ڈاکٹر عالیہ بخاری (نامورسوشل ایکٹوسٹ)
نوجوان نسل قرآنِ حکیم کی تعلیمات سے دور ہورہی ہے
دور حاضر میں نوجوان نسل قرآن حکیم کی تعلیمات سے دور ہورہی ہے۔ ترقی کے جدید دور میں اس کا رجحان سائنس اور ٹیکنالوجی کے علوم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مطالعہ قرآن کا ذوق و شوق یکسر ختم ہورہا ہے اس صورت حال کے تناظر میں اور ان مسائل کے حل کے لیے ضرورت اس امر کی تھی کہ کوئی ڈیپارٹمنٹ یا کوئی ادارہ ایسا ہو جو قرآن حکیم سے ٹوٹے ہوئے تعلق کو جوڑ دے اور قرآن سے رہنمائی کا آسان راستہ دے دے تو اللہ کے فضل کی بدولت ایسے انسانوں کے لیے عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اس پروجیکٹ کے تحت ہونے والی قرآن کلاسز، دورہ قرآن اور قرآنی درس و تدریس کے ذریعے معاشرے میں قرآن و حدیث کی تعلیمات اور نوجوان نسل کا قرآن سے ٹوٹے ہوئے تعلق کو بحال کردیا۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے نیک مقصد میں کامیاب و کامران کرے۔ (آمین)
سعدیہ سہیل (MPA)
عرفان الہدایہ پراجیکٹ اخلاقی تربیت کررہا ہے
میں اکثر و بیشتر منہاج القرآن ویمن لیگ کے تعلیمی و تربیتی اور اصلاح و فلاحی پروگراموں میں شریک ہوتی رہتی ہوں لیکن مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امت مسلمہ کی اخلاقی و روحانی تربیت کے لیے عرفان الہدایہ پروجیکٹ کا آغاز کیا کیونکہ قرآن مجید ایک عظیم الشان کتاب ہے جو تمام کائنات کے علوم اور مسائل کے حل کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ اس سے پہلے قرآنی علوم کو آسان اور عام فہم انداز میں لوگوں تک نہیں پہنچایا گیا لیکن عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ نہایت ہی عام فہم اور پر اثر طریق سے لوگوں تک پہنچانے میں دن رات کوشاں ہے۔ الہدایہ ٹیم کے لیے میری ڈھیروں دعائیں اور نیک تمنائیں ہیں۔
ڈاکٹر سمعیہ (Neuro Surgon National Hospital)
الہدایہ پراجیکٹ اخلاقی، روحانی اصلاح کررہا ہے
عرفان الہدایہ پروجیکٹ کے تحت قرآن کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے اس سے ہماری اخلاقی و روحانی اصلاح کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ قرآن کی 114 سورتوں کے معنی و مفہوم اور شان نزول کی جس طرح تفصیل بیان کی گئی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے جن سورتوں کے معنی اور شان نزول جو کبھی ہمیں معلوم نہ تھے از بر ہونے لگے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہماری تلاوت کے دوران غلطیوں کو بھی درست کرنے کا موقع ملا ہے۔
عرفان الہدایہ پلیٹ فارم کی زیر نگرانی قرآن کلاسز نے مردہ دلوں کو زندہ کیا ہے۔ یہ ہماری اخلاقی و روحانی درسگاہ بن گئی ہے جس سے ہمیں بآسانی قرآنی سورتوں کے مفاہیم شان نزول اور وجہ تسمیہ کو قرآن سکالر نے اتنی مہارت سے بیان کیا ہے کہ ہمیں فوراً سمجھ آگئے اور قرآنی موضوعات پر تفصیلی لیکچر نے چار چاند لگادیئے ہیں۔
مسز زرقا بی بی (Social Worker)
قرآن چونکہ رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے اس لیے ہر مومن اس ہدایت سے مستفیض ہوکر دنیا و آخرت میں سرخرو ہونا چاہتا ہے گذشتہ ڈیڑھ سال سے الہدایہ پلیٹ فارم کے زیر اہتمام جو قرآنی لیکچرز دیئے جارہے ہیں۔ وہ ہماری روحانی و اخلاقی تربیت کا باعث بن رہے ہیں۔ ہمارا کہنا بے جانہ ہوگا کہ الہدایہ پلیٹ فارم سے دی جانے والی تعلیم ہدایت کی طرف راستہ ہے جس کے ذریعے ہمیں قرآنی اسلوب کو سمجھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے اور تمام قواعد صرف و نحو کو سمجھنے میں آسانی ہوئی ہے۔ اساسی موضوعات سے بہت حد تک آگاہی ہوئی ہے۔
مسز ارم کوارڈینیٹر (LGS)
قرآن کلاسز سے گرائمر کے اصول سمجھنے میں مدد ملی
تقریباً ڈیڑھ سال سے الہدایہ کے زیر اہتمام قرآن کلاسز جاری ہیں جن میں قرآن کا ترجمہ و تفسیر احسن اور موثر پیرائے میں بیان کیا گیا ہے۔ پہلے قرآن کے ترجمے کو یاد کرنے کی کوشش کی جاتی تھی اب قرآن کلاس کی وجہ سے ہمیں گرائمر کے بنیادی اصولوں کو نہ صرف سمجھنے کا موقع ملا ہے بلکہ قرآن پڑھتے ہوئے ترجمہ سمجھ آجاتا ہے۔ نیز قرآن کی تجوید اور قرآن میں بھی آسانی پیدا ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں ہمارے ایمان اور عقیدے کی اصلاح ہی ہوئی ہے اگر انسان چاہتا ہے کہ ایسا مذہبی، اخلاقی و روحانی ماحول میسر آجائے جس میں نہ صرف قرآنی تعلیمات سے آگاہ ہوسکے بلکہ وہ قرآن کو صحیح تلفظ سے پڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے بنیادی قواعد سے بھی متعارف ہو تو الہدایہ پروجیکٹ قرآن کی صحیح دینی تعلیم کی عکاسی کرتا ہے۔
اسلام کی تعلیمات نے ذہن انسانی میں شعور آگہی کے ان گنت چراغ روشن کئے ہیں۔ ان کی آبیاری کے لیے الہدایہ پروجیکٹ کی زیر نگرانی جن قرآنی کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے وہ اعلیٰ عمل ہے۔ ان قرآن کلاسز میں نہ صرف قرآن کی تعلیمات کا نچوڑ سکھایا جاتا ہے بلکہ وہاں قرآن کا ترجمہ کرتے وقت اصول و قواعد اور تجوید کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔ جس سے ہمارے ذہنوں کے بند دریچے کھلے ہیں۔
عذرا طیب (Instructor Education Department)
قرآن فہمی میں الہدایہ کی خدمات قابل تحسین ہیں
جب سے عرفان الہدایہ پروجیکٹ کو جوائن کیا ہے جس کے تحت ہونے والی قرآن کلاسز میں لفظی بامحاورہ ترجمہ، تجوید گرائمر اور تفسیر کو قرآن سکالر اتنے آسان فہم انداز میں بیان کرتی ہے کہ ہمارے ذہنوں میں از بر ہوگئے ہیں۔ ہمارے Weekly اور Monthly ٹیسٹ بھی ہوتے ہیں۔ اگلا سبق پڑھانے سے پہلے پچھلا سبق سنا اور دہرایا جاتا ہے۔ اس طرح کی کلاسز ہونی چاہئیں کیونکہ اس سے بہت زیادہ چیزیں سیکھنے کو ملتی ہیں۔ میں الہدایہ ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں جن کی وجہ سے ہمیں قرآنی تعلیمات سے آگاہی ہوئی۔