منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ملک بھر میں جیوے پاکستان موٹر سائیکل ریلی اور سیمینارز کا انعقاد
لاہور :
(رپورٹ : چوہدری عتیق الرحمٰن) منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کے زیرِاہتمام ’’جیوے پاکستان موٹر سائیکل ریلی‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی قائدین محترم ساجد محمود بھٹی مرکزی ناظم منہاج القرآن یوتھ لیگ، محترم اشتیاق حنیف مغل مرکزی نائب صدر منہاج القرآں یوتھ لیگ نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کے ناظم محترم محمد عمران بھٹی نے مرکزی قائدین کو خوش آمدید کہا۔ ریلی سے محترم ساجد محمود بھٹی، محترم اشتیاق حنیف مغل، ناظم یوتھ لاہور محمد عمران بھٹی، صدر MYL لاہور سعید بھٹی، شہزاد مصطفوی، ملک فقیر حسین نائب صدر MYL نے بھی خطاب کیا۔ ریلی میں ملک فیصل، کاشف فاروق وڑائچ، شہزادہ زبیر احسن، طاہر جاوید ملک، جلیس جلالی، امجد جٹ، مظہر حسین، ندیم بیگ، امجد ڈار، علی حسن چوہدری، احسن اویس مصطفوی نے خصوصی شرکت کی۔
اسلام آباد :
CAPITAL CITY اسلام آباد میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے تحت 14 اگست شام 00 : 4 بجے ایک عظیم الشان ’’جیوے پاکستان موٹر سائیکل ریلی‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں محب وطن نوجوانوں نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت محترم جاوید اصغر ججہ (ناظم یوتھ اسلام آباد)، محترم بلال شیخ (صدر MSM اسلام آباد)، محترم حمزہ رسول بٹ (سیکرٹری انفارمیشن) اسلام آباد نے قیادت کی۔
راولپنڈی :
( رپورٹ : اسامہ خالد لودھی) مورخہ 14 اگست 2007 منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام استحکام پاکستان اور وطن عزیز کی 60ویں سالگرہ کے سلسلے میں "جیوے پاکستان موٹر سائیکل ریلی" کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر بلال مصطفوی، پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدر رانا شہزاد اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی چیف آرگنائزر نعیم علی نے کی۔ جبکہ منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع راولپنڈی کے ناظم سہیل عباسی، محمد حسن اعوان صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی، سید اعجاز شاہ نائب ناظم یوتھ، محمد سعید صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی، چوہدری عامر، ملک عمران، راجہ عصمت، محمد شعیب، حفیظ تنولی، غلام ربانی، عدیل شاہ، علی رضا، سپرا برادران، مرزا ہارون، ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن امجد چوہدری، نائب ناظم رانا سرور اور پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری عاقل ستی کے علاوہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے جملہ عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر بلال مصطفوی، رانا شہزاد، نعیم علی اور ضلعی ناظم منہاج القرآن یوتھ لیگ سہیل عباسی نے خطابات کئے۔
گوجرانوالہ :
(رپورٹ : فضل غزالی ) منہاج القرآن یوتھ لیگ گوجرانوالہ نے جشن آزادی کے موقع پر ’’جیوے پاکستان موٹر سائیکل ریلی‘‘ کے عنوان سے ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا۔ جس کی قیادت مرکزی نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری ظہیر عباس گجر نے کی۔ ریلی کے شرکاء سے چوہدری ظہیر عباس گجر، عمران علی ایڈووکیٹ/ ضلعی امیر تحریک ذیشان الیاس میر ناظم یوتھ رانا صابر حسین صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ نے خطاب کیا۔
سرگودھا :
