منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 23 شادیوں کی پُروقار اجتماعی تقریب

رپورٹ: طالب حسین سواگی

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 23 شادیوں کی پْروقار اجتماعی تقریب 19 مارچ 2017ء کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ شادیوں کی اس اجتماعی تقریب میں 21 مسلم اور 2 مسیحی جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ مسلم جوڑوں کا نکاح منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز نے پڑھایا جبکہ مسیحی جوڑوں کا نکاح ان کے مذہبی رہنما نے پڑھایا۔ ہر دولہن کو پونے دو لاکھ روپے کا گھریلو سامان کا تحفہ دیا گیا۔ 700 باراتیوں کیلئے کھانے کا اہتمام تھا۔

اس تقریب کی صدارت منہاج القرآن کے صدر محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ محترم شیخ رشید احمد، مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری جنرل محترم راجہ ناصر عباس، محترم غلام محی الدین دیوان (ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر)، محترم ڈاکٹرعامر بلوچ، محترمہ ڈاکٹر زرقا، محترم فردوس جمال، محترم حاجی محمد امین قادری، محترم شفیق قادری، محترم ڈاکٹر عابد عزیز، محترم مفتی عبدالقیوم ہزاروی اور محترمہ ثروت روبینہ مہمان خصوصی تھے۔

شادیوں کی اجتماعی تقریب میں محترم صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، قائم مقام ناظم اعلیٰ محترم جی ایم ملک، محترم بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد، محترم فیاض وڑائچ، محترمہ مسز ڈاکٹر حسین محی الدین، محترمہ ام حبیبہ، محترمہ زینب ارشد، محترم اقبال ڈوگر، محترم علامہ شاہد لطیف قادری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات محترم نوراللہ صدیقی، محترم جواد حامد، محترم پادری سیموئیل نواب، محترم شاہد ملک، محترم ارشد مہر اور دیگر احباب نے خصوصی شرکت کی۔

منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام ہونے والی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اورنعت رسول مقبولa سے ہوا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محترم ساجد محمود بھٹی، محترم شاہد اقبال یوسفی اور محترم خرم شہزاد نے سرانجام دیئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے خطبہ استقبالیہ میں منہاج ویلفیئر کے فلاحی کاموں کی رپورٹ بیان کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر اس وقت 14 ویں سالانہ تقریب منعقد کررہی ہے۔ اب تک تقریباً 1225 جوڑوں کی شادیاں منہاج ویلفیئر کے تحت ہوچکی ہیں۔ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کی طرف سے دلہن کو جہیز کی صورت میں تمام ضروریات زندگی کا سامان مہیا کیا جاتا ہے۔ اجتماعی شادیوں کے علاوہ بھی فلاحی کاموں میں ویلفیئر کام سرانجام دے رہی ہے۔ بلوچستان اور تھر میں واٹر پمپ لگوائے جارہے ہیں۔ میڈیکل کیمپس اور ایمبولینس سروس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک سروس بہترین عبادت ہے۔ اولیاء اللہ انسانیت سے محبت کے باعث آج تک انسانوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات سرانجام دینا ہی دین اسلام کی حقیقی روح ہے۔ دین اسلام جہاں فرائض و واجبات کا حکم دیتا ہے وہاں حقوق العباد کا حکم بھی فرماتا ہے۔ حضور نبی اکرمa اور صحابہ کرامؓ کے معمولات کو دیکھا جائے تو یہ چیزیں ہمیں ان کی حیات مبارکہ کا حصہ نظر آتی ہیں۔ غرباء اور معاشرے کے مفلوک الحال طبقے کے لوگوں کی خدمت کرنا اور انہیں ضروریاتِ زندگی کا سامان فراہم کرنا اصل میں ذوق خدائی ہے جو ان لوگوں نے اپنے رب کو راضی کرنے کے لئے اپنائے ہیں۔ مخلوق کو پالنا اور مخلوق کو کھانا کھلانا دراصل اللہ کی ذات کا ذوق ہے۔ اسی لئے تو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ جو یتیم کو دھکے دیتے ہیں اور مساکین کی خبر گیری نہیں کرتے، ان کا یہ عمل دراصل دین کو جھٹلانا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے اسی ذوق کو اپناتے ہوئے صوفیاء کرام نے زندگی گزاری ہے۔ ہم نے نہ تو ان کا زمانہ پایا ہے اور نہ ان کو دیکھا ہے مگر آج بھی ان درگاہوں پر لاکھوں لوگوں کی امداد ہوتی ہے اور انہیں رزق میسر آتا ہے۔ یہی معمول اولیاء کرام کی زندگیوں میں بھی تھا کہ ان لوگوں نے اپنی زندگیوں کو انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کر رکھا تھا۔

