یوکے: مورخہ 29 اکتوبر کو منہاج القرآن ویمن لیگ یوکے کے زیر انتظام شاندار پروگرام ’’عورت کی متوازن زندگی‘‘ کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خصوصی شرکت اور خطاب فرمایا۔
گوجرانوالہ: مورخہ 9 نومبر 2017ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ کے تین رکنی وفد نے گوجرانوالہ کے زیر انتظام چلنے والے اداروں کا وزٹ کیا اور ایک ادارے کا افتتاح بھی کیا۔ اس وفد میں مرکزی صدر فرح ناز، ڈائریکٹر Woice ڈاکٹر شاہدہ مغل اور ڈپٹی ڈائریکٹر ثنا وحید نے شرکت کی۔
کراچی: مورخہ 7 نومبر صدر ویمن لیگ محترمہ فرح ناز، ناظمہ افنان بابر اور ام حبیبہ (ناظمہ منہاجینز) نے کراچی کا وزٹ کیا اور تنظیم نو کی۔
منڈی شاہ جیونہ: منہاج القرآن ویمن لیگ منڈی شاہ جیونہ کے زیر انتظام ایک شاندار سیدہ زینب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب محترمہ راضیہ نوید نے کیا۔
سمبڑیال: مورخہ 20 اکتوبر کو سمبڑیال میں تنظیم نو کی گئی جس میں ناظمہ ویمن لیگ محترمہ افنان بابر اور زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب محترمہ عائشہ مبشر نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں دونوں نمائندوں نے ورکشاپ کے اعراض و مقاصد اور ٹارگٹس پر گفتگو کی۔
فیصل آباد: مورخہ 16اکتوبر کو سیدہ زینب کانفرنس علیہا السلام کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر ویمن لیگ فرح ناز نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
بھلوال: مورخہ 15 اکتوبر کو سیدہ زینب علیہا السلام کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں خصوصی خطاب محترمہ راضیہ نوید اور محترمہ ہانیہ ملک نے اس پروگرام کی صدارت کی۔
الہدایہ: منہاج القرآن ویمن لیگ کے پراجیکٹ الہدایہ کے زیر اہتمام سیدہ زینب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محترمہ کلثوم طفیل نے شرکت کی۔
راولپنڈی: مورخہ 15 اکتوبر کو منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کے زیر اہتمام سیدہ زینب علیہا السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر ویمن لیگ فرح ناز نے شرکت کی اور سیدہ زینب علیہا السلام کردار پر روشنی ڈالی۔
ملتان: مورخہ 12 اکتوبر کو سیدہ زینب علیہا السلام کانفرنس منعقد کی گئی جس کی صدارت محترم آمنہ ہاشمی نے کی۔ ناظمہ ویمن لیگ محترمہ افنان بابر نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔
جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیر اہتمام تربیتی کورسز کا انعقاد کیا جس میں نعت، خطاب اور فہم دین کورسز بھی کروائے۔ کورسز کے اختتام پر طالبات کو اسناد بھی دی گئیں۔
دیپالپور: دیپالپور کی یوسی حاکم سدار میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ نورین علوی نے خطاب کیا۔
لاہور: منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیر اہتمام لاہور بھر میں سیدہ زینب علیہا السلام کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور بھر میں پی پی، یو سی اور یونٹ لیول پر تقریباً 55 کانفرنسز کی گئی۔ جن میں سے کچھ میں مرکزی ناظمہ محترمہ افنان بابر اور لاہور کی صدر محترمہ آمنہ بتول نے شرکت کی جبکہ سیکٹر A میں محترمہ نائمہ باسط، محترمہ آسیہ چوہدری سیکٹر B میں رخسانہ اسلم، محترمہ نور صبا، سیکٹر C میں فوزیہ غلام قادر سیکٹر D میں محترمہ رضیہ شاہد، محترمہ عفت وحید، محترمہ نوشین فاطمہ اور ثناء فاطمہ نے اپنی ایگزیکٹو کے ساتھ پروگرام کو کامیاب بنانے میں انتہائی محنت کی۔
ناروے: مورخہ 26 اکتوبر کو منہاج القرآن ویمن لیگ اوسلو نے سالانہ سیدہ زینب علیہا السلام کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں محترمہ طاہرہ فردوس نے خصوصی خطاب کیا۔