مریم نواز فوج اور عدلیہ کے خلاف اپنی تخریب کاری بند کر دیں
مریم نواز کو آج تک ماڈل ٹاؤن میں ظلم کا نشانہ بننے والی خواتین کے حق میں بولنے کی توفیق نہ ہوئی۔
پاکستان عوامی تحریک ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ مریم نواز نے اپنی سیاست کا آغاز عدالت اور قومی اداروں کی توہین اور ان کے خلاف سازشوں سے کیا۔ ان کے والد جس مقام پر 35 سال بعد پہنچے مریم بی بی نے اداروں کی توہین کا وہ’’ رتبہ‘‘ابتدائی دنوں میں ہی حاصل کر لیا۔ مریم نواز کرپشن کیسز میں نیب کو مطلوب ہیں اور یہ نیب انہی کے والد جنہیں سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے متفقہ طور پر نااہل قرار دیا کا بنایا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ مریم نواز فوج اور عدلیہ کے خلاف اپنی تخریب کاری بند کر دیں اور احتساب عدالت میں رسیدیں اور صفائی دیں، شریف خاندان کرپشن کرنے اور جھوٹ بولنے کی وجہ سے سیاست سے آؤٹ ہو چکا ہے، بہت جلد کرپشن کیسز کے فیصلے اس پورے خاندان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے کھڑا کر دینگے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے والد نواز شریف چچا شہباز شریف ماڈل ٹاؤن میں 14 شہریوں کو قتل کرنے کے نامزد ملزم ہیں جن میں دو خواتین بھی تھیں، مریم کو آج تک ان دو خواتین کے ساتھ ہونے والے ظلم کی مذمت کرنے کی بھی توفیق نہیں ہوئی وہ کس عوامی ہمدردی، خدمت اور انسانیت کی بات کرتی ہیں؟
عوامی تحریک کی رہنماؤں افنان بابر، عائشہ مبشر، زینب ارشد اور آمنہ بتول نے کہا کہ ہم مریم نواز کے اداروں کی تذلیل پر مبنی رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہیں اور مطالبہ کرتی ہیں کہ مریم نواز جو وفاق اور پنجاب حکومت کے وسائل پر انتخابی مہم چلارہی ہیں کو لاقانونیت کو فروغ دینے سے روکا جائے اور نیب انہیں گرفتار کرے۔ خواتین رہنماؤں نے کہا کہ مریم نواز نیوز لیکس سکینڈل کا مرکزی کردار ہیں انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر افواج پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش کی۔ اب عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کرر ہی ہیں۔ پاکستان جاتی امراء کی جاگیر نہیں ہے کہ ان کے دل میں جو آئے کر گزریں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی اپنی کیا اخلاقی حیثیت ہے کہ وہ میڈیا پر کہتی ہیں کہ میری پاکستان میں کوئی جائیداد ہے اور نہ پاکستان سے باہر اور پھر ثابت ہوا کہ وہ اندرون اور بیرون ملک اثاثہ جات کی مالک ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اتنے معصوم نہیں ہیں کہ وہ ایک کرپٹ اور جھوٹے خاندان کی جعلی سیاست اور دعوؤں پر یقین کر لیں گے۔
سیالکوٹ: برما میں ظلم وستم کیخلاف عوامی تحریک ویمن ونگ کا مظاہرہ
عوامی تحریک ویمن ونگ سیالکوٹ نے 8 ستمبر 2017ء کو برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ظلم و ستم کے خلاف علامہ اقبال چوک سیالکوٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ریلی میں ویمن ونگ کی ضلعی صدر محترمہ منور، ضلعی ناظمہ حافظہ نازیہ اور تحصیل سیالکوٹ، تحصیل سمبڑیال، تحصیل پسرور شمالی کی ذمہ داران و خواتین اور کارکنان نے بھی احتجاج میں بھرپور شرکت کی۔ ضلعی ناظمہ حافظہ نازیہ نے ویمن لیگ کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی برمی مسلمانوں کیلئے کیے گئے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ برما کے مظلوم مسلمانوں کے مسائل کو عالمی سطح پر اٹھائے اور برما سے احتجاجا سفارتی تعلقات ختم کرے۔ اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اور احتجاجی بینر اٹھا رکھے تھے، جن پر برما میں مسلمانوں کے حق میں نعرے اور مطالبات درج تھے۔
جمعہ کے روز عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور، کوئٹہ، خضدار، کراچی، فیصل آباد، لاڑکانہ، سکھر، ڈیرہ اسماعیل خان، مظفر آباد، کوٹلی، بھمبر، گلگت سمیت اضلاع، تحصیل اور ٹاؤن کی سطح پر 114 شہروں میں روہنگیا مسلمانوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
اسلام آباد
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے زیرِ اہتمام تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں NA-48 اورNA-49 کی ضلعی اور تحصیلی عہدیداران نے شرکت کی۔ محترمہ عذرا اکبر کوآرڈینیٹر اسلام آباد ، راولپنڈی اور انیسہ قادری مسرت سلطانہ مسز شبیر اور مسز جمشید نے اپنی تنظیمات کے ساتھ شرکت کی۔ مرکزی وفد میں مرکزی ناظمہ افنان بابر زونل ناظمہ شمالی پنجاب ارشاد اقبال اور زونل ناظمہ جنوبی پنجاب میمونہ شفاعت شامل تھیں۔
MSM کی ادبی ورکشاپ
MSM سسٹرز مصطفو ی سٹودنٹ موومنٹ کی ایک ضلعی (لٹریری سوسائٹی) اور MSM سسٹرز راولپنڈی اور اسلام کے زیر اہتمام ’’جشن تخلیق پاکستان، اقبال اور ہم‘‘ کے نام سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گا۔ جس میں سفیر ایران شہاب الدین درائی ڈائریکٹر خانہ فرہنگ، اکرم زکی فارمز فارن منسٹر، جنت الفردوس ڈائریکٹر الفردوس ویلفیئر ٹرسٹ اور دیگر مذہبی و سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ اس میں MSM کا تعارف پیش کرتے ہوئے سارہ عروج نے کہا MSM کے زیر اہتمام اس نسل کی چوکھٹ مصطفیA تک رسائی ممکن ہے صدر لٹریری سوسائٹی آمنہ مغل نے اپنی سوسائٹی کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد پاکستان کی نوجوان نسل میں اقبال کا خواب اور قائداعظم کے نظریہ کو روشناس کروانا ہے۔ شہاب الدین درائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی قوم کو سلام پیش کرتے ہیں اور MSM سسٹرز کا جذبہ حب الوطنی کو قابل تحسین قرار دیا۔
MSM کی تربیتی ورکشاپ
شیخوپورہ کی تحصیل خانقاہ ڈوگراں میں MSM سسٹرز کے زیر اہتمام روشنی کی تلاش کے نام سے ہفتہ وار تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا دورانیہ 2 ماہ پر مشتمل تھا۔ اس سیشن کے اختتام پر ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر ایم ایس ایم سسٹرز (پاکستان) اقراء یوسف جامی اور مرکزی ناظمہ تربیت کلثوم قمر نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر MSM سسٹرز نے کہا کہ آج کی نوجوان نسل ہی کل کے مضبوط مستقل کی ضمانت ہے۔ مگر افسوس آج کی یہ نسل اپنی معمولات میں الجھ کر رہ گئی۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز اس عزم کے ساتھ میدان عمل میں ہے کہ ہم آج کی نوجوان نسل بالخصوص طالبات کو ان کے تابناک مستقبل سے روشناس کروائیں گے۔ تقریب میں صدر خانقاہ ڈوگراں محترمہ طیبہ اور ناظمہ ایم ایس ایم ندا نے رپورٹ پیش کی۔ اختتام میں مرکزی ناظمہ تربیت کلثوم قمر نے دعا کروائی۔