محفل سماع
عالمی سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ پر 19 فروری 2017ء کو منہاجینز کے زیراہتمام ’’محفل سماع و دعائیہ تقریب‘‘ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ عالمی شہرت یافتہ درباری قوال شیر علی، مہر علی اور ہمنواوں نے محفل سماع میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی نے بذریعہ ویڈیو لنک کینیڈا سے پروگرام میں خصوصی شرکت کی جبکہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری پروگرام کی صدارت کر رہے تھے۔ دعائیہ تقریب میں خواجہ قطب الدین فریدی، صاحبزادہ پیر قمر سلطان امیر افضل، آستانہ عالیہ حق باہو سمن آباد لاہور صوفی خاکسار اور جمعیت علما پاکستان نیازی گروپ کے سینیر نائب صدر پیر اختر رسول مہمان خصوصی تھے۔ امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، مربی گوشہ درود سید مشرف شاہ، صدر منہاجینز ابوالحسن الازہری، ناظم سیکرٹریٹ جواد حامد اور دیگر مرکزی قائدین بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ محفل میں لاہور اور گردونواح سے خواتین و حضرات شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
محفل سماع کے بعد منہاجینز فورم کی طرف سے ناظم سیکرٹریٹ جواد حامد نے خصوصی گفتگو کی اور شیخ الاسلام کی سالگرہ پر جملہ کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔ محفل سماع میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی خوشی میں 3 عمرہ کے ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی دیئے گئے۔
تحدیثِ نعمت کانفرنس
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام قائد ڈے کے حوالے سے عظیم الشان تحدیث نعمت کانفرنس بعنوان ’’شیخ الاسلام کی علمی و فکری خدمات‘‘ جامعہ ام اشرف جمال فیروز پور روڈ لاہور پر محترم پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ جسمیں حلقہ سیفیہ پاکستان کے سربراہ محترم پیر عاشق اللہ سیفی (سجادہ نشین دربار عالیہ سیفیہ)، محترم علامہ مفتی نعیم جاوید نوری (صدر جمیعت علماء پاکستان نورانی لاہور)، محترم علامہ پیر اختر رسول قادری (سینئر نائب صدر جمیعت علماء پاکستان نیازی)، محترم علامہ ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد، محترم علامہ الحاج امداد اللہ قادری، محترم علامہ سید فرحت حسین شاہ، منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی صدر محترم علامہ امداداللہ قادری، محترم پیر غلام نصیر الدین چراغ، محترم علامہ صاحبزادہ محمد حسین آزاد الازہری، محترم مولانا خلیل حنفی، محترم علامہ غلام مصطفیٰ، محترم مولانا قاری عبد المختار قادری، محترم پیر سید امداد حسین شاہ، محترم علامہ غلام اصغر صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔
نظامت کے فرائض محترم علامہ میر محمد آصف اکبر قاد ری (مرکزی ناظم علماہ کونسل) نے سر انجام دیئے، ملک بھر سے نامور جید علماء مشائخ نے بھرپور شرکت کی۔ علماء مشائخ نے شیخ الاسلام کی عملی، تحقیقی فکری خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آ پ علم دوست شخصیت ہیں جنہوں نے پوری انسانیت کو امن، محبت اتحاد بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی و رواداری کا درس دیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت ایک ایسی لائبریری کی مانند ہے جس کے کسی بھی گوشے کو کما حقہ بیان نہیں کیا جا سکتا۔ یہ پوری امت مسلمہ کیلئے عظیم انعام ہے۔ ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔ تنگ نظری اور انتہا پسندی کیخلاف ڈاکٹر طاہرالقادری نے دلیل کی طاقت سے فتح حاصل کی ہے۔ ان کی فکر کو فروغ دینا علماء کی ذمہ داری ہے کیونکہ طاہر القادری ذات کا نہیں اسلام کی حقیقی فکر کا دوسرا نام ہے۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام قائد ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں محترم ڈاکٹرحسین محی الدین قادری (چیئرمین MES) محترم خرم نواز گنڈاپور (ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن) محترم راشد حمیدکلیامی (MD MES) محترم پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم غوری (وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی) محترم کرنل(ر) محمداحمد (رجسٹرار منہاج یونیورسٹی ) محترم کرنل(ر) مبشراقبال (ڈائریکٹر ایڈمن منہاج یونیورسٹی) محترم محمدعدنان (ڈائریکٹرفنانس تحریک منہاج القرآن ) محترم محمد جاوید(ڈائریکٹر فنانسMES) محترم ناصر اقبال ایڈوکیٹ(سیکرٹری چیرمینMES) محترم علی وقار قادری (ڈپٹی ڈائریکٹر کریکولم) محترم سیف اللہ بھٹی(کنٹرولرامتحانات) محترم محمداکرام غوری(ڈپٹی ڈائریکٹرسکولز) محترم وحیداختر(ڈپٹی ڈائریکٹرٹریننگ) محترم فاروق اعوان (ڈپٹی ڈائریکٹرMSD) محترم عباس احمد نقشبندی(وائس پرنسپل تحفیظ القرآن ) نے شرکت کی۔ اس تقریب میںشیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاھرالقادری کی برتھ ڈے کے حوالے سے ایک منفرد اندازاپنایاگیا۔ شیخ الاسلام کے نام کی نسبت سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ان افرادکو بطور مہمانان خصوصی دعوت دی گئی جن کانام طاھرتھا۔ اس موقع پر محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (چیئرمین MES) نے شعبہ تعلیم میںکردار سازی اور MESکے قیام کے حوالے سے شیخ الاسلام کی خدمات کو خوبصورت پیرائے میں بیان فرمایا۔
منہاج یونیورسٹی
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب 17 جنوری 2017ء کو منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ ہوئی، جس کی صدارت ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر اسلم غوری، نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈئر (ر) محمد اقبال اور رجسٹرار منہاج یونیورسٹی کرنل (ر) محمد احمد نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شیخ الاسلام کی امن، محبت، علم، تحقیق اور رواداری کیلئے عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تن تنہا تحریک منہاج القرآن کا آغاز کرنے والے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت آج اپنا عالمی تشخص رکھتی ہے۔ شیخ الاسلام علم، امن، انسانی حقوق کے فروغ اور عالمی قیام امن کے داعی کے طور پر ایک محقق و مصنف اور عظیم اسکالر کے روپ میں دنیا کے لیے اتھارٹی بن چکی ہیں، جن سے عالم اسلام کے علاوہ مغربی دنیا بھی مستفیض ہو رہی ہے۔
شہدائے ماڈل ٹاون کے گھروں پر قائد ڈے تقریبات
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی فیملیز نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے اپنے گھروں میں قائد ڈے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا اور کیک کاٹا۔ 19 فروری 2017ء کو منہاج القرآن لاہور کے قائدین نے شہدائے ماڈل ٹاون کے ورثاء و فیملیز کے گھر جا کر قائد ڈے تقریبات میں شرکت کی۔ ان دعائیہ تقاریب میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت، سلامتی اور درازی عمر کیلئے دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر شہدائے ماڈل ٹاون کے ساتھ ملک بھر میں دہشتگرد حملوں میں شہید ہونیوالوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں بھی کی گئی۔