تحریک منہاج القرآن گذشتہ 37 سال سے ہر سطح پر عوام الناس کی خدمت سرانجام دے رہی ہے۔ تحریک کی جملہ خدمات خلقِ خدا سے محبت کی علامات ہیں۔ اس کے پیچھے سب سے بڑی طاقت اور اہمیت کی بات شیخ الاسلام کا انسانیت کا درد محسوس کرنا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو عوام الناس کے حقوق کے لئے 70 دن کا دھرنا اسلام آباد کی سڑکوں پر نہ ہوتا۔ یہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جن سے ظلم دیکھا نہیں جاتا، وہ اپنا آرام چھوڑ کر دوسروں کی مدد کرنا اپنا فرض جانتے ہیں۔ ایسے لوگوں کا ساتھ دینا ضروری ہوتا ہے جو انسانیت کا درد دل رکھتے ہوں۔

عوامی مسلم لیگ کے صدر محترم شیخ رشید احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اجتماعی شادیوں کے ذریعے غریب بچوں اور بچیوں کے سروں پر ہاتھ رکھ کر عظیم انسانی خدمت کررہے ہیں، جو قابل تعریف ہے۔ میں منہا ج القرآن والوں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ ان کی طرف سے ایسے کام ہمیشہ ہمارے سامنے آتے ہیں جو ہمارے لئے نمونہ عمل ہوں۔ آپ لوگ ہمیشہ اپنے مشن میں لگے رہتے ہیں اور ایسے لوگ ہی انقلاب لے کر آتے ہیں۔

آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن محترم غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ ادارہ منہاج القرآن انسانیت کی خدمت کررہا ہے۔ میں جب بھی یہاں آتا ہوں میرے دل کو سکون ملتا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری واحد قومی سیاسی لیڈر ہیں جو تعلیم بھی دے رہے ہیں اور غریب بچوں اور بچیوں کے سروں پر ہاتھ بھی رکھے ہوئے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کو نہ ماننے والے چند لمحات کیلئے ان کے زیرنگرانی ہونے والے کاموں کو نگاہ میں لائیں، یہ کام شیخ الاسلام کی صلاحیتوں اور خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری جنرل محترم راجہ ناصر عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ شادی انسان کی زندگی میں انقلابی تبدیلی لے کر آتی ہے، یہ ’’میں‘‘ سے ’’ہم‘‘ کی طرف سفر ہے۔ غریبوں کیلئے فکر مند ہونا اللہ کو پسند ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ منہاج القرآن انسانیت کی خدمت کو عبادت کا ذریعہ بنائے ہوئے ہے۔ منہاج ویلفیئر کو اس انسانی خدمت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جو شجرہ طیبہ لگایا ہے آج اس کے سائے میں ہر مسلک اور ہر مذہب کے لوگ بیٹھتے ہیں۔ یہ ان کی احساسِ انسانیت کی مثال ہے۔

تقریب سے محترم شفیق قادری اور محترم حاجی امین القادری (سنٹرل پنجاب ویلفیئر منہاج) نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے اجتماعی شادیوں کے اہتمام کے حوالے سے بالخصوص اور شیخ الاسلام کی فلاح عامہ کی جملہ خدمات کو بالعموم خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب میں تمام دولہوں کو مہمانانِ گرامی نے تحائف پیش کئے۔ تقریب کے اختتام پر محترم مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے خصوصی دعا فرمائی۔