(رپورٹ : محمد روف) منہاج القرآن یوتھ لیگ سرگودھا کے زیرِ اہتمام ’’جیوے پاکستان موٹر سائیکل ریلی‘‘ نکالی گئی۔ جس میں مرکزی ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی، اشتیاق حنیف مغل مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محترم عتیق الرحمان چوہدری نے خصوصی شرکت کی۔ ریلی سے مرکزی ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی، محترم اشتیاق حنیف مغل اور محترم عمران ملک ناظم یوتھ سرگودھا نے خطاب کیا۔
سیالکوٹ :
(رپورٹ : اسد بیگ) منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیرِ اہتمام ’’جیوے پاکستان موٹر سائیکل ریلی‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی قیادت چوہدری ظہیر عباس گجر مرکزی نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان نے کی۔ ریلی سے چوہدری ظہیر عباس گجر، صدر تحریک مجاہد حسین سلہری، ناظم راشد باجوہ اور صدر یوتھ لیگ ملک امجد محمود چاند نے بھی خطاب کیا۔
راجن پور :
منہاج القرآن یوتھ لیگ راجن پور کے زیر اہتمام ’’جیوے پاکستان موٹر سائیکل ریلی‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مرکزی قائدین جناب بلال مصطفوی (صدر MYL )، جناب ظہیر عباس گجر (نائب صدر MSM) اور جناب ذوالفقار علی (کوآرڈینیٹر یوتھ ڈی جی خان ڈویژن) نے خصوصی شرکت کی۔ محترم سعید مغل (صدر TMQ ضلع راجن پور) جناب عبد الرؤف (صدر MSM راجن پور) محترم خالد بلال (ناظم TMQ راجن پور)، محترم محمد شفیق (ناظم یوتھ راجن پور)، محترم طارق عزیز (نائب ناظم یوتھ)، محمدارشاد صدر MYL راجن پور نے مرکزی قائدین کا بھرپور استقبال کیا۔ کامیاب ریلی کے اختتام پر خلیل پارک میں جیوے پاکستان یوتھ سیمینارکا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا بعد ازاں نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محترم عبدالباسط نے پیش کی۔ سٹیج پر محترم بلال مصطفوی (صدر MYL)، محترم چوہدری ظہیر عباس گجر (نائب صدر MSM)، محترم سردار شاکر خان مزاری (سینئر نائب امیر TMQ راجن پور)، محترم سعید مغل (صدر TMQ راجن پور)، محترم خالد بلال (ناظم TMQ راجن پور)، محترم محمد شفیق (ناظم یوتھ راجن پور)، محترم طارق عزیز (نائب ناظم یوتھ راجن پور)، محترم ارشاد (صدر MYL راجن پور)، محترم عبدالرؤف ملک (صدر MSM راجن پور) اور محترم اویس خان دریشک موجود تھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محترم محمد شفیق نے ادا کیے۔ اس موقع پر محترم محمد سعید مغل، محترم خالد بلال، محترم چوہدری ظہیر عباس گجر، محترم بلال مصطفوی، محترم سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی خطابات فرمائے۔
ڈیرہ غازی خان :
(رپوٹ : عتیق الرحمٰن چوھدری) منہاج القرآن یوتھ لیگ ڈیرہ غازی خان کے زیرِاہتمام گذشتہ ماہ جیوے پاکستان یوتھ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محترم بلال مصطفوی نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے محترم بلال مصطفوی نے کہا استحکام پاکستان کے لیے جیوے پاکستان کے نام سے ایک ملک گیر مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس پُرامن مہم کے دوران یوم آزادی کے موقع پر 65 شہروں میں جیوے پاکستان کے نام سے موٹر سائیکل ریلیوں کا انعقاد ہوا۔ 22 شہروں میں کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ جن میں یوتھ لیگ کے مرکزی قائدین اور اہم مقامی سیاسی سماجی اور تعلیم شخصیات نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں تقریری مقابلے اور سیمینارز بھی منعقد کئے گئے۔ اس سلسلے کا آخری پروگرام جیوے پاکستان یوتھ سیمینار کے عنوان کے تحت ڈیرہ غازی خان میں ہورہا ہے۔ بعد ازاں محترم ظہیر عباس گجر مرکزی نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے اظہار خیال کیا۔ سیمینار میں محترم ذوالفقار علی ڈویژنل کو آرڈینیٹر یوتھ، سید صدیق احمد شاہ گیلانی، صدر PAT جناب ڈاکٹر اللہ بخش بھٹی سکن سپیشلسٹ، جناب قاضی غلام محبوب، صاجزادہ محمد سلیم نظامی شجاع آباد، جناب قادر بخش محمدی، جناب زین العابدین اور جناب عبد المنان ناظم تحریک نے بطور مہمانِ گرامی شریک ہوئے۔ محمد ایوب خٹک، محمد افضل نواز، عامر کریم، محمد ایوب ہوتانی، غلام اسعد، جمیل احمد اور محمد اجمل مختلف یونین کونسلز سے قافلوں کی صورت میں سیمینار میں شریک ہوئے۔ نقابت کے فرائض افتخار علیانی صدر MSM نے سر انجام دئیے۔
