مرتّبہ: ملکہ صبا

چکن پیزا

  • میدہ: 8 ٹی سپون
  • آئل: 2 ٹی سپون
  • خمیر: 1 ٹی سپون
  • چینی: 1 ٹی سپون
  • نمک: 1ٹی سپون
  • پسی رائی: 1 ٹی سپون
  • ابلی ہوئی مرغی 1 کپ
  • آئل: 4 کھانے کے چمچ
  • ٹماٹو کیچپ: 4 کھانے کے چمچ
  • پانی: آدھا کپ

ترکیب

خمیر کو پانی میں ملائیں اور 10 منٹ کے لئے چھوڑ دیں پھر اس میں میدہ، نمک، چینی اور آئل ملاکر گوندھ لیں پھر روئی بیل کر نرم کپڑے سے ڈھانپ دیں حتی کہ پھول کر دوگنا ہوجائے اب مرغی میں تمام مصالحے ملادیں پھر تیل گرم کرکے مرغی کو تل لیں پھر کیچپ ڈال کر گاڑھا بھون لیں۔ پیزا ٹرے میں رکھیں۔ تھوڑی سی ٹماٹو کیچپ پھیلائیں آخر میں پنیر کے ٹکڑے اوپر پھیلادیں اوون میں تھوڑی دیر تک رکھیں عمدہ پیزا تیار ہے۔

گاجر کے فوائد

گاجر کے بے شمار فوائد ہیں۔ آنکھوں کے لئے گاجر بے حد مفید ہے یہ عام طور پر ہم جانتے ہیں لیکن کچھ فوائد ایسے ہیں جو عموماً لوگ نہیں جانتے۔

دل اور ہاضمے کیلئے مفید

گاجر میں کیروٹینوٹڈ شامل ہوتا ہے جس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ یہ دل کے امراض کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اس کے علاوہ گاجر فائبر کا بہترین ذریعہ ہے جو کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے جبکہ ہاضمے کے لئے بھی ضروری ہے گاجر ڈائریا، قبض، پیچش جیسی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔

کینسر سے بچائو اور بڑھاپے کو روکنا

گاجر میں بڑی تعداد میں اینٹی اوکیسڈینٹل ہوتے ہیں جن سے خلیات کی عمر بڑھنے کا عمل سست ہوجاتا ہے۔ اینٹی اوکیسڈینٹل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کینسر سے بچانے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

خون کی کمی کو دور کرنا

گاجر میں بڑی تعداد میں آئرن ہوتا ہے جس کے باعث اسے خون کی کمی کا شکار افراد کو تجویز کیا جاتا ہے۔

جلد کیلئے بہترین

گاجر میں وٹامن اے ہوتا ہے جو جلد کی چمک کی ضمانت ہے۔ اس کے علاوہ گاجر سے بنے فیشل ماسک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ فوری طور پر چہرے کی رنگت بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ٹوٹکے

چیونٹیوں کا خاتمہ

اگر کسی جگہ ڈھیر ساری چیونٹیاں جمع ہوجاتی ہوں تو وہاں تھوڑی سی مقدار میں آٹا چھڑک دیں چیونٹیاں بھاگ جائیں گی۔

گوشت کی بو دور کرنے کا حل

گوشت میں اگر بو محسوس ہو تو ایک کھانے کا چمچ آٹے کی بھوسی چھڑک دیں اور دس منٹ بعد دھولیں۔

روٹی کو نرم رکھنے کا آسان طریقہ

جب آٹا گوندھیں تو پانی اور نمک کے ساتھ دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل پانی میں شامل کرکے آٹا گوندھ لیں روٹی نرم ہوگی۔

آلو کالے ہونے سے بچائیں

آلو کاٹنے کے بعد تھوڑی سی پھٹکری ملے پانی میں ڈال کر دھولیا جائے تو پھر آلو سفید رہیں گے۔

کریم کھٹی ہونے سے بچائیں

کریم میں تھوڑی سی چینی ملا کر ٹھنڈی جگہ پر رکھیں کریم کافی ٹائم تک کھٹی نہیں ہوگی۔

بلڈ پریشر نارمل رکھنے کیلئے

روزانہ صبح لہسن کے دو جوئے اور ایک چمچ شہد کھانے سے بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے۔

گرتے بالوں کو محفوظ رکھنے کیلئے

  1. ناریل کا تیل: سب سے پہلے یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ مالش گرتے بالوں کا بہترین علاج ہے کیونکہ یہ سر کی جلد میں خون کی گردش بڑھا کر بالوں کو تقویت پہنچاتی ہے۔ سر کے بالوں کی مالش کیلئے ناریل کا تیل استعمال کریں۔ یہ تیل سوکھے بالوں میں نمی پیدا کرکے انہیں گرنے سے روکتا ہے۔
  2. زیتون کا تیل: زیتون کا تیل اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو بالوں کی بہترین نشوونما کیلئے نہایت ضروری ہے۔ لہذا زیتون کے تیل سے بالوں کی مالش کریں۔

دماغ کو تیز کرنے کیلئے

دانت صاف رکھنے سے منہ کی صحت برقرار رہتی ہے اور ساتھ ہی دماغ بھی ٹھیک رہتا ہے۔ سویڈش تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دانت صاف ہونے سے جسم کے بیکٹیریا نکلتے رہتے ہیں۔