ وظیفہ مفید اور موثر ہے:
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِO
اَرَئَيْتَ الَّذِيْ يُکَذِّبُ بِالدِّيْنِO فَذٰلِکَ الَّذِيْ يَدُعُّ الْيَتِيْمَO وَلَا يَحُضُّ عَلٰی طَعَامِ الْمِسْکِيْنِO فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّيْنَO الَّذِيْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَO الَّذِيْنَ هُمْ يُرَآئُ وْنَO وَ يَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَO
- 11 بار، 40 بار یا حسب ضرورت 100 بار پڑھیں۔
- اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف اور 11، 11 مرتبہ استغفار پڑھیں۔
- اس وظیفہ کا بہتر وقت بعد از نمازِ فجر طلوع آفتاب سے پہلے اور بعد نمازِ عصر غروبِ آفتاب سے پہلے ہے۔
- اس وظیفہ کو کم از کم 40 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔
وظیفہ برائے کثرتِ رزق و رحمت و کثرتِ خیرات و برکات
ہر قسم کی خیر و برکت، رزق و رحمت کی کثرت اور انعاماتِ الٰہیہ کے لئے یہ وظیفہ نہایت مفید اور مؤثر ہے:
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِO
اِنَّا اَعْطَيْنٰـکَ الْکَوْثَرَO فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْO اِنَّ شَانِئَکَ هُوَ الْاَبْتَرُO
- 11 بار، 40 بار یا 100 بار پڑھیں۔
- اول و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف اور 11، 11 مرتبہ استغفار پڑھیں۔
- اس وظیفہ کا بہتر وقت بعداز نماز فجر طلوع آفتاب سے پہلے، بعد نماز عصر غروبِ آفتاب سے پہلے یا بعد نماز عشاء سونے سے پہلے ہے۔
- اس وظیفہ کو کم از کم 40 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