’الفیوضات المحمدیہ‘

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

اَلْکَرِيْمُ

وظیفہ برائے درستگی اخلاق و صفات: يَا کَرِيْمُ

یہ وظیفہ کرنے والا اللہ تعالیٰ کے ہاں اور مخلوق میں مکرم و معزز ہوجاتا ہے۔ اس کے ورد سے اللہ تعالیٰ بندے کے اخلاق کو سنوار کر اس کے اندر کرم، وفا اور عفو جیسی صفات ودیعت کرتا ہے۔

یہ اسم کسی کے نام کا حصہ ہو تو اس کے اندر سخاوت آجاتی ہے اور اس کے اسباب و احوال میں اس کی برکت ظاہر ہوتی ہے۔

اول و آخر 11,11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کیلئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

اَلْجَلِيْلُ

وظیفہ برائے حصول حسن باطن و درستگی احوال: يَا جَلِيْلُ

اس وظیفہ کا معمول بنانے والے کو باطن کا حسن نصیب ہوتا ہے، مخلوق کے دلوں میں اس کیلئے عزت و تکریم ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ اس بندے کے باطنی احوال و اوصاف کو سنوارتا ہے اور اس کے درجات بلند فرماتا ہے۔

اول و آخر 11,11 مرتبہ درود پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصے کیلئے جاری رکھ سکتے ہیں۔