خانقاہ ڈوگراں: (رپورٹ:محمد بلال طارق): خانقاہ ڈوگراں ضلع شیخوپورہ میں منہاج ویلفئرفائونڈیشن اور دارالاحسان ویلفئر فائونڈیشن رجسٹرڈ کے تعاون سے اجتماعی شادیوں کی13ویں تقریب گورنمنٹ بوائز ہائرسیکنڈری سکول کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر 15 جوڑوں کی رخصتی کا اہتمام کیا گیا جن میںایک جوڑا مسیحی تھا۔ تقریب کی صدارت محترم خرم نواز گنڈا پور (مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک) نے کی جبکہ دیگر مہمان شخصیات میں محترم پیر صوفی محمد شہاب چشتی (نظامی آستانہ عالیہ دھنولہ شریف)، محترم محمد اسلام طفیل، محترم سیٹھ زاہدعنائت، محترم صوفی محمد طفیل قادری، محترم چوہدری ریاست علی چدھڑ،تحریکِ انصاف کے رہنما محترم الحاج ملک محمد اعظم، محترم نثار احمد بلوچ (چیرمین پریس کلب)، محترم اقبال اکبر چیمہ (اٹلی)، محترم ڈاکٹر محمد اعظم بھٹی (چیرمین حی القیوم فائونڈیشن)، محترم رانا محمد اقبال توگیروی، محترم حاجی طارق محمود مغل (صدر پریس کلب) اور علاقہ کی اہم سیاسی و سماجی کاروباری مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے آر گنائزر محترم حاجی طارق محمود عاجز کی طرف سے ہر دلہن کو ایک ایک لاکھ مالیت کے تحائف دیئے گئے جن میں ضروریاتِ زندگی کی تمام اشیا شامل تھیں۔
محترم خرم نواز گنڈا پورنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں غریب دکھی انسانیت کی خدمات میں مصروفِ عمل ہے۔ ہمارے مراکز دنیا بھر میں عملی طور پرکام کررہے ہیں۔ جو کام ریاست کو کرنا چاہئے وہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن اور دارالاحسان فائونڈیشن کررہی ہے۔ حکمرانوں کو کرپشن اور لوٹ مار کی دولت اکٹھی کرنے سے فرصت نہیں ہے۔ اس خوبصورت تقریب کے اہتمام پر تقریب کے آرگنائزر محترم حاجی طارق محمود عاجز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
تقریب میں شامل مہمان شخصیات نے تمام دولہوں اور دلہنوں کو تحائف دیئے۔ ہر بارات کی طرف سے پچاس مہمان مدعو تھے۔ جن کے لئے پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
- گجرات: منہاج ویلفیئر فائونڈیشن گجرات کے زیراہتمام 13 شادیوں کی اجتماعی تقریب قندفشاں میرج ہال گجرات میں ہوئیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ مہمان خصوصی تھے۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ سید فرحت حسین شاہ، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ساجد بھٹی، عمر ریاض عباسی، اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان کے ممبر صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے بھی خصوصی شرکت فرمائی۔
تقریب میں علامہ مظہر حسین، علامہ محمد احمد رضا، چودھری ریاست علی چدھڑ، راجہ ندیم، چوہدری وسیم ہمایوں، چوہدری عطاء اللہ گل، چوہدری کلیم وڑائچ چیئرمین یونین کونسل گورالی، مرزا طارق بیگ، چوہدری محمد اکرم، چوہدری سلیم شکتی، محمد پرویز، صاحبزادہ پیر سید زوار حسین شاہ، چوہدری علی ابرار جوڑا، مہر مشتاق، چوہدری شاہد، محمد اسماعیل، ڈاکٹر سرور، ڈاکٹر ندیم بھٹی، میاں محمد ریاض انصاری سمیت مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔ تلاوتِ قرآنِ مجید اور نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد اجتماعی شادیوں کے روحِ رواں محترم حاجی ارشد جاوید وڑائچ تقریب میں شریک معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن محترم سید امجد علی شاہ نے تقریب سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے حاجی ارشد جاوید وڑائچ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شادیوں کے اتنے بڑے منظم پروگرام کے انعقاد پر انصرام و انتظام کا سہرا حاجی ارشد جاوید کے سر ہے، جنہوں نے غریبوں کے ساتھ خوشیاں منانے کا حق ادا کر دیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات پر تحریک منہاج القرآن مخلوق خدا کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن الحمدللہ ہر شعبے میں خدمتِ خلق کا فریضہ بھر پور ادا کر رہی ہے۔ ربیع الاول کے مہینہ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک کی نسبت سے 63 اجتماعی شادیوں کا انتظام کیا گیا اور الحمدللہ آج یہ ہدف پورا ہو چکا ہے۔تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے کارکنوں کو حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کے تحفظ کا جو شعور دیا ہے، وہ اپنی مثال آپ ہے۔