اناللہ وانا الیہ راجعون

گذشتہ ماہ محترم حاجی غلام فرید بلوچ (ضلعی نائب امیر TMQ ڈیرہ اسماعیل خان) کی والدہ، محترم محمد یعقوب عابدی (روجھان، راجن پور) کا جواں سالہ بیٹا، محترم شیخ خالد حسین (لائف ممبر مریدکے) کے والد، محترم خالد حسین (سابقہ ناظم تحصیل مریدکے) کی والدہ، محترم میاں غلام مصطفی (سیالکوٹ) کا بھتیجا، محترم ملک ثناء اللہ (صدر TMQ پی پی121 بجوات) کے والد اور دادی، محترم غلام سرور چشتی (ناظم مالیات کروڑ لعل عیسن) کے والد، محترم محمد رمضان (مریدکے) کی والدہ، محترم شہزاد ورک (مریدکے) کا جواں سالہ بھائی، محترم رانا محمد جمیل (صدر عوامی تحریک مریدکے) کے بہنوئی کے والد، محترم حاجی محمد رمضان جھنڈیر (کروڑ لعل عیسن) کے والد، محترم سید ساجد حسین شاہ بخاری (جلالپور بھٹیاں) کی والدہ، محترم رانا مجاہد حسین (ناظم TMQ گوجرہ) کی ساس، محترم محمد سلمان (گوجرہ) کی ممانی جان، محترم محمد صدیق بھٹی (نیا لاہور) کی خالہ جان اور کزن، محترم عامر وقاص (ضلعی ناظم ساہیوال) کے سسر، محترم علامہ نورالزماں نوری (پناہ کے شریف) کی والدہ، محترم محمد یونس القادری (ضلعی امیر سیالکوٹ) کے سسر، محترم ڈاکٹر مسعود احمد (سیالکوٹ) کے والد، محترم آفتاب احمد قادری (سیالکوٹ) کے تایا جان، محترم ملک تجمل (سیالکوٹ) کے دادا جان، محترم خلیل احمد طاہر (ضلعی امیر جڑانوالہ) کی پھوپھو جان، محترم ضیاء اللہ قادری (جڑانوالہ) کے والد، محترم ملک عاشق اعوان (جڑانوالہ) کے ماموں جان، محترم محمد زاہد (پی پی 95گوجرانوالہ) کی والدہ، محترم سردار خالد حیات (پی پی 96 گوجرانوالہ) کے بڑے بھائی، محترم قاری احمد رضا جماعتی (گوجرانوالہ) کی ہمشیرہ، محترم حافظ محمد اشفاق مغل (گوجرانوالہ) کے چچا جان، محترم محمد راشد میر (ناظم گوجرانوالہ) کے کزن، محترم ممتاز علی قادری (ناظم چینوٹ) کا بھانجا، محترم ظہیر احمد قادری (فیروز والہ) کی والدہ، محترم احمد رضا (ناظم کسووال) کے بڑے بھائی، محترم حاجی ریاض احمد (پی پی 164) کی والدہ، محترم سرفراز احمد چشتی (پی پی 164) کی والدہ اور والد، محترم شیخ محمد اشرف صندل (سمبڑیال) ، محترم کیپٹن محمد اشرف، محترم غلام عباس چیمہ (صدر TMQ جاپان) اور محمد الیاس چیمہ کی والدہ محترمہ، محترم محمد عباس خان (نائب صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور) کے سسر، محترم صاحبزادہ ڈاکٹر محمد عمر حیات مغل (ناظم UC-132 ٹائون شپ) کی والدہ اور محترم ملک احمد خان اعوان (سابقہ صدر کینٹ ٹائون لاہور) کے والد محترم قضائے الہٰی سے انتقال فرمائے گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

مرکزی سیکرٹریٹ اور گوشہ درود میں موجود احباب نے جملہ مرحومین کی مغفرت و بخشش کے لئے خصوصی دعا کی۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین

انتقالِ پُر ملال:

گذشتہ ماہ مرکز پر خدمات سرانجام دینے والے درج ذیل احباب کے اعزا و اقارب قضائے الہٰی سے انتقال فرماگئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
٭ محترم راجہ زاہد محمود (نائب صدر پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب) کے بہنوئی محترم عنصر محمود
٭ محترم سید الطاف حسین گیلانی (سینئر رہنما) کے بیٹے ٭محترم غلام فاروق (خادم ایوانِ قائد) کے والد محترم
٭ محترمہ ملکہ صبا (اسسٹنٹ ایڈیٹر ماہنامہ دختران اسلام) کے شوہر محترم ماجد رحمن ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال کرگئے۔
٭ محترم ثناء اللہ طاہری (آئی ٹی ممبر) کی والدہ محترمہ ٭محترم محبوب عالم (منتظم گوشہ درود) کے والد محترم
٭ محترم طالب حسین سواگی (اسسٹنٹ ایڈیٹر ماہنامہ منہاج القرآن) کی پھوپھو جان (مظفر گڑھ)
٭ محترم محمد اشفاق انجم (کمپیوٹر آپریٹر ماہنامہ منہاج القرآن) کی تائی جان (کوٹ لکھپت لاہور)
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، محترم امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ محترم خرم نواز گنڈا پور اور جملہ مرکزی قائدین و سٹاف ممبران نے مرحومین کے انتقال پردلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت و بخشش کے لئے خصوصی دعا کی۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل و اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سیدالمرسلین ﷺ