منہاج القرآن لاہور کے قائدین 17 جون 2014 کو ریاستی جبر سے شہادت پانیوالے آصف شہیدکی فیملی، غلام رسول شہید، عاصم حسین شہید، تنزیلہ امجد شہید، شازیہ مرتضیٰ شہید، عمر صدیق شہید اور صوفی محمد اقبال شہید کے گھر گئے۔ قائدین میں منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، ناظم لاہور اشتیا ق حنیف مغل، راجہ زاہد محمود، حافظ صفدر علی، ساجد اصغر، حاجی عبد الخالق، ڈاکٹر اقبال نور اور دیگر شامل تھے۔
کویت
(رپورٹ: کاشف علی) : منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیرِاہتمام مورخہ 23 فروری 2017 کو صالہ افراح، جمیعہ جلیب الشیوخ کے نہایت خوبصورت ہال میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت حاجی عبدالرشید، علامہ عدنان، عرفان عادل، شاہد طفیل ڈار، ماجد دلوی، چوہدری محمد ارشد تبسم جعفر صمدانی، دختر سعید احمد قادری اور حفصہ منیر قادری نے نہایت عمدہ انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شیخ الاسلام اور منہاج القرآن کی خدمات کو سراہا اور عوام کے شعور اور تبدیلی نظام کے لیے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم کو یکتا قرار دیا۔
آئرلینڈ
(رپورٹ: فرخ وسیم) : منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66ویں سالگرہ کے حوالے سے سفیر امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے کارکنان کے علاوہ آئرلینڈ کی سیاسی، سماجی، مذہبی، تنظیمات کے قائدین اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر اور مینجنگ ڈائریکٹر سید علی عباس بخاری نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی پاکستان سفارتخانہ کے سفیر ڈاکٹر سید رضوان احمد اور آئرلینڈ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت فینافل کے ترجمان Senator Gerry Horkan نے شرکت کی۔
مقررین میں سید علی عباس بخاری، ڈاکٹر سید رضوان احمد، Senator Gerry Horkan، چوہدرری عمران خورشید، امام جمیل احمد، پیر شیراز حسین قاری، آئی ٹی ٹی فینافال کے چیئرمین اور قدرت اخبار کے چیف ایڈیٹر عمار علی، پیر غلام دستگیر، احمد فیاض شامل تھے۔ مقررین نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، سیاسی اور مذہبی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
پاکستانی سفارتخانہ کے سفیر ڈاکٹر سید رضوان احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی اسلام اور پاکستان کے لیے کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور منہاج القرآن پوری دنیا میں پاکستان کی نیک نامی کے لیے جو کام کر رہی ہے اسے ہم بہت سراہتے ہیں۔
اٹلی
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کارپی کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکز کارپی کے رفقاء و وابستگان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شر کت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی، سیاسی اور مذہبی خد مات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی علامہ وقار احمد قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات پر روشنی ڈالی۔
جنوبی افریقہ
پاکستان عوامی تحریک جنوبی افریقہ کے زیراہتمام 19 فروری 2017ء کو قائد ڈے تقریبات منعقد ہوئیں:
- اس سلسلہ میں محفل سماع پروشیا میں منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستان عوامی تحریک و منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
- کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے شہر اوپنگٹن میں 19 فروری 2017 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اوپنگٹن کے عہدیداران و کارکنان سمیت مقامی کمیونٹی کے افراد شریک تھے۔
- منہاج القرآن انٹرنیشنل جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ کے زیراہتمام بھی تقریب منعقد ہوئی۔
مہاراشٹرا (انڈیا)
