اس پرفتن دور میں جہاں حرص و ہوس، نفرت و کدورت، نفس پرستی، مفاد پرستی، انا پرستی، حسد و بغض و عناد کی آندھیاں چل رہی ہیں وہاں تحریک منہاج القرآن عشق مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایسے چراغ روشن کررہی ہے جو پاکستان کی عوام کے مردہ دلوں کو منور کررہے ہیں۔ اس تحریک کا مقصد نفرتوں، کدورتوں کی بیخ کنی کرکے عوام الناس میں اخوت و محبت، بھائی چارے اور اتحاد و اتفاق کی فضاء پیدا کرنا ہے اور ایسے مرد اور مومن پیدا کرنا ہے جو مکین گنبد خضریٰ کے دور کا نقشہ کھینچ کر رکھ دیں۔ اسی عزم کو پورا کرنے کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اجتماعی اعتکاف کی بنیاد ڈالی۔ یہ تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے حرمین شریفین کے بعد دنیا کا سب سے بڑا روحانی اجتماع ہے۔ جس میں اندرون ملک پاکستان اور بیرون ملک سے کثیر تعداد میں عشاقان مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہوتے ہیں۔ اپنے گناہوں سے تائب ہوکر اپنے دامن کو رحمت الہٰی سے بھرتے ہیں۔ ہر سال کی طرح امسال بھی سینکڑوں مردو زن نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سنگت میں دربار غوثیہ کے سایہ تلے اعتکاف کیا اپنے مردہ دلوں کو ذکر الہٰی اور محبت مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زندہ کیا۔ اس اجتماعی اعتکاف کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف کمیٹیوں نے بھرپور خدمات سرانجام دیں جو درج ذیل ہیں:
مرکزی کمیٹی
اس کمیٹی کے سربراہ ناظم اعلیٰ تنظیمات محترم شیخ زاہد فیاض تھے، نگران برائے ویمن اعتکاف گاہ محترمہ فرح ناز، کوآرڈینیشن کمیٹی میں محترم حاجی منظور، محترم حافظ غلام فرید، محترم الیاس ڈوگر، محترم میاں افتخار، محترم کیپٹن غلام حسن تھے۔ سربراہ ویمن اعتکاف میں محترمہ طاہرہ خان، سینئر نائب سربراہ میں محترمہ راضیہ نوید جبکہ نائب سربراہ میں محترمہ ڈاکٹر نوشابہ حمید، محترمہ شاہدہ مغل، محترمہ رافعہ علی، محترمہ فریدہ سجاد، محترمہ عائشہ شبیر، محترمہ شمیم خان، محترمہ ساجدہ صادق، محترمہ مسز حمیرا ناز اور سیکرٹری برائے تنظیمی امور محترمہ سدرہ کرامت، سیکرٹری برائے دعوتی امور محترمہ گلشن ارشاد، سیکرٹری برائے تربیتی امور محترمہ عائشہ مبشر، ڈپٹی سیکرٹری برائے تنظیمی امور محترمہ انعم ریاض، ڈپٹی سیکرٹری برائے دعوتی امور محترمہ سعدیہ حفیظ، ڈپٹی سیکرٹری برائے تربیتی امور محترمہ کلثوم قمر جبکہ ممبران میں محترمہ عطیہ بنین، محترمہ ایمن یوسف، محترمہ آمنہ سرور اور تمام ذیلی کمیٹیوں کے سربراہان اور ہالز انچارجز نے ذمہ داری انجام دیں۔ اس دفعہ اعتکاف کے انتظام و انصرام دیکھنے کے لئے محترمہ غزالہ حسن قادری تشریف لائیں اور ہر ہر ہال میں معتکفات سے ملیں اور ان کے مسائل سننے اور انہیں اعتکاف کی روح کے بارے میں آگاہ کیا اس کے علاوہ محترمہ فضہ حسین قادری سے بھی معتکفات کی خصوصی نشست ہوئی۔
ویمن اعتکاف گاہ کے جملہ انتظامات کو بحسن و خوبی سرانجام دینے کے لئے تمام ہالز کو بذریعہ Inter Link کیا گیا تھا کنٹرول روم میں ہمہ وقت مرکزی ٹیم کے ممبران موجود رہتے تھے تاکہ معتکفات کے مسائل کو فوری حل کیا جاسکے۔ مختلف کمیٹیز اور سربراہان کے نام درج ذیل ہیں:
کمیٹی برائے تنظیمی امور
سربراہ: محترمہ طا ہر ہ خا ن، نا ئب سر برا ہ: محتر مہ سدرہ کرا مت، شا زیہ بٹ، سیکرٹری: محترمہ ا نعم ریاض، ڈپٹی سیکرٹری: محتر مہ عائشہ قادری
کمیٹی برائے تربیتی امور
سربراہ: محترمہ عا ئشہ مبشر، نائب سربراہ : محترمہ اُم کلثو م، سیکرٹری : محترمہ مسرت سلطا نہ
محافل ذکرو نعت
سربراہ: محترمہ کلثوم طارق، سیکرٹری: محترمہ عائشہ قادری
سنت و صلوۃ کمیٹی
سربراہ: محترمہ راضیہ نوید، نائب سربراہ: محترمہ آمنہ بتول، سیکرٹری: محترمہ مغیثہ فاطمہ
کمیٹی برائے دعوتی امور
سربراہ: محترمہ گلشن ارشاد، سیکرٹری: محترمہ سعدیہ حفیظ
حلقہ جات کمیٹی
سربراہ: محترمہ جویریہ حسن، نائب سربراہ: محترمہ حریرہ بابر، سیکرٹری: محترمہ افشاں غلام رسول
استقبالیہ کمیٹی
سربراہ: محتر مہ طا ہرہ خا ن، نائب سربرا ہ: محترمہ سدرہ کرامت، سیکرٹری : محترمہ عطیہ بنین، ممبران: محترمہ گلشن ارشاد، محترمہ عا ئشہ مبشر، محترمہ ا نعم ریا ض
رجسٹریشن کمیٹی
سربراہ: محترمہ سدرہ کرامت، نائب سربراہ: محترمہ گلشن ارشاد، سیکرٹری: محترمہ عائشہ قادری
الاٹمنٹ کمیٹی
سربراہ: محترمہ افنان بابر، نائب سربراہ: محتر مہ ساجدہ صادق، سیکرٹری: محترمہ شمع، مشتاق، عطیہ بنین، ممبران: محترمہ لبنیٰ مشتاق، محترمہ فریحہ کاشف، محترمہ مسز عارفہ طارق، محترمہ مسز یاسمین ظفر، فہنیقہ ندیم
ریکارڈ کیپنگ کمیٹی
سربراہ: انعم ریاض، نائب سربراہ: محترمہ فہنیقہ ندیم، سیکرٹری: محترمہ آمنہ سرور
میڈیکل کمیٹی
نگران: ڈاکٹر نوشابہ حمید، سربراہ: محترمہ کلثوم قمر، نائب سربراہ: محترمہ نبیلہ یوسف
سٹالز کمیٹی
سربراہ: محترمہ طاہرہ خان، نائب سربراہ: محترمہ شاکرہ چوہدری
میڈیا کمیٹی
سربراہ: محترمہ عا ئشہ شبیر، نائب سربراہ: محترمہ رانی ارشد، سیکرٹری : محترمہ زینب ارشد، ممبران: ڈاکٹر نوشابہ حمید، محترمہ نرید فاطمہ، محترمہ قرۃ العین فاطمہ(واہگہ ٹاؤن)
سوشل میڈیا کمیٹی
سربراہ: محترمہ ثناء وحید، نائب سربراہ: محترمہ صائمہ ایوب
VIP کمیٹی
سربراہ: محترمہ گلشن ارشاد، سیکرٹری: انعم ریاض
سیکیورٹی کمیٹی
سربراہ سیکورٹی: محترمہ فریدہ سجاد، نا ئب سر برا ہ: محتر مہ آصفہ صفدر، سیکرٹری : محترمہ مصبا ح کبیر
ڈسپلن کمیٹی
سربراہ: محترمہ افنان بابر، نائب سربراہ: محترمہ رافع عروج
رابطہ و ملاقات کمیٹی
سربراہ: زینب ارشد، نائب سربراہ: محترمہ فاطمہ کامران، سیکرٹری: محترمہ سعدیہ اسلم
پنڈال کمیٹی
میل کوآرڈینیٹر: محترم الیاس ڈوگر، سربراہ: محترمہ عائشہ مبشر، سیکرٹری: محترمہ ام کلثوم قمر
ڈیکوریشن کمیٹی
سربراہ: محترمہ شما ئلہ عبا س، سیکرٹری : محترمہ عا ئشہ کیا نی، ممبران: محتر مہ مہنا ز یو نس، محتر مہ مر یم اشفاق، محترمہ جمیلہ اشرف
میس کمیٹی
میل کوآرڈینیٹر، محترم حافظ غلام فرید، سربراہ: محترمہ فریحہ کاشف، نائب سربراہ، محترمہ زریں لطیف، سیکرٹری، محترمہ نادیہ
ایکٹیوٹی کمیٹی
نگران: محترمہ فرح ناز، سربراہ: محترمہ سدرہ کرات، سیکرٹری: قراۃ العین ظہور
کمیٹی برائے تیاری اعتکاف گاہ
سربراہ: محترمہ طاہرہ خان، نائب سربراہ: محترمہ گلشن ارشاد، سیکرٹری : محترمہ افنان بابر، ممبران: محترمہ انیلا الیاس، محترمہ شازیہ بٹ، محترمہ لبنیٰ مشتاق، محترمہ امِ حبیبہ
زکوٰۃ کولیکشن کمیٹی
سربراہ: محترمہ طاہرہ خان، نا ئب سربرا ہ: محترمہ شاکرہ چوہدری، ممبران: محترمہ نسیم گلزار، محترمہ سلمیٰ وحید
ممبر شپ کمیٹی
سربراہ: محترمہ طاہرہ خان، نائب سربراہ: محترمہ روبینہ خاکی، سیکرٹری: محترمہ شاکرہ چوہدری
صفائی کمیٹی
سربراہ: محترمہ لبنیٰ مشتاق، ڈپٹی سیکرٹری: محترمہ مسز طلعت جاوید
کینٹین کمیٹی
سربراہ: محترمہ ساجدہ صادق
کنٹرول روم کمیٹی
سربراہ: محترمہ ام حبیبہ، سیکرٹری: محترمہ آمنہ سرور
سالانہ عالمی روحانی اجتماع کمیٹی
نگران: محترمہ فرح ناز، سربراہ: محترمہ شازیہ بٹ، نائب سربراہ: محترمہ عائشہ شبیر، سیکرٹری: محترمہ ام حبیبہ، ممبران: لاہور ٹیم
کالج کوآرڈینیشن کمیٹی
نمائندہ ویمن لیگ: محترمہ گلشن ارشاد، نمائندہ MWC: محترمہ حمیرا ناز
ماڈل سکول کوآرڈینیشن کمیٹی
نمائندہ ویمن لیگ: محترمہ ام کلثوم قمر
مزید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تین بار خواتین کی روحانی و فکری تربیت کے لئے ویمن اعتکاف گاہ میں تشریف لائے۔ اس اعتکاف میں شہداء ماڈل ٹاؤن اور اسلام آباد کے لواحقین کو خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا اور دھرنے میں خدمات سرانجام دینے والوں کو بھی ایوارڈز پیش کئے گئے۔
محترمہ غزالہ حسن قادری اور محترمہ فضہ حسین قادری نے ویمن اعتکاف میں معتکفات سے افطاری کی اور اپنی تربیتی اور فکری گفتگو سے معتکفات میں روحانی کیفیت پیدا کی۔
17 جولائی 2015ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی دعاؤں اور نیک تمناؤں میں معتکفات اور معتکفین کو رخصت کیا۔
شہر اعتکاف 2015: عالمی روحانی اجتماع (لیلۃ القدر)
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں 27 رمضان المبارک کی شب عالمی روحانی اجتماع (لیلۃ القدر) منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی جگر گوشہ قدوۃ الاولیاء حضرت پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا اور رقت آمیز دعا کی۔ روحانی اجتماع میں شہر اعتکاف کے ہزاروں معتکفین و معتکفات کے علاوہ لاکھوں عشاقان مصطفیٰ مرد و خواتین نے بھرپور مذہبی جوش و خروش سے شرکت کی۔ پروگرام کی تمام کارروائی www.Minhaj.tv اور دیگر نجی ٹی وی چینلز کے ذریعے براہ راست نشر ہوئی۔ عالمی روحانی اجتماع میں دنیا بھر کے علاوہ انڈیا کے 200 سے زائد مقامات سے لوگوں نے اجتماعات کی صورت میںwww.Minhaj.tv کے ذریعے شرکت کی۔
وارثانِ شہدائے انقلاب کی غربت اور غیرت کو سلام، انہوں نے قاتل حکمرانوں کی کروڑوں کی آفریں ٹھکرا کر میرا سر فخر سے بلند کردیا۔ اس موقع پر شہداء انقلاب کے ورثا کو نشان سیدنا امام حسین (علیہ السلام) پیش کیے گئے۔ یہ تمغہ جات جگر گوشہ قدوۃ الاولیاء حضرت پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی کے مبارک ہاتھوں سے تقسیم کیے گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہداء انقلاب کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہداء انقلاب کی بنیاد رکھنے والے ہیں، ان کے خون کو قاتلوں کے قارونی خزانے بھی نہیں خرید سکتے۔ وارثانِ شہدائے انقلاب کی غربت اور غیرت کو سلام، انہوں نے قاتل حکمرانوں کی کروڑوں کی آفریں ٹھکرا کر میرا سر فخر سے بلند کردیا۔ یہ تحریک ایسی نہیں جس سے شہداء کے خون کی ڈیل ہوسکے، ڈیل کی تہمتیں لگانے والوں اور قاتلوں کے خزانوں پر بھی لعنت ہو۔ قاتل حکمران آج کے یزید اور قارون ہیں۔ ہم وہ غیرت مند ہیں جو خدا کے نام پر بک چکے ہیں، دنیا کا کوئی قارون ہمیں خرید نہیں سکتا۔ ان شاء اللہ وہ وقت آئے گا جب مردانِ حق کی ٹھوکر سے قاتل اڑ جائیں گے اور ان کا غبار بھی کہیں نظر نہیں آئے گا۔ قاتل حکمران اس وقت سے ڈریں جب ہر غریب اور مظلوم شخص کے خون کا حساب دینا ہوگا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ عالم کا سب سے بڑا پیغام انقلاب قرآن پاک کی صورت میں نازل ہوا جس کا ہر حرف قیامت تک کیلئے ذریعہ نجات اور چشمہ ہدایت و رہنمائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عظیم اسلامی سلطنت بھی آج کی مقدس رات کا تحفہ ہے۔ آئیے سب ملکر آج کیس برکتوں سے مالا مال رات اپنے اس عہد کو دہرائیں کہ پاکستان کو دہشتگردی، مذہبی و سیاسی انتہاپسندی سے پاک کر کے اسے حقیقی معنوں میں اسلام کا قلعہ اور مدینہ کی فلاحی ریاست کے قالب میں ڈھالیں گے اور اسے دہشتگردوں، انتہاء پسندوں، اسلام اور اللہ کے دشمنوں سے پاک کر کے آئندہ نسلوں کیلئے علم اور امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ ایسا پاکستان جس میں ہر شہری کو بلارنگ و نسل معاشی، سماجی تحفظ حاصل ہو اور پوری دنیا اس ماڈل اسلامی ریاست پر رشک کرے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کفران نعمت ترک کردو، دستیاب نعمتوں پر اللہ کا ان گنت شکرادا کرو، کمزوروں کا خیال رکھو، انصاف سے کام لو، ضرورت مندوں کی دستگیری کرو، تکبر سے بچو، صادق اور امین بنو، قرآن کی آفاقی تعلیمات پر عمل کرو اور عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنے سینوں کو منور کرو، اللہ کو راضی کرنے کا یہی نسخہ کیمیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 27 رمضان المبارک کا تحفہ ہے اور آزادی تمام نعمتوں کی ماں ہے، اس کی حفاطت کرو، ایسے تمام برے افعال، ناپسندیدہ اعمال اور منفی رویوں سے دور رہو جس سے آزادی کے سلب ہونے کا احتمال ہو۔ پاکستان سے اس لیے بھی پیار کرو کہ یہ لا الہ الا اللہ کے نعروں کی گونج میں حاصل کیا گیا۔
قوم عاد وثمود پہ عذاب بھیجنے والے رب! سانحہ ماڈل ٹاؤن بپا کرنے والے ظالموں و جابروں کو تباہ و برباد کردے اور انجام بد کو پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ آج کی مقدس رات اللہ رب العزت سے دست بستہ دعا ہے کہ وہ ہمیں دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے فتنے سے بچائے اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کرنے والے ہر ذی نفس کی حفاظت اور غائبانہ مدد کرے اور انہیں عظیم مقاصد کے حصول میں کامیاب کرے خواہ ایسے افراد کا تعلق فورسز سے ہے یا سول سوسائٹی سے، خواہ کوئی بندوق سے لڑرہا ہے یا قلم سے، اللہ تعالیٰ ایسے تمام طبقات اورافراد کی حفاظت کرے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کا معتکفات کے اجتماع سے خطاب
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے علالت کے باوجود شہر اعتکاف میں معتکف خواتین کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن میں خواتین نے شہادتیں قبول کر کے مصطفوی انقلاب کی بنیاد رکھ دی، اسلام نے خواتین کو برابر کی ذمہ داریاں اور برابر کے حقوق دئیے، جب تک سانس چل رہی ہے، عدل کے نظام کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا۔ طاقت ور کمزوروں کا استحصال کر کے اللہ کے غضب کو دعوت نہ دیں۔ قانون کمزوروں کو انصاف دلوانے کے معاملے میں اندھا کیوں ہے ؟۔ میری صحت کو میرے حوصلے کا ساتھ دینا ہو گا، علالت کے باوجود ظلم کے نظام کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑا رہوں گا، اس موقع پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہدا تنزیلہ امجد اور شازیہ مرتضیٰ کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
شہر اعتکاف میں محترمہ غزالہ حسن قادری کا خواتین اعتکاف گاہ کا دورہ
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی اہلیہ محترمہ غزالہ حسن قادری نے خواتین اعتکاف گاہ اور مختلف رہائشی بلاکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خواتین ان کے ساتھ گھل مل گئیں۔ معتکفات نے غزالہ حسن قادری کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا۔ محترمہ غزالہ حسن قادری نے خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مذہبی جذبے کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کا اعتکاف کے لیے شہراعتکاف کا رخ کرنا وہ بامقصد عمل ہے جو ان کی فکری و روحانی تربیت کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اپنے اندر علم، اخلاص اور عمل کی برکت کو زندہ کریں۔ اس سے معاشرے میں دینی لگاؤ اور رحجان بڑھے گا۔
خواتین اعتکاف گاہ میں محفل ذکر و نعت کا انعقاد
منہاج القرآن ویمن لیگ نے خواتین کے شہر اعتکاف میں 22 رمضان المبارک کی شب سالانہ محفل ذکر و نعت کا اہتمام کیا۔ طاق رات کی مناسبت سے منعقدہ یہ محفل نماز تروایح کے بعد شروع ہوئی اور سحری سے پہلے دو بجے تک جاری رہی۔
محفل ذکر و نعت کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ سلسلہ نعت میں منہاج نعت کونسل اور اعتکاف میں شریک خواتین بہنوں نے اپنی خوبصورت آواز میں ثناء خوانی کی۔ خواتین بہنوں نے دف کے ساتھ قصیدہ بردہ شریف بھی پیش کیا۔ محفل نعت کے بعد خواتین نے اجتماعی طور پر ذکر کیا۔ خواتین نے نہایت دلجمعی اور دلچسپی کے ساتھ محفل میں شرکت کی۔ دعائیہ کلمات کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔
خواتین اعتکاف گاہ کے تربیتی حلقہ جات
شہر اعتکاف میں شرکاء کی علمی و روحانی تربیت کے لیے روزانہ تربیتی حلقہ جات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ خواتین اعتکاف گاہ میں منہاج ویمن لیگ کی اسکالرز خواتین شرکاء کو لیکچرز دیتی ہیں۔ تربیتی حلقہ جات کا انعقاد ظہر کی نماز کے بعد کیا جاتا ہے۔ ان حلقہ جات میں فکری، علمی اور فقہی موضوعات پر لیکچرز ہوتے ہیں۔ تربیتی حلقہ جات کے لیے باقاعدہ نصاب مقرر کیا گیا ہے۔ شہر اعتکاف میں شریک ہر عمر اور طبقہ فکر کی خواتین تربیتی حلقہ جات سے مستفید ہوتی ہیں۔
حلقہ جات میں علمی طور پر معلمات تیار کی جاتی ہیں، جو معاشرے میں قرآن و سنہ کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے درس و تدریس کر سکتی ہیں۔ تربیتی حلقہ جات میں خواتین کی دلچپسی ہمیشہ مثالی رہی ہے۔
محترمہ فضہ حسین قادری کی معتکفات کے ساتھ نشست
منہاج القرآن ویمن لیگ نے شہراعتکاف کی خواتین اعتکاف گاہ میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی صدر محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اہلیہ محترمہ فضہ حسین قادری کے ساتھ معتکفات کی نشست کا اہتمام کیا۔ محترمہ فضہ قادری نے معتکفات کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں اللہ کے دین کی خدمت کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دین کی سربلندی اور فروغ و اشاعت کے لیے خواتین کا گھر سے باہر نکلنا حقیقی جہاد ہے۔ یہ جہاد ایک خاتون کا نہیں بلکہ ان کی یہ کاوش نسلوں اور معاشرے کو سنوار دے گی۔
انہوں نے کہا کہ اعتکاف میں شریک خواتین اس لیے خوش قسمت ہیں کہ اللہ نے دین کی خدمت کے لیے ان کا انتخاب کیا۔ اس خوش قسمتی پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے۔ آج معاشرے میں خواتین کی اسلامی تربیت کا فقدان ہے، جس کی وجہ سے ہماری آنے والی نسلیں تباہ ہو رہی ہیں۔ اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے کہ خواتین اپنے بچوں کو اسلامی تعلیمات کی بجائے ٹی وی اور سوشل میڈیا کی یلغار میں بہائے جارہی ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے مشن سے وابستہ خواتین تربیت یافتہ ہیں، ان کی ذمہ داری ہے معاشرے کی اصلاح میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ اعتکاف میں شریک خواتین کی دوہری ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اردگرد اپنی علمی استطاعت کے مطابق معاشرتی رحجانات تبدیل کرنے کی تعلیم عام کریں۔ اس نشست کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے شہر اعتکاف کے بارے میں مرکزی ٹیم کا اظہار رائے
منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر، اعتکاف کمیٹی برائے خواتین کی سربراہ فرح ناز نے شہر اعتکاف میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال آسٹریلیا، سپین، لندن کے ساتھ ساتھ اندرون ملک سے ہزاروں خواتین انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ شہر اعتکاف کا حصہ بنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صحافت اور سیاست سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ نامور خواتین کو دعوت دیتی ہیں کہ وہ شہر اعتکاف میں آ کر اعتکاف کی بابرکت ساعتوں اور پرنور مناظر کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین آبادی کا 52فیصد ہیں مگر سوسائٹی کو پرامن اور تہذیب یافتہ بنانے کے حوالے سے ان کا کردار اور ذمہ داری 100فیصد ہے جب خواتین کی قرآن کے زریں اصولوں کے مطابق تعلیم و تربیت نہیں ہو گی تو پرامن اور خوشحال سوسائٹی کی تشکیل کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خواتین کی قرآن و سنت اور جدید عصری تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت کا باوقار ماحول فراہم کر کے اسلام، پاکستان اور انسانیت کی عظیم خدمت کی ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی سینئر رہنما راضیہ نوید نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے اسلامی موضوعات پر خطابات تحقیقی کتب اور مقالہ جات نے ہماری زندگیاں بدل دیں اور خواتین کو اللہ اور اسکے رسول کے احکامات کے تابع زندگی بسر کرنے کی ترغیب دی۔ ہمیں خوشی ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی اسلامی خدمات کا ہر جگہ اعتراف کیا جاتاہے اور ہمارے گھر والے پورے اعتماد اور خوشی کے ساتھ 10دن کیلئے ہمیں شہر اعتکاف کا حصہ بننے کی اجازت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت ہمارے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کو ہمارے سروں پر صحت و تندرستی کے ساتھ سلامت رکھے۔
انتظامی کمیٹی کی عہدیداران سدرہ کرامت، گلشن ارشاد، عائشہ مبشر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بظاہر ایک اسلامی معاشرہ ہیں مگر اسلامی تعلیم و تربیت کے محدود مواقع کی وجہ سے خواتین اسلام کی حقیقی تعلیمات سے بہرہ مند نہیں ہو پاتیں جسکے مضر اثرات پوری سوسائٹی بھگت رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو انتہا پسندی، غربت، جہالت سے پاک کرنے کیلئے اور اسے میانہ رو اور اعتدال پسند سوسائٹی کے قالب میں ڈھالنے کیلئے خواتین کی اسلام کے اصولوں اور جدید عصری تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت ناگزیر ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سرپرستی میں خواتین کی تعلیم و تربیت کا سب سے بڑا مرکز تحریک منہاج القرآن اور اسکے زیر اہتمام چلنے والے سکول، کالجز، تربیتی ادارے ان تقاضوں کو پورا کر رہے ہیں اور یہاں سے تعلیم و تربیت حاصل کرنے والی خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا باوقار انداز میں مظاہرہ کر رہی ہیں۔