مرتّبہ: نازیہ عبدالستار

مرتّبہ: نازیہ عبدالستار

 

وزن کم کرنے کا غذائیت سے بھرپور نسخہ

وزن کم کرنے کی خواہش کس کو نہیں ہوتی؟ لیکن یہ ایک صبر آزما کام ہے۔ جس میں مزیدار کھانوں اور ڈشز سے دور رہنا پڑتا ہے جبکہ بہت سے افراد طرح طرح کی ادویات استعمال کرتے ہیں جن کے سائیڈ ایفیکٹس سے کئی دیگر بیماریاں جنم لیتی ہیں اور یوں وزن تو کم نہیں ہوتا بلکہ ایک نیا مرض گلے پڑ جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو وزن کم کرنے کا ایسا نسخہ بتائیں گے جو نہ صرف وزن کم کرے گا بلکہ آپ کو دیگر بیماریوں سے بھی نجات دلائے گا، اس نسخے میں 17 ایسی چیزیں شامل ہیں جن میں وٹامن اور فائبر اتنی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو دیر تک آپ کے جسم کو کھانے کی ضرورت سے دور رکھتا ہے۔

بادام

بادام کے اندر قدرتی طور پر نیوٹرین اور وٹامن شامل ہوتے ہیں، اس کا مناسب استعمال بھرپور توانائی فراہم کرتا ہے اور مزید بھوک لگنے سے روکتا ہے۔ چاکلیٹ یا نمک میں لپٹے بادام استعمال نہ کریں۔

سیب

آپ نے تو سنا ہوگا کہ دن بھر میں ایک سیب کھانا ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ سیب آپ کو موٹاپے سے بھی دور رکھتا ہے سیب میں 4سے 5 گرام فائبر موجود ہوتے ہیں جو نہ صرف میٹھے اور ذائقہ دار ہوتے ہیں بلکہ کافی دیر تک آپ کو کھانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، سیب میں اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں جو ہمارے جسم میں ضروری وٹامنز اور منرلز شامل کرتا ہے۔

ناشپاتی

بظاہر لوگوں کا خیال ہے کہ ناشپاتی موٹاپا کرتی ہے لیکن آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ناشپاتیاں پروٹینز اور فائبر سے بھری ہوتی ہیں۔ اس لئے یہ وزن کم کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔ اس میں موجود فیٹس آپ کو کافی دیر تک کھانے سے دور رکھتے ہیں۔

لال یا سبز مرچ

لال یا سبز مرچ اپنے اندر وٹامنز سی رکھتی ہے جو آپ کے جسم کو مناسب مقدار میں وٹامنز فراہم کرتی ہے، اسے آپ سلاد میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

دار چینی

اپنے مشروب میں چینی شامل کرنے کی بجائے اگر صرف ایک چٹکی دار چینی شامل کرلی جائے تو یہ نہ صرف جسم میں توانائی بڑھادیتی ہے بلکہ انسولین کے اخراج کے عمل کو بھی آہستہ کردیتی ہے۔

انڈے

انڈے کی سفیدی وزن کو تیزی سے کم کرنے میں انتہائی مددگار ہوتی ہے اس میں موجود وٹامنز آپ کے جسم کو کافی دیر بھرا رکھتے ہیں۔ ناشتے میں انڈے کی سفیدی کا استعمال بہترین انتخاب ہے۔

کینوا

یہ ایک طرح کی بوٹی ہے جس کے بیج استعمال کئے جاتے ہیں اور اسے عام طور پر چاول کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں پروٹینز اور فائبرز بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں اور اسے وزن کم کرنے والی بہترین بوٹی قرار دیا جاتا ہے۔

بدہضمی سے بچنے کا آسان علاج

(بحوالہ ماہنامہ خواتین میگزین لاہور)

اگر آپ متواتر بدہضمی اور معدے میں بننے والی گیس کا شکار رہتے ہیں تو ادرک استعمال کریں کیونکہ طبی ماہرین کے مطابق ادرک بدہضمی کے علاج کا بہترین گھریلو ٹوٹکا ہے ادرک معدے میں ہضم کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے یہ مختلف غذائوں میں لیس دار سیال کے اخراج کو بڑھانے کے علاوہ معدے کے السر سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ ادرک معدے میں بنے والی گیس کا قدرتی علاج کرتے ہوئے پیٹ کا اپھارہ کو کم کردیتی ہے۔ ادرک میں شامل اینٹی اوکسیڈینٹ معدے کی سوزش میں کمی لانے کے علاوہ کینسر کو بھی جنم نہیں لینے دیتی۔

مزید برآں ادرک میں شامل مرکبات الرجک ردعمل کے علاج میں بھی اپنی امتیازی حیثیت رکھتے ہیں۔ بہر حال یہاں ہم آپ کو بدہضمی کے قدرتی علاج کے لئے چند تراکیب بتارہے ہیں۔

  • ادرک کو دھونے کے بعد چھیل کر ایک کپ میں اس کا رس نکال لیں اور دن میں ایک بار ضرور باقاعدگی سے پئیں۔
  • تازہ ادرک کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں کاٹ کر منہ میں ڈال لیں تو اس کو چبائیں لیکن معدے میں صرف رس جائے۔