وظائف برائے اِصلاحِ نافرمان اولاد
پہلا وظیفہ:
يَا شَهِيْدُ.
اس وظیفہ کا ورد کرنے والا اگر نافرمان بیٹے یا غیر صالح بیٹی پر دم کرے اور دم کر کے پانی پلائے تو اللہ تعالیٰ اس کو صالح بنا دیتا ہے۔
- اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد 100 مرتبہ روزانہ کرنا ہے۔
- اس وظیفہ کو حصول مراد تک جاری رکھیں۔
دوسرا وظیفہ:
يَا قَوِیُّ يَا مَتِيْنُ.
اگر مذکورہ بالا دو اسماء یَا قَوِیُّ یَا مَتِیْنُ کو ملا کر 100 مرتبہ پڑھنے کے بعد کسی نافرمان لڑکے یا لڑکی پر دم کیا جائے تو اس کی برکت سے ان کی اصلاح ہوجاتی ہے اور وہ نافرمانی سے باز آجاتے ہیں۔
- اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
- اس وظیفہ کو حصول مراد تک جاری رکھیں۔
وظائف برائے بازیابی اولاد و گمشدہ مال و اسباب
پہلا وظیفہ:
يَا خَالِقُ.
اس وظیفہ کو پانچ ہزار (5000) مرتبہ پڑھنے سے گمشدہ مال یا بچہ طوعاً و کرھاً مل جائے گا اسی طرح طویل عرصے سے غائب شخص یا کوئی چیز بھی مل جائے گی۔
- اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
- اس وظیفہ کو حصول مراد تک جاری رکھیں۔
دوسرا وظیفہ:
اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ.
اس وظیفہ کو صبح و شام سو (100 ) مرتبہ پڑھیں۔ اس وظیفے کی برکت سے اللہ تعالیٰ گم شدہ اولاد، عزیز چیز یا مال کی واپسی کا سامان فرما دیتا ہے۔
وظیفہ برائے رشتہ بنات
يَا عَدْلُ.
بیٹی کا رشتہ نہ ملنے کی صورت میں اللہ تعالیٰ اسباب مہیا فرما دے گا اور بیٹیوں کے نصیب سمیت جمیع امور میں اللہ تعالیٰ اس شخص کی کفالت اپنے ذمہ لے لے گا۔
- بعد نماز مغرب روزانہ اس وظیفہ سے پہلے دو رکعت نفل پڑھے جائیں۔
- اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد 100 مرتبہ روزانہ کریں۔
- اس وظیفہ کو حصول مراد تک جاری رکھیں۔