26 اور27 اکتوبر 2019ء کو منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام Science,reason and religion کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں امریکا، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، کینیڈا، نائیجیریا کے سکالرز، مختلف یونیورسٹیوں کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شریک ہوئے اور انہوں نے اپنے اپنے مقالہ جات پیش کیے۔ کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔کانفرنس سے پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور سکالرز نے بھی اظہار خیال کیا۔
بین الاقوامی مہمانوں نے طلبہ کے ساتھ بھی مختلف سیشنز منعقد کیے اور سوال و جواب کی نشست ہوئی۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس کے اختتام پر اعلامیہ پیش کیا۔ پہلے سیشن کے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے موضوع کی مناسبت سے اظہارