ام حبیبہ

تحریک منہاج القرآن اس صدی کی وہ عظیم تحریک ہے جو اس دور پرفتن میں غلبہ دین حق کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور کسی بھی معاشرہ میں اس وقت تک دین حق کا عملاً نفاذ ممکن نہیں ہوسکتا جب تک وہاں کے نوجوان زیور علم سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ عمل نافع بھی رکھتے ہوں۔ علم تعلیم و تربیت کی اسی اہمیت کے پیش نظر بانی تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام نے آج سے تقریباً تیس سال قبل ایک ایسی مادر علمی کی بنیاد رکھی جہاں علم و عمل دونوں کا حصول ممکن ہوسکے۔ طالبات کے لیے منہاج کالج برائے خواتین کا قیام بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی تھی۔ آج ہزاروں تشنگان علم اس درسگان سے اپنی علمی پیاس بجھاچکی ہیں اور یہ سلسلہ ان شاء اللہ تا قیامت جاری رہے گا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہاں سے فارغ التحصیل طالبات معاشرے کی مفید رکن ثابت ہوتی ہیں۔ لہذا ضرورت اس امر کی تھی ان تمام فارغ التحصیل طالبات کو ایک لڑی میں پرودیا جائے تاکہ اپنی مادر علمی سے ان کا ربط و تعلق ہمیشہ استوار رہے۔ اسی مقصد کے پیش نظر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی راہنمائی میں منہاجینز فورم (برائے طالبات) کا باقاعدہ قیام 2016ء میں عمل میں لایا جاچکا ہے۔ جس کے چند اہداف درج ذیل ہیں:

منہاجینز فورم کے اہداف

  1. منہاج کالج فار ویمن سے تمام منہاجیات کا Data حاصل کرکے مرکز پر ریکارڈ کی تیاری
  2. پہلے مرحلہ میں کم سے کم 100/50 داعیات، معلمات کی تیاری کو یقینی بنانا
  3. سال میں ایک تربیتی نشست اور ایک الہدایہ کیمپ کے انعقاد کا اہتمام کرنا
  4. منہاجیات فورم کے لیے ایک معقول وسائل کی دستیابی کے لیے Machanism ترتیب دینا
  5. الہدایہ قرآن کلاسز کے ذریعے منہاجیات کے لیے فیلڈ میں ملازمت کے مواقع فراہم کرنا۔

سرگرمیاں

  1. تقریب حلف برداری
  2. اجلاس منہاجینز پارلیمنٹ
  3. تنظیمی ڈھانچہ
  4. حکمت عملی

منہاجینز فورم کے تحت ہونے والی سرگرمیاں

14 اگست 2016ء پارلیمنٹ کا اجلاس اور تقریب حلف برداری جس میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی۔

16 اپریل 2017 ناظم اعلیٰ محترم خرم نواز گنڈا پور کی سربراہی میں منہاجینز کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

منہاجینز فورم کی مرکزی عہدیداران

مرکزی عہدیداران: ام حبیبہ(ناظمہ)، ایڈووکیٹ شہلا مبشر (نائب ناظمہ )، ام حبیبہ رضا، مزدلفہ ریاض (ناظمہ نشرو اشاعت/ فنانس سیکرٹری)، اقراء مبین (ناظمہ دعوت و تربیت)

منہاجیات کے نام پیغام

بلاشبہ آپ تحریک منہاج القرآن کا عظیم سرمایہ ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ آپ جس بھی علاقہ میں قیام پذیر ہیں مرکزی منہاجیات فورم کے ساتھ آپ کا رابطہ بحال ہونا ضروری ہے۔ لہذا آپ بطور منہاجین اپنی ممبر شپ یقینی بنائیں۔

درج ذیل نمبر پر بذریعہ فون کالز کے ذریعے آپ ممبر شپ کرواسکتی ہیں تاکہ وقتاً فوقتاً منہاجینز کے لئے منعقدہ تقریبات میں آپ کو مدعو کیا جاسکے۔