مصطفوی سٹو دنٹس موومنٹ معاشرے میں طلبہ کے حقوق ، بیداری شعور اور نوجوانوں کی اخلاقی و روحانی تربیت کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرنے میں مصروف عمل ہے۔ اپنے ماہانہ اور سالانہ ٹارگٹس کے حصول کے لیے مصطفوی سٹو ڈنٹس موومنٹ درج ذیل جہات پر اپنی توجہ مرکوز کرکے مختلف دعوتی و تنظیمی پروگرامز کا انعقاد کرتی ہے اور اپنے اہداف کے حصول کو یقینی بناتی ہے:
- امر با لمعروف و نہی عن المنکر
- تربیت
- بیداری شعور
1۔ امر با لمعروف و نہی عن المنکر
MSM کے زیر اہتمام طلبہ کو فحاشی ، عریانی اور بے راہ روی سے بچا کر ان کے دلوں میں آقا علیہ السلام کی محبت ڈالنے کیلئے ہفتہ وار درود سرکل کا اہتمام کیا جاتا ہے اور امر با لمعروف و نہی عن المنکر کی دعوت دینے کیلئے قرآن سرکل پروگرامز کالج، یونیورسٹیز، تحصیل و ضلعی سطح پر منعقد کروائے جاتے ہیں۔ ان پروگرامز میں سیکڑوں طلبہ شریک ہوتے ہیں اور برے کاموں سے تائب ہو کر نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کے حصے لینے کا عزم کرتے ہیں۔
2۔ تربیت
کسی بھی معاشرے میں جب تک تعلیم کی ساتھ ساتھ طلبہ کی تربیت کے پہلوئوں پر توجہ مرکوز نہیں کی جائے گی، اس وقت تک طلبہ معاشرے میں بہتر طور پر اپنا کردار ادا نہیں کر پائیں گے۔ مصطفوی سٹو ڈنٹس موومنٹ نے طلبہ کی تربیت کو اہمیت دیتے ہوئے مختلف طرح کے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کرتی ہے۔ ان تربیتی پروگرامز میں درج ذیل پروگرامز نہایت اہمیت کے حامل ہیں:
- روحانی و تربیتی ورکشاپس
- Personality development ورکشاپس
- گرمیوں کی چھٹیوں میں تین تین روزہ تفریحی و تربیتی کیمپس
- ضلعی اور زونل سطح پر تنظیمی، تربیتی ورکشاپس
3۔ بیداریٔ شعور
مصطفوی سٹو ڈنٹس موومنٹ پہلے دن سے قائد انقلاب کی دی ہوئی فکر اور نظریہ کو طلبہ کے دل و دماغ میں اتارنے کیلئے محو سفر ہے۔ اس مقصد کیلئے ملک بھر میں ہر سال مختلف عنوانات کے ساتھ بڑے بڑے شہروں و یونیورسٹیز میں بڑے بڑے پروگرامز اور کنونشنز کروائے جاتے ہیں ، جس میں طلبہ کی بیداری شعور پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
علاوہ ازیں مصطفوی سٹو ڈنٹس موومنٹ کی منظم سوشل میڈیا ٹیم بھی لاکھوں طلبہ تک مصطفوی پیغام پہنچانے کے لیے ہر وقت سرگرم رہتی ہے۔
سالانہ سرگرمیاں
مصطفوی سٹو ڈنٹس موومنٹ اپنے اہداف کو پورا کرنے کیلئے ماہانہ بنیادوں پر تنظیمی کیلنڈر بھی مرتب کرتی ہے جس پر مرکز سے لے کر یونین کونسل سطح تک عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ ہر ماہ کی تنظیمی سرگرمیوں کی تفصیل درج ذیل ہے:
1۔ جنوری
- ایک ماہ کیلئے ونٹر سٹڈی کیمپ کا انعقاد
- قومی طلبا کانفرنسز کا انعقاد
- پاکستان بھر کے کالجز اور یونیورسٹیز کے باہر ’’طلبا رابطہ مہم ‘‘کے عنوان سے ممبر شپ کیمپس کا انعقاد
2۔ فروری
- یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں تقریبات کا انعقاد
- مرکزی و صوبائی عہدیداران کی زیر نگرانی ملک بھر کی تحصیل ، کالج، ضلع و یونیورسٹی کی تنطیم نو
- کالجز اور یونیورسٹیز میں قائد ڈے تقریبات کا اہتمام
3۔ مارچ
یوم پاکستان کے حوالے سے پروگرامز اور استحکامِ پاکستان ریلیز کا انعقاد
4۔ اپریل
- تحصیلی و ضلعی سطح پر تربیتی ورکشاپس کا انعقاد
- تنظیمی استحکام پر توجہ
5۔ مئی
- تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ملک گیر مہم ـ ’’ تعلیم سب کیلئے‘‘ کا آغاز
- تمام بڑے شہروں میں حقوقِ طلبہ مارچ
6۔ جون
شہر اعتکاف میں شرکت اور طلبہ کی روحانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف کیمپس کا انعقاد
7۔ جولائی
سیاحتی مقامات پر MSM کے ذمہ داران کے تین روزہ تفریحی و تربیتی کیمپس کا انعقاد
8۔ اگست
- تربیتی کیمپس کا انعقاد
- جیوے پاکستان موٹر سائیکل ریلیز
- ’’ ہم سب کا پاکستان‘‘ ریلیز
- شجر کاری مہم کا آغاز۔ جس میں ہر کارکن درخت لگاتا ہے۔
- مختلف یونیورسٹیز کے باہر راہنمائے داخلہ کیمپس کا انعقاد
9۔ ستمبر
- 6 ستمبر کو یوم دفاع کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام
- کالجز کی تنظیم سازی و تنظیم ِ نو
- دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف آگہی مہم
10۔ اکتوبر
- 5 اکتوبر کو عالمی یوم تکریمِ اساتذہ کے موقع پر تقریبات کا اہتمام
- ایم ایس ایم کے یوم تاسیس کے موقع پر تقریبات کا اہتمام
- ’’ امید پاکستان طلبہ کونشن ‘‘
- ’’ امن کانفرنسز‘‘کا انعقاد
11۔ نومبر
- اقبال ڈے کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام
- استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں ریلیز کا اہتمام
- طلبہ رابطہ مہم کے سلسلہ میں پاکستان بھر کے گورنمنٹ ڈگری کالجز کے سامنے کیمپس کا انعقاد
- کالج اور یونیورسٹیز میں کلین کالج /یونیورسٹی ڈے کا اہتمام
12۔ دسمبر
- پاکستان بھر میں محافل میلاد کا اہتمام
- 16 دسمبر کو سانحہ آرمی پبلک سکول کی مناسبت سے کالجز اور تحصیلات میں امن ریلیز کا انعقاد
- یونیورسٹیز اور کالجز میں ختم نبوت کانفرنسز کا انعقاد
- کالجز اور یونیورسٹیز میں چھٹیوں کے موقع پر مختلف سپورٹس ایکٹیویٹیز کا اہتمام
- 25 دسمبر کو قائد اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر مختلف شہروں میں پروگرامز کا انعقاد
ایم ایس ایم کی ملک بھر میں قائم تنطیمات
زون |
اضلاع |
تحصیلات |
یونیورسٹیز و میڈیکل کالجز |
کالجز |
سنٹرل پنجاب | 17 | 73 | 8 | 16 |
جنوبی پنجاب | 12 | 28 | 9 | 14 |
شمالی پنجاب | 10 | 29 | 5 | 0 |
لاہور | 5 | 20 | 12 | 6 |
کشمیر | 4 | 12 | 4 | 6 |
ہزارہ | 3 | 6 | 2 | 6 |
کے پی کے | 5 | 2 | 4 | 2 |
اپر سندھ | 4 | 6 | 2 | 4 |
لوئر سندھ | 0 | 4 | 2 | 3 |
کراچی |
2 | 5 | 2 | 1 |
بلوچستان | 6 | 5 | 3 | 0 |
گلگت بلتستان | 6 | 0 | 1 | 0 |
اسلام آباد | 3 | 0 | 5 | 0 |
ٹوٹل | 77 | 190 | 60 | 58 |