مضبوط قوتِ ارادی کے حصول کا وظیفہ:يَا قَوِیُّ
فوائد و تاثیرات: اس وظیفہ کے پڑھنے سے پریشانی دور ہوجاتی ہے۔ اگر اس کے ساتھ المبدی ملاکر يَا مُبْدِیُ يَا مُعِيْدُ پڑھا جائے تو بھولی ہوئی چیز یاد آجاتی ہے اور مخفی امور اس پر ظاہر ہوجاتے ہیں۔اگر کوئی گھر سے غائب ہوجائے تو اس وظیفہ کو سات دن متواتر 70 مرتبہ روزانہ گھر کے چاروں طرف پڑھتے رہنے سے غائب ہونے والا صحیح سلامت واپس آجائے گا یا اس کی اطلاع مل جائے گی، اسی طرح گمشدہ چیز بھی مل جاتی ہے۔
عام معمول: اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔
اَلْمُمِيْتُ (موت دینے والا)شہوات اور نفسِ امارہ کے شر سے محافظت کا وظیفہ: يَا مُمِيْتُ
فوائد و تاثیرات : اس اسم کے ورد سے نفس زیر ہو کر تابع فرمان ہو جاتا ہے اور نفس امّارہ سے خلاصی حاصل ہوتی ہے، شہوات ختم ہوتی ہیں اور کثرت ذکر سے دشمن اپنے عزائم میں ناکام ہوتا ہے۔
عام معمول: اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔
(شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، الفیوضات المحمدیہ، ص:318،319)