محترم عہدیداران، رفقاء، اراکین اور وابستگان تحریک جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی حضور شیخ الاسلام بنفس نفیس خود شہر اعتکاف میں تشریف فرما ہوں گے۔ اس سلسلے میں ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس شہر اعتکاف کو عظیم الشان بنانے کے لئے اپنے فرائض کو بخوبی سرانجام دیں۔ ذیل میں چند ابتدائی ہدایات آپ کے گوش گزار کی جارہی ہیں تاکہ شہر اعتکاف میں آنے والی معتکفات، اعتکاف اور اعتکاف گاہ کے ماحول سے پوری طرح واقف ہوسکیں۔
- امسال اعتکاف رجسٹریشن فیس 2000 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
- اعتکاف کی بکنگ ایڈوانس ہوگی جس کی آخری تاریخ 15 رمضان المبارک ہے۔
- اکٹھے اعتکاف بیٹھنے کی خواہش مند ضلعی/تحصیلی تنظیمات اور افراد فقط اکٹھی ایڈوانس بکنگ کروانے کی صورت میں 1 بلاک میں بیٹھ سکیں گی۔
- شہر اعتکاف کے انتظامات میں جو رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دینا چاہیں تنظیمات ایسی بہنوں کی لسٹ یکم رمضان تک مرکز ارسال کردیں تاکہ بروقت ان کی ڈیوٹیز لگائی جاسکیں۔
- مقامی صدر یا ناظمہ معتکفات کو اعتکاف کی ابتدائی معلومات اور ماحول کے تقدس کا خیال رکھنے کے حوالے سے بریفنگ دیں۔
- شہر اعتکاف میں موبائل فون پر سختی سے پابندی ہے اور موبائل فون لانے والوں کے سیٹ ضبط کرلئے جائیں۔
- معتکفات کے لئے شناختی کارڈ کی کاپی مع ٹیلی فون نمبر استقبالیہ پر جمع کروانا ضروری ہے۔
- معتکفات ، شہر اعتکاف میں پاکیزگی اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
- شیر خوار بچوں کی مائیں بہت زیادہ عمر رسیدہ خواتین، حائضہ، مریضہ اور حاملہ خواتین اعتکاف کیلئے تشریف نہ لائیں۔
- 12 سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ شہر اعتکاف میں بند ہے۔
- تنظیمات ساتھ آنے والی معتکفات کو اعتکاف کے شیڈول کی پابندی کروانے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب سنانے کی ذمہ دار ہوگی۔
- معتکفات شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور دیگر خطابات کے نوٹس لینے کیلئے ڈائری یا نوٹ بک ہمراہ لائیں۔
- تنظیمات درج بالا ہدایات کو نچلی سطح کے کارکن تک پہنچانے کا بہتر انتظام کریں۔
- اعتکاف 2016ء کے سلسلے میں کسی بھی انفارمیشن، راہنمائی یا تجاویز کے لئے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں:
انیلہ الیاس (سربراہ ویمن اعتکاف) 0321-41335879
عائشہ قادری (سیکرٹری ویمن اعتکاف) 0333-8748504
042-111-140-140, 042-35177113 Ext:163/158
برائے رابطہ لاہور عطیہ بنین: 0335-4269087, 042-35178341 Ext:150