حلال مال کی پاکیزگی کیلئے زکوٰۃ کی ادائیگی دینی فریضہ ہے
تحریک منہاج القرآن ایک ہمہ جہت اور ہمہ گیر تحریک ہے جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں معاشرے میں تبدیلی کیلئے انتھک جدوجہد کر رہی ہے۔آپ کی رہنمائی میںدنیا بھر میںپھیلے ہوئے لاکھوں کارکنان احیائے اسلام، تجدید دین اور اصلاح احوال امت کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے بھی شب و روز کوشاں ہیں۔ اس ضمن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تعلیم، صحت اور فلاحِ عام کے سلوگن کے ساتھ میدان عمل میںشاندار بین الاقوامی، قومی اور معاشرتی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مخلوقِ خدا کی خدمت کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جن منصوبہ جات پر عمل پیرا ہے وہ درج ذیل ہیں:
تعلیمی منصوبہ جات
MWFکے زیر اہتمام درج ذیل تعلیمی منصوبہ جات جاری و ساری ہیں:- آغوش: آغوش یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے اعلیٰ سطح کا تعلیمی منصوبہ ہے۔ جس میں بچوں کو مفت تعلیم، کھانا، رہائش، لباس کے ساتھ وطن عزیز کے مفید شہری بننے کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔
- سٹوڈنٹس ویلفیئر بورڈ: تحریک کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم مستحق بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لئے سٹوڈنٹس ویلفیئر بورڈ مصروف عمل ہے۔
- سکالرشپ: ہونہار اور ذہین طلبہ میں سالانہ لاکھوں روپے سکالرشپ کی صورت میںدیئے جاتے ہیں۔
- منہاج یونیورسٹی لاہور: منہاج یونیورسٹی لاہور میں زیر تعلیم ہونہار ، ذہین اور مستحق طلباء و طالبات میں کروڑوں روپے سکالرشپ کی صورت میں دیئے جاتے ہیں۔
معاشرتی منصوبہ جات
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے درج ذیل خدمات سرانجام دی جارہی ہیں:
- اجتماعی شادیاں: یتیم اور بے سہارا غریب بچیوں کی شادیاں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ترجیح ہے۔ اس سلسلہ میںملک بھر میںبڑے شہروں میںسالانہ بنیادوں پر اجتماعی شادیوں کی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔جن میں اب تک 1225شادیاں کروائی جا چکی ہیں۔
- پینے کے صاف پانی کا منصوبہ: ملک بھر میں بالعموم اور تھرپارکر، اندرون سندھ، بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بالخصوص سینکڑوں واٹر پمپ نصب کیے جاچکے ہیں۔
- قدرتی آفات: قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی خوراک، لباس، رہائش، ادویات اور ضروری سامان زندگی کی فراہمی MWFکی اولین ترجیح ہے۔ اس میںبلا امتیاز رنگ و نسل ، مذہب MWFدنیا بھر میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے مصروف عمل ہے۔
میڈیکل سہولت
MWF جہاں تعلیمی اور معاشرتی منصوبہ جات پر کام کررہی ہے وہاں میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کے لئے درج ذیل منصوبے بھی جاری ہیں:
- ایمبولینس سروس: 40سے زائد شہروں میں ایمبولینس سروس جاری ہے۔
- ڈسپنسریز: وطن عزیز کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں فری ڈسپنسریز کا قیام عمل میںلایا گیاہے۔ اس نیٹ ورک میںتوسیع جاری ہے۔
ہدایات برائے زکوٰۃ مہم2017ء
اسلام دین فطرت ہے۔ اس نے معاشرے کے نادار، غریب ، یتیم اور مستحق افراد کی کفالت کا بہت خوبصورت نظام زکوٰۃکی ادائیگی کی صورت میں دیا ہے۔ MWF کے مذکورہ تمام منصوبہ جات کو جاری رکھنے اور اس کے علاوہ فلاحی منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے کروڑوں روپے فنڈز درکار ہیں۔ جتنے زیادہ فنڈز میسر ہوں گے اسی قدر انسانیت کی خدمت زیادہ کی جاسکے گی۔ جس طرح ہم ہر سال چرمہائے قربانی کی مہم چلاتے ہیں او ہزار ہا افراد سے رابطہ کے نتیجے میں ہزارہا چرمہائے قربانی اکٹھی کرنے میںکامیاب ہو جاتے ہیں۔اسی طرح اس سال ہم زکوٰۃ مہم میںاپنا کردار اداکریں گے۔
دورانیہ: امسال اس مہم کا دورانیہ یکم اپریل 2017ء تا 30جون 2017ء ہوگا۔
اقدامات
زکوٰۃ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کارکنان تحریک اور تنظیمات درج ذیل اقدامات بروئے کار لائیں:
- ضلع/صوبائی حلقہ جات کی سطح پر زکوٰۃ مہم کے انچارج کی تعیناتی
- ترغیب کے لیے بڑے ورکرز کنونشن کا انعقاد
- ضلع /صوبائی حلقہ جات ، یوسی اور انفرادی اہداف کا تعین
- مناسب تشہیر کا بندوبست جس میںمقامی فلاحی /تعلیمی منصوبہ جات کا ذکر ہو۔
- مقامی منصوبہ جات کی تشہیر اور نئے منصوبہ جات کا آغاز کرنا جیسے جامعہ اسلامہ منہاج القرآن ، شعبہ تحفیظ القرآن وغیرہ
- جمع شدہ زکوٰۃکا ریکارڈ ترتیب دینا۔
- ضلعی اور صوبائی حلقہ جات کے اجلاس کرکے اس کی تقسیم کارکرنا۔
- کارکنان اپنے رشتہ داروں/ دوستوں/ جاننے والوں اور معاشرے کی صاحبِ ثروت شخصیات سے رابطے کے لئے ان افراد کی باقاعدہ فہرست مرتب کریں۔
جمع شدہ زکوٰۃکی تقسیم
جمع شدہ زکوٰۃ کی تقسیم درج ذیل فارمولہ کے مطابق کی جائے گی:
- مرکزی فلاحی منصوبہ جات:15%
- مقامی فلاحی منصوبہ جات:40%
- مقامی جنرل ویلفیئر20%
- دعوت و تربیت کے نظام کا استحکام25%