گذشتہ ماہ فروری 2022ء سے تادمِ تحریر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپ کے علمی، فکری اور تنظیمی دورہ پر ہیں۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اپنے اس دورہ کے دوران نارتھ، مڈلینڈز، سائوتھ انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، سپین اور دیگر ممالک میں تشریف لے گئے اور متعدد پروگرامز، کانفرنسز اور سیمینارز میں خصوصی شرکت کی اور خطابات کیے۔ اس دورہ کی مکمل رپورٹ اور تصاویر www.minhaj.org اور facebook.com/Drhassanqadri پر ملاحظہ فرمائیں۔ زیرِ نظر صفحات پر اجمالی رپورٹ نذرِ قارئین ہے:
1۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کی مناسبت سے مانچسٹر میں تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سپریم کونسل محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب فرمایا۔ اس تقریب میں برطانیہ (UK) بھر سے منہاج القرآن کے رفقاء و کارکنان اور ان کی فیملیز نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر برطانیہ بھر میں قائم منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیمات اور فورمز میں نمایاں کارکردگی کے حامل رفقاء و کارکنان کو شیلڈز سے نوازا گیا۔ بعد ازاں منہاج سکالرز فورم UK کے ذمہ داران نے بھی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے خصوصی ملاقات کی۔
2۔ محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مڈ لینڈز زون (برطانیہ) کے دورہ کے دوران والسال تشریف لائے۔ والسال کی جملہ تنظیمات کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب فرمایا۔
3۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اپنے اس دورہ کے دوران برمنگھم بھی تشریف لے گئے۔ جہاں آپ نے شیخ الاسلام کی 71 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں خصوصی خطاب فرمایا اور بعد ازاں ویمن لیگ، یوتھ اور دیگر فورمز کے ساتھ تبادلہ خیالات فرماتے ہوئے آئندہ کی تحریکی سرگرمیوں کے بارے ہدایات دیں۔
4۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اپنے اس دورہ کے دوران لندن بھی تشریف لے گئے۔ اس موقع پر محترم علامہ محمد افضل سعیدی نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو بریڈ فورڈ UK میں قائم ہونے والے منہاج القرآن کے عظیم منصوبہ ’’مدینۃ الزہراء‘‘ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ منہاج القرآن کے زیر اہتمام ’’مدینۃ الزہراء‘‘ کے عنوان سے قائم ہونے والا یہ مرکز ان شاء اللہ یورپ بھر میں موجود مسلمانوں کے لیے ایک علمی و فکری مرکز ہوگا۔ جہاں سے امن و سلامتی، تحمل و برداشت اور اخلاقی اقدار پر مبنی اسلام کی حقیقی تعلیمات کو فروغ دیا جائے گا۔ یہ مرکز یورپ میں موجود مسلمانوں کی آئندہ آنے والی نسلوں کو تعلیمی اور معاشرتی خدمات فراہم کرنے والا ایک عظیم ادارہ ہوگا۔ اس موقع پر سید علی عباس بخاری (صدر UK-MQI) بھی موجود تھے۔
5۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے لندن میں منہاج القرآن کی لوکل تنظیمات اور سائوتھ زون انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے رفقاء و کارکنان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان تنظیمات نے اپنی امتیازی سرگرمیوں اور کامیابیوں کے حوالے سے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر اعلیٰ کارکردگی کی حامل تنظیمات کو حسن کارکردگی کی اسناد بھی دی گئیں۔
6۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیر صدارت منہاج القرآن سائوتھ زون انگلینڈ کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سائوتھ زون سے جملہ تنظیمات اور رفقاء نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کے عالمی کردار پر روشنی ڈالی۔ اس تقریب کے بعد آپ نے میڈیا سے بھی خصوصی گفتگو فرمائی۔
7۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ افراد کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں شریک ہوئے اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی، عدم برداشت اور فرقہ واریت امہ کو درپیش بڑے چیلنج ہیں۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں ہمہ جہتی تعلیمی، فکری و اصلاحی کردار ادا کر رہی ہے۔ اتحاد امت، بین المذاہب رواداری اور انسداد انتہا پسندی تحریک منہاج القرآن کے دعوتی اہداف ہیں۔
8۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنڈی کے زیر اہتمام جامع مسجد بلال میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب فرمایا۔
9۔ ڈنڈی (سکاٹ لینڈ) کے بعد ڈاکٹر حسن محی الدین قادری پروگرام گلاسگو میں منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل گلاسگو اور اس کے جملہ فورمز نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب فرمایا۔
10۔ سکاٹ لینڈ کے دورہ کے بعد ڈاکٹر حسن محی الدین قادری فرانس پہنچے۔ فرانس پہنچنے پر آپ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ فرانس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج یورپین کونسل کی خصوصی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس تقریب میں تمام فورمز اور تنظیمی شعبہ جات نے محمد ظل حسن قادری (صدر منہاج یورپین کونسل) کی قیادت میں اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے معاشرے کے جملہ افراد کی فلاح و بہبود اور ان کی علمی و فکری آبیاری کرنے اور نظم و ضبط کی اہمیت پر خصوصی گفتگو فرمائی۔
11۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منہاج القرآن فرانس کے زیر اہتمام خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب فرمایا۔ اس موقع پر محفل سماع کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔
12۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام معراج النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب فرمایا۔اس پروگرام میں منہاج القرآن کے رفقاء و کارکنان کے ساتھ ساتھ پیرس میں مقیم مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں قونصلیٹ آف پاکستان نے بھی شرکت کی۔
13۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے فرانس کے دورہ کے دوران منہاج القرآن سنٹر Creil کا خصوصی دورہ کیا۔ سنٹر کے ذمہ داران نے آپ کو اسلامک سنٹر کی جملہ سرگرمیوں اور منہاج القرآن کے جاری منصوبوں سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں آپ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل Creil کے زیر اہتمام معراج النبی ﷺ کانفرنس میں خصوصی شرکت کی اور خطاب فرمایا۔
14۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل گونساول فرانس کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع پر قائد ڈے سیمینارمنعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خصوصی شرکت اور تربیتی گفتگو فرمائی۔ اس موقع پر سفیر یورپ علامہ نذیر احمد خان، علامہ حسن میر قادری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ سیمینار میں منہاج القرآن انٹرنیشل کے رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
15۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فرانس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی NEC کی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں تمام ممبرز نے اپنی کارکردگی رپورٹس اور جملہ سرگرمیوں بارے بریفنگ دی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فرانس کے متعدد شہروں میں منہاج القرآن کے زیر اہتمام علمی، فکری، روحانی اور معاشرتی سرگرمیوں کے انعقاد پر ذمہ داران کو مبارک باد دی اور ان کی محنت کو سراہا۔
16۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی تنظیم کی خصوصی کاوشوں سے فرانس میں عظیم الشان اسلامک سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے سنٹر کا افتتاح کیا اور اس کے فنکشنل ہونے پر جملہ ذمہ داران کو مبارک باد دی۔ اسلامک سنٹر فرانس کی یہ عمارت خوبصورت وسیع مسجد، ہزاروں کتب پر مشتمل لائبریری، کڈز تربیتی کلاس رومز، سٹڈی سرکلز ہال اور گیسٹ رومز پر مشتمل ہے۔
17۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج لائبریری فرانس کا وزٹ کیا۔ بعد ازاں آپ نے منہاج پبلی کیشنز فرانس کے ذمہ داران سے خصوصی ملاقات کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا جن کی وجہ سے شیخ الاسلام کی کتب اور اسلامک لٹریچر کے فرنچ زبان میں تراجم فرنچ کمیونٹی کو حاصل ہورہے ہیں۔ اس موقع پر انھوں نے پبلی کیشنز کی انتظامیہ کو اس کام میں مزید بہتری لانے کے لیے ہدایات بھی دیں۔
18۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے علامہ حسن میر قادری (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس)، منہاج ڈائیلاگ فورم (فرانس)، منہاج ویمن لیگ (فرانس) اور منہاج سسٹرز لیگ (فرانس)، منہاج ویلفیئر فائونڈیشن اور منہاج تدوین سروسز کے عہدیداران اور ممبران نے خصوصی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر ان شعبہ جات کے ذمہ داران نے اپنے جاری منصوبوں اور آئندہ کے منصوبوں کے حوالے سے ڈاکٹر صاحب کو بریفنگ دی۔ آپ نے ان فورمز کی جملہ علمی، فکری اور معاشرتی سرگرمیوں کو سراہا اور مزید ہدایات سے نوازا۔ خصوصاً آپ نے کورونا وائرس کی شدید لہر کے دوران MWF کے بنیادی کردار پر مبارکباد دی جس بناء پر MWF یورپ میں فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے دیگر تنظیمات سے نمایاں رہی۔
19۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی طرف سے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں فرانس کے سفیر امجد عزیز قاضی، احسان کریم (ہیڈ آف قونصلیٹ پیرس)، دانیال گیلانی (ہیڈ آف پریس قونصلیٹ پاکستان) سمیت فرانس میں کام کرنے والی پاکستانی مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، ثقافتی، ادبی جماعتوں و تحریکوں کے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ عشائیہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی شکل میں ریاست مدینہ کا ایک عملی ماڈل قائم کرکے دکھا دیا ہے۔ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہر مذہب اور مسلک کے لوگ پورے اعتماد کے ساتھ مختلف تقریبات میں شریک ہوتے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبہ جات اور اس کے ثمرات سے بلا رنگ و نسل اور مذہب ہر مستحق کے لیے ہیں۔ منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں ہر مذہب اور ہر خطہ کے طلباء و طالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اسلام کی فرقہ واریت اور انتہا پسندی سے پاک تعلیمات ہر خطہ اور طبقہ تک پہنچا رہے ہیں۔ فرانس میں تعینات پاکستان کے سفیر امجد عزیز قاضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلاشبہ منہاج القرآن کی پاکستان اور بیرون پاکستان پاکستانی کمیونٹیز کے لیے بڑی خدمات ہیں۔ جنہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
20۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یوکے اور فرانس کے تنظیمی دورہ کے بعد سپین پہنچے۔ چیئرمین سپریم کونسل سپین میں اپنے تنظیمی دورہ کے دوران شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ قائد ڈے کی تقریبات، تنظیمی اجلاس، ورکرز کنونشنز میں خصوصی شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