ہری پور :
(رپورٹ : سعید احمد قادری) منہاج القرآن یوتھ لیگ ہری پور کے زیراہتمام یوتھ سیمینار منعقد ہوا۔ جس کی صدارت محترم بلال مصطفوی نے کی۔ مہمانان گرامی قدر میں محترم بابر سیہول کوآرڈینیٹر یوتھ ہری پور، محترم افتخار اشرف خان تحصیل ناظم ہری پور، محترم جناب قاضی محمد اسد ایم پی اے صوبہ سرحد، محترم مشتاق خان سہروردی صوبائی امیر تحریک منہاج القرآن سرحد، محترم قاضی عتیق الرحمن سابقہ مرکزی صدر ATI تھے۔ سیمینار میں صوبائی ناظم تحریک ضیاء الرحمن خان ہری پور کے صدر حاجی ارشاد سینئر نائب صدر علامہ عابد محمود قریشی، نائب صدر نوید احمد اعوان ناظم نزاکت خان قادری، سابقہ ناظم اطلاعات و نشریات چوہدری حق نواز خان، سابقہ صدر منہاج القرآن شعیب خان ترین جے یو پی کے صوبائی سینئر نائب صدر ڈاکٹر ممتاز حسین ہاشمی حافظ شہراز احمد انجمن طلباء اسلام کے سابقہ مرکزی صدر قاضی عتیق الرحمن مسلم لیگ نواز کے صوبائی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ سفیر نواز ناظم یونین کونسل کھلا بٹ سکندر حیات خان، نائب ناظم بکہ یونین کونسل نصیر خان سید جمناسک کلب کھلا بٹ کے کوچ آصف خان والی بال کے انٹرنیشنل کھلاڑی چیف مشتاق منہاج نیر کلب کے کپتان تیمور خان اور ان کے ساتھی کھلاڑی منہاج القرآن یوتھ لیگ ہری پور کے ناظم ڈاکٹر جہانگیر عباسی یوتھ لیگ کے صدر ہری پور سعید احمد قادری نائب صدر خالد خان نائب ناظم راجہ یاسر خان اور یوتھ لیگ کے سینکڑوں کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ رحمان کرکٹ کلب شعیب خان کرکٹ اکیڈمی فٹ بال والی کے کھلاڑیوں اور دیگر سیاسی اور سماجی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ بعد ازاں بلال مصطفوی، تحصیل ناظم ہری پور جناب افتخار اشرف خان اور جناب قاضی محمدا سد ایم پی اے صوبہ سرحد نے خطاب کیا۔
پاکپتن شریف :
(رپورٹ : محمد یاسین تبسم ) تحریک منہاج القرآن نظامت یوتھ اور مرکزی انجمن تاجران کے زیراہتمام جشن آزادی کے حوالے سے عظیم الشان مشعل بردار ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ نظامت یوتھ نے رانا غلام مصطفی نائب ناظم تحصیل پاکتپن کی قیادت میں شرکت کی مبشر طہٰ صدر MSM اور محمد یاسین تبسم ایڈووکیٹ نے بھی یونین کونسل 4 سے ایک بھرپور قافلے کی شکل میں شرکت کی تحریک منہاج القرآن پاکتپن کے صدر محترم الحاج رانا منظور علی نے خصوصی طور پر شرکت اور جلوس کے اختتام پر رانا منظور علی نے اختتامی دعا کروائی۔
لاہور :
(رپورٹ : طاہر جاوید ملک) منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نشتر ٹاؤن نے یوتھ امن کنونشن کا انعقاد کیا۔ محترم اشتیاق حنیف مغل مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ اور محترم عتیق الرحمن چوہدری نے کنونشن میں خصوصی شرکت کی۔ کنونشن سے محترم اشتیاق حنیف مغل، محترم عتیق الرحمن چوہدری، محترم اصغر ساجد ناظم TMQ نشتر ٹاؤن، محترم ثاقب بھٹی، محترم ملک فقیر حسین نائب صدر MYL لاہور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں دنیا میں اخوت و محبت کے پیغام کو عام کررہی ہے اور نوجوانوں کی اصلاح کے لئے کوشان ہے۔ کنونشن میں محترم جلیس جلالی ناظم یوتھ نشتر ٹاؤن محترم میاں اعجاز احمد نائب ناظم یوتھ نشتر ٹاؤن محترم شاکر عظیم بھٹی صدر MYL نشتر ٹاؤن محترم اشفاق ڈوگر محترمحمد عمران جابر، محترم محمد عمران صدر MSM نشتر ٹاؤن محترم لیاقت خان نقیبی محترم نقیی گجر محترم مگی گجر محترم طاہر اشرف قادری محترم محمد اکرم شہاب نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن سے محترم عمران بھٹی ناظم یوتھ لاہور، محترم سعید احمد بھٹی صدر MYL لاہور، محترم ملک فقیر حسین نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور، محترم شہزادہ زبیر احسن، محترم طاہر جاوید ملک اور محترم نعیم اعوان نے خطاب کیا۔ کنونشن کے آخر میں محترم عمران بھٹی نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کینٹ ٹاؤن اور MSM کینٹ ٹاؤن کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔
اسلام آباد :
(رپورٹ : محمد عثمان طاہر) منہاج القرآن یوتھ لیگ یو سی ترلائی اسلام آباد رورل کے زیر اہتمام پہلی سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس زیر صدارت سید بشیر حسین شاہ صدر منہاج القرآن رورل منعقد ہوئی۔ جس میں خصوصی خطاب نائب ناظم دعوت محترم علامہ علی اختر اعوان نے فرمایا۔ محفل میں محترم سید مظفر حسین شاہ نائب صدر تحریک رورل محترم محمد حفیظ ناظم تحریک رورل محترم قاری محمد احسان قادر ناظم مالیات رورل، محترم ڈاکٹر وقار احمد ناظم دعوت و تربیت تحریک رورل، محترم عارف ہاشمی راہنما یوتھ محترم راجہ نداء الرحمن صدر یوتھ رورل محترم ملک تنویر احمد ناظم یوتھ رورل محترم طارق حسین نائب صدر یوتھ رورل محترم سعید الزمان چوہدری محترم شیخ محمد اقبال صدر MSM رورل، محترم حاجی امین قادری ناظم یوسی بری امام تحریک، محترم محمد بلال حبیب صدر یوتھ یو سی کری، محترم حافظ مظہر اقبال جنرل سیکرٹری یوتھ کری اور دیگر کثیر تعداد میں عہدیداران تحریک کارکنان تحریک عوام اہلسنت اور علماء کرام نے شرکت فرمائی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز محترم قاری غضنفر علی نعیمی کی تلاوت سے ہوا جبکہ نعت رسول مقبول منہاج نعت کونسل اسلام آباد محترم قاری ریحان حبیب سہروردی محترم قاضی مبشر محمود المکاشفی محترم قاری آصف محمود الخیری نے پیش فرمائی۔ بعد میں علامہ علی اختر اعوان نے ادب رسول ہی توحید ہے کے موضوع پر مفصل خطاب فرمایا۔
اس کانفرنس میں جن تحریکی ساتھیوں نے بھرپور تعاون کیا ان میں قاری محمد احسان قادر، قاری عبدالقیوم، ماسٹر طاہر، قاری محمد جمیل، محمد عثمان طاہر، عدیل خالد، عماد کبیر، حافظ منصور، الحاج شفاعت، محمد رشید، حافظ عتیق الرحمن، سیف الرحمن، عامر رشید، حافظ ظفر اقبال، تنویر اختر، شہکی، محمد بلال قادری، شہباز طارق، سہیل محمود شامل ہیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ یو سی ترلائی اسلام آباد رورل کا اجلاس زیر صدارت صدر یوتھ حلقہ NA49 محترم راجہ ندالرحمن منعقد ہوا۔ جس میں MYL کی تنظیم نو کی گئی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کے راہنما محترم قاری محمد احسان قادر، یوتھ کے راہنما
محترم عارف ہاشمی، یوتھ کے ناظمNA49 ملک تنویر احمد نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اجلاس میں محترم محمد عثمان طاہر کو صدر، محترم شہباز طارق کا نائب صدر، محترم عامر رشید کو جنرل سیکرٹری، محترم محمد بلال قادری کو ناظم دعوت، محترم حافظ منصور احمد کو ناظم مالیات، محترم حماد کبیر کو ڈپٹی سیکرٹری، محترم حافظ عتیق الرحمن ستی کو ناظم اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ اجلاس میں MYL ترلائی کے سابق صدر محترم عدیل خالد نے بھی شرکت فرمائی۔ آخر میں محترم عارف ہاشمی اور ملک تنویر احمد نے دعوتی، تنظیمی اور فکری گفتگو فرمائی۔