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام ریاست مہارشٹرا کے ضلع عثمان آباد کے نواحی شہر کلام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر درگاہ حضرت حامد علی شاہ افتخاری پر ’’عظمت مصطفیٰ و شان اولیاء ‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انڈیا کے صدر ناد علی مہمان خصوصی تھے۔ شیخ حامد علی شاہ اور دیگر علماء مشائخ کی کثیر تعداد نے بھی کانفرنس میں شرکت کی اور خطابات کیے۔
یورپ
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی یورپ بھر میں موجود تنظیمات کے زیر اہتمام قائد ڈے سیمینارز، اور علمی و فکری مجالس، دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں جن میں یورپین کونسل کے عہدیداران اور مقامی عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔ ان جملہ پروگرامز میں مقررین نے شیخ الاسلام کی ہمہ جہتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
سیالکوٹ
منہاج القران یوتھ لیگ کی 10 روزہ قائد ڈے تقریبات کا پہلا مرکزی پروگرام 18 فروری کو سیالکوٹ میں منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ رفیق نجم نائب ناظم اعلی منہاج القرآن، ساجد محمود بھٹی مرکزی رہنما پاکستان عوامی تحریک، یوتھ لیگ کے عہدیداروں میں مظہر محمود علوی مرکزی صدر، منصور قاسم اعوان سیکرٹری جنرل، عصمت علی نائب صدر، ملک امجد چاند نائب صدر، انعام مصطفوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیت بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
تقریب میں سیالکوٹ کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔ قائد ڈے تقریب میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ شاندار پروگرام کے انعقاد پر منہاج القران یوتھ لیگ سیالکوٹ کے صدر چوہدری اشرف گجر اور جنرل سیکرٹری طارق محمود اور انکی پوری ٹیم اور عوامی تحریک سیالکوٹ کے رہنماؤں کو مبارکباد دی۔
فیصل آباد
(رپورٹ: غلام محمدقادری) : تحریک منہاج القرآن وجملہ فورمزنے قائدانقلاب ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی 66 ویں سالگرہ فیصل آباد کے پی پی حلقہ جات میںبھرپورطریقے سے منائی۔ تقریبات میںسانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء اور زخمیوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ فیصل آبادکے13پی پی حلقہ میں571تقریبات منعقدہوئی اور کیک کاٹے گئے۔ پی پی 61کی مرکزی تقریب سعید ڈجکوٹ میں ہوئی، جس میں PAT یوکے کے صدر شاہد جاوید ملک، پنجاب کے صدر چوہدری بشارت جسپال، رانارب نوازانجم، جلال الدین رومی، رانامحمودالحسن، افضل گل، راناعبدالجبار، غلام محمدقادری، رانا نثار شہزاد نے شرکت کی۔ پی پی 63 پی پی 64 پی پی 66 پی پی 67 پی پی 68 پی پی 69 پی پی 70 پی پی 71میں بھی مرکزی تقریبات ہوئیں۔ ان تقریبات میںپیپلزپارٹی کے سابق ممبرصوبائی اسمبلی راناآفتاب احمدخاں، پی ٹی اے کے ضلعی رہنماء فیض اللہ کموکا، TMQکے ضلعی امیرسیدہدایت رسول قادری، راناطاہرسلیم، میاں کاشف محمود، میاں ریحان مقبول، حاجی اشرف قادری، میاں عبدالقادر، مدثرفاروق، محمدآصف عزیز، رائے ساجدحسین، زین العابدین، علامہ عزیزالحسن اعوان، ملک سرفرازقادری، راناغضنفرعلی، اللہ رکھانعیم، حاجی امین القادری، راناناصرنویدودیگرضلعی، صوبائی قائدین نے قائدانقلاب ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی 66سالگرہ کے کیک کاٹے اور انکی علم، تحقیق اور امن عالم کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملتان
تحریک منہاج القرآن ملتان شاہ رکن عالم ٹاون کے زیراہتمام قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 66 ویں یوم پیدائش کی دعائیہ تقریب 19 فروری 2017ء کو منعقد ہوئی۔ قائد ڈے تقریب میں رائو محمد عار ف رضوی، مخدوم محمد حسن زواری، مخدوم غلام یٰسین زواری، مہر فدا حسین، حاجی ارشد چشتی، یونس جاوید انصاری، محمد ندیم قادری، ارشاد حسین سعیدی، غلام حسین انصاری اور ذوالفقار حامدی نے شرکت کی۔
پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جاویداختر انصاری نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے فروغ امن کے حوالے سے عالمی سطح پر جو کاوشیں کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں، وہ حقیقت میں عالمی سفیر امن ہیں۔ پوری دنیا انکی دعوتی، تبلیغی، سیاسی، سماجی اور علمی خدمات کی معترف ہے۔
متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی، درگاہ حضرت منشی غلام حسن شہید کے سجادہ نشین مخدوم احسن زواری، پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی رہنما میجر محمد اقبال چغتائی، معروف سماجی شخصیت الحاج محمد علی انصاری، تحریک منہاج القرآن شاہ رکن عالم ٹائون کے صدر حافظ عبدالرزاق انصاری اور ناظم سجاد نقشبندی انصاری نے اپنے خطابات میں کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستانی قوم کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہوگا۔
پاکتپن
ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف کے پانچ پی پی حلقہ جات میں قائد ڈے کی نسبت سے دعائیہ تقریبات و سالگرہ کے 119 پروگرامز سید ابودائود شاہ بخاری (ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن پاکپتن)، محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ (ناظم تحریک منہاج القرآن پاکپتن) کے زیر نگرانی منعقد کئے گئے۔
پی پی 227 میں قائد ڈے کی 38 تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اسی طرح پی پی 228 میں قائد ڈے کی 30 تقریبات ہوئیں۔ پی پی 229 میں قائد ڈے کے 10 پروگرامز ہوئے۔ جبکہ پی پی 230 میں قائد ڈے کے حوالہ سے 35 پروگرامز کا اہتمام کیا گیا۔ پی پی 231 کے 6 پروگرامز منعقد ہوئے۔
بہاولپور
(رپورٹ: حافظ محمد سجاد) : رئیس محمد شعبان فریدی نائب امیر تحریک بہاولپور کی رہائش گاہ پر 19 فروری کو قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں شہر کی معروف مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات کے ساتھ کارکنان تحریک کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمانان گرامی قدر میں پروفیسر علامہ عون محمد سعیدی بانی تحریک نظام مصطفی، مفتی مطلوب احمد سعیدی صوبائی ناظم منہاج علماء کونسل جنوبی پنجاب، مفتی محمد کاشف صوبائی ناظم تنظیم المدارس، پروفیسر محمد اکبر مصطفوی ممبر ضلعی امن کمیٹی بہاولپور، چوہدری ماجد علی باجودہ صدر تحریک انصاف بہاولپور اور رئیس محمد رمضان چیئرمین UC-21 تھے۔ میزبانی کے فرائض رئیس محمد شعبان فریدی نے ادا کئے۔ علامہ غلام یاسین چشتی، محمد قاسم انصاری، محمد عمران، ڈاکٹر محمد اختر، محمد عتیق الرحمن قریشی، ڈاکٹر نذیر احمد نے شیخ الاسلام کی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔
حافظ آباد
(رپورٹ: محمد یوسف حضوری) : قائد ڈے کی درج ذیل تقریبات حافظ آباد اور ضلع بھر میں نہایت جوش و خروش، عقیدت و احترام سے منائی گئیں:
- منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام صدر یوتھ عامر سلطان کی رہائشگاہ پر تقریب منعقد ہوئی۔
- محمد یوسف حضوری برادران کے زیراہتمام حافظ عبدالشکور زاہد کی رہائش گاہ نقشبندیہ منزل پر تقریب منعقد کی گئی۔
- یوسی 6/32 میں محمد یوسف حضوری (ناظم) کے زیر اہتمام قائد ڈے کی تقریب ہوئی۔
- یوتھ لیگ نے رانا پیلس کولو روڈ پر ایک پروقار بھرپور تقریب منعقد کی جس میں محترم سید شبیر حسین شاہ حافظ آبادی کے بھانجے محترم سید برہان حیدر شاہ نے خطاب کیا۔ شہر کی پی پی 105 کے صدر بشیر احمد رحمانی، ضلعی امیر تحریک ملک سلطان، عامر سلطان یوتھ قائد نے بھی خطابات کئے۔
- 19 فروری کو جملہ ضلعی و تحصیلی قائدین نے ضلع بھر میں منعقدہ نجی و گھریلو تقریبات میں شرکت کی اور کیک کاٹے۔
- ضلعی صدر PAT ملک شفیق الرحمن اعوان کی رہائشگاہ گڑھی اعوان میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی تقریب منعقد کی گئی۔
- منہاج القرآن اسلامک سنٹر سے متصل رحمان ویڈنگ لان میں تجدید عہد وفا تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں سید محمودالحسن جعفری، محمد رفیق نجم اور PAT کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی جرات و بہادری اور ان کی علمی و فکری خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ضلعی امیر تحریک ملک سلطان احمد اور جملہ ضلعی عہدیداران نے سب فورمز کے کارکنان کو اس قدر بھرپور کامیاب تقاریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔
ہری پور
تحریک منہاج القرآن ہری پور اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام 19 فروری 2017ء کو بینظیر بھٹو ہال ہری پور میں سفیرِ امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعٰلی احمد نواز انجم، پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر حافظ وقار قادری، پاکستان عوامی تحریک پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری راجہ وقار احمد، تحریک منہاج القرآن ہزارہ ڈویڑن کے امیر ضیاء الرحمن ضیاء، تحریک منہاج القرآن ہری پور کے حاجی غلام شبیر، پاکستان عوامی تحریک ہری پور کے صدر پروفیسر مظہر حسین خیال، علامہ اقبال اکیڈمی لاہو کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، حاجی محمد ارشاد، حاجی عبدالرحمن، ملک نوید اختر، یاسر ریاض، محمد مرسلین قادری، صاحبزادہ زاہد کریم، نزاکت خان قادری، سرجہان بغدادی، شوکت قادری، حاجی محمد رضوان، علامہ آصف عزیز اور پروفیسر فاروق احمد سمیت مذہبی اورسیاسی جماعتوں کے وفود اور عوام الناس شریک تھے۔ مقررین نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی مجددانہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
کراچی
کراچی میں تحریک منہاج القرآن کے مختلف فورمز کے پلیٹ فارم پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ 19 اور 20 فروری 2017ء کو منعقدہ ان تقریبات میں عوامی تحریک، منہاج القرآن، یوتھ ونگ اور ویمن لیگ کی قائدین نے شیخ الاسلام کی سالگرہ کے کیک کاٹے۔ اس موقع پر قائدین و کارکنان نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی لمبی عمر اور صحت و سلامتی کے لیے دعائیں بھی کیں۔
- منہاج القرآن اسلامک سینٹر شاہ فیصل ٹائون میں ’’یوم تجدید عہد و فا‘‘ سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناظم تحریک منہاج القرآن مرزا جنید علی، پاکستان عوامی تحریک کراچی کے آرگنائزر اطہر جاوید صدیقی، مفتی مکرم خان قادری، یوتھ ونگ کے صدر فہیم خان، ویمن لیگ کی صدر رانی ارشد، طلبہ ونگ کے جنرل سیکرٹری عرفان یوسف نے خطابات کئے۔
گھوٹکی، ڈھرکی، پنوں عاقل
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک ضلع گھوٹکی، ڈھرکی اور پنوں عاقل کے زیر اہتمام قائد ڈے تقریبات منعقد ہوئیں۔ ان تقاریب میں تحریک منہاج القرآن اْتر سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی، سکھر ڈویڑنل کے ناظم محمد اسحاق سمیجو، تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان سمیت مختلف مذہبی، سماجی اور سیاسی تنظیمات کے نمائندے شریک تھے۔
سکھر
تحریک منہاج القرآن سٹی و تحصیل سکھر کے زیر اہتمام سفیر امن سیمینار کا اہتمام دلشاد ہوٹل سکھر کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک اْترسندھ کے امیر مخدوم سید ندیم احمد ہاشمی نے کی۔ سیمینار میں تحریک منہاج القرآن سکھر ڈویڑن کے کوآرڈینیٹر محمد اسحاق سمیجو، آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر غلام رسول جونیجو، صدر ضلع سکھر پیرزادہ میر محمد قادری، سینئر صحافی غیاث الدین، محمد امین کلوڑ، تحریک منہاج القرآن خیرپور کے سرپرستِ اعلیٰ علامہ عبدالحفیظ قادری الازہری، سلیم سہتو سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان شریک تھے۔
کھپرو
تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام تقریب منعقد کی گی، جس میں صوبائی کوآرڈینٹر اپرسندھ عبدالستار چوہان، امیر تحریک منہاج القرآن ضلع سانگہڑ سید زاہد علی شاہ اور صدر مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ ضلع سانگہڑ محمد طیب قادری، صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو شوکت علی خان قائمخانی، ناظم تحریک منہاج القرآن کھپرو احمد رضا منہاجین، ناظم میمبر شپ ممتاز ملاح، رفقاء اور وابستگان نے شرکت کی۔
میرپور
تحریک منہاج القرآن میرپور کے زیراہتمام 19 فروری 2017ء کو تقریب منعقد کی گئی، جس تحریک کے علاقائی قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حافظ احسان الحق صدر تحریک، امیر تحریک منہاج القرآن میرپور قاری شاہد محمود قادری، بشارت علی چوہدری اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے راہنما حافظ محمد ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام وہ ہستی ہیں جنہوں نے اْمت کے لیے اسلام اور امن کا جو نصاب 1200 کتب کی شکل میں دیا۔ وہ رہتی دنیا تک اپنی روشنی سے منور کرتا رہے گا۔ دعائیہ کلمات محمد الیاس ملنگی نے ادا کیے۔
دھیر کوٹ، آزاد کشمیر
تحریک منہاج القرآن چڑالہ اور جموں کشمیر عوامی تحریک چڑالہ تحصیل دھیر کوٹ کے زیر اہتمام قائد ڈے انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ یوسی مکھیالہ کے ناظم قاری زاہد حسین قادری نے حسن نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔ تقریب کی صدارت حاجی تاج عباسی بزرگ راہنما تحریک منہاج القرآن نے کی جبکہ مہمان خصوصی نائب صدر جموں و کشمیر عوامی تحریک غربی باغ دھیر کوٹ سردار ریاض احمد عباسی تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
کوٹ مومن (سرگودھا)
19فروری کو تین پروگرامز منعقد ہوئے: محترم ظل حسنین ہنجرا ناظم تحریک تحصیل کوٹ مومن کے ڈیرے پر، مسجد فیضان یارسول اللہ ہجن میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس بسلسلہ قائد ڈے اور منہاج القرآن گرلز ماڈل ہائی سکول کوٹ مومن میں سفیر امن سیمینار کے نام سے پروگرامز منعقد ہوئے۔ سیمنار میں مہمان خصوصی چوہدری اسامہ غیاث احمد میلہ اور ضلعی قیادت میں سے ملک غلام حسین صاحب، ملک محمد افضل صاحب اور سید محسن رضا شاہ صاحب نے شرکت کی۔ خصوصی خطاب علامہ ثناء اللہ ربانی نے کیا۔ بعد میں تحصیل کوٹ مومن کے اسیران اور زخمی کارکنوں کو میڈل پہنائے گئے۔
- 19 فروری کے موقع پر قائد محترم کو 6 تاحیات رفقاء، 6 نئے رفقاء، 10 ڈیفالٹر کی بحالی کا تحفہ دیا۔ شمالی پنجاب میں مختار احمد بھٹی کو انفرادی کارکردگی کے حوالے سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے دست مبارک سے دوسری پوزیشن کی شیلڈ ملی۔
شیخوپورہ
پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن گجیانہ نو پی پی 169 کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’جشن طاہر صوفی نائٹ‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر لوک گلوکاروں حسنین اکبر قادری اور محمد اسلم باھو نے عارفانہ کلام پیش کیے۔ ے۔
گوجرہ (ٹوبہ ٹیک سنگھ)
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القران گوجرہ کے زیر اہتمام 28 فروری 2017 کو پرل میرج ہال گوجرہ میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف، پاکستان تحریک انصاف گوجرہ کے رہنما میاں محمد طارق، نیشنل مسلم لیگ کے سربراہ امجد علی وڑائچ، منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرہ کی ناظمہ عائشہ انقلابی سمیت پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القران گوجرہ کے عہدیداران و کارکنان اور مقامی علمائے کرام نے شرکت کی۔
دولتالہ
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک دولتالہ کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’سفیر امن کانفرنس‘‘ کا انعقاد منہاج اسلامک سنٹر دولتالہ میں کیا گیا۔ جس میں حضرت علامہ محمد فیاض بشیر قادری مرکزی نائب ناظم دعوت دعوت نے خصوصی خطاب کیا۔ چوہدری محمد جمیل قادری امیر منہاج ایشین کونسل سائوتھ کوریا، سلطان نعیم کیانی صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی، انار خان گوندل امیر تحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی، سید قلب عباس چیئرمین یونین کونسل دولتالہ، میاں عامر رحمٰن چیئرمین یونین کونسل گلیانہ، ثقلین اعجاز جنجوعہ چیئرمین یونین کونسل جھونگل، چوہدری محمد اسحاق وائس چیئرمین جھونگل، محمود الحق قریشی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔
چکوال
پریس کلب چکوال میں قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے کی۔ تحریک منھاج القرآن کے تمام فورمز پاکستان عوامی تحریک، منھاج القرآن علما کونسل، منھاج القرآن یوتھ لیگ، منھاج القرآن ویمن لیگ اور ایم ایس ایم کے عہدیدارن نے ضلع بھر سے نمائندگی کی۔ نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ پروگرام میں ڈاکٹر سہیل جنجوعہ، توقیر اعوان، حافظ مبشر اکرم، ایم ایس ایم کے مرکزی راہنما محمد نفیس اور ویمن لیک کی ناظمہ رافعہ عرو ج ملک نے بھی خطاب کیا۔
اعلیٰ کارکردگی کی حامل تنظیمات
امسال بھی پنجاب بھر میں ہزاروں قائد ڈے تقریبات منعقد ہوئیں۔ اعلیٰ کارکردگی کی حامل تنظیمات کو محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی مبارکباد دی۔ اعلیٰ کارکردگی کے حامل اضلاع درج ذیل ہیں:
1۔ نارووال، 2۔ فیصل آباد، 3۔ جھنگ، 4۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، 5۔ سرگودھا، 6۔ جہلم، 7۔ راولپنڈی، 8۔ ڈیرہ اسماعیل خان
- اعلیٰ کارکردگی کی حامل تحصیلات درج ذیل ہیں:
1۔ پی پی 61، 2۔ گوجرہ، 3۔ احمد پور سیال، 4۔ شکر گڑھ، 5۔ جہلم، 6۔ دینہ، 7۔ سلانوالی، 8۔ سرگودھا سٹی، 9۔ پہاڑ پور
سنٹرل پنجاب
(رپورٹ: قاری ریاست علی) : تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے 10 اضلاع نے قائد ڈے تقریبات اور تنظیمی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جن میں نارووال، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، حافظ آباد، قصور، سمندری، شیخوپورہ اور پاکپتن شریف شامل ہیں۔ ان تنظیمات کے اعزاز میں ایک روحانی ٹور ترتیب دیا گیا۔ روحانی ٹور کی قیادت انجینئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن نے کی۔ روحانی ٹور کا آغاز 2 اپریل بروز اتوار صبح 9 بجے مزار اقدس حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین قادری سے ہوا اور پھر بالترتیب حضرت طاہر بندگی، حضرت میاں میر، حضرت سخی لال حسین شاہ، حضرت میراں حسین زنجانی، حضرت شاہ محمد غوث گوالیاری، حضرت پیر مکی اور حضور داتا گنج بخش رحمہم اللہ پر حاضری دی۔ حاضری کے دوران تلاوت، نعت شریف، درود و سلام اور ذکر کی محافل منعقد کی گئیں۔ اس ٹور میں خصوصی طور پر شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کی دعائیں کی گئیں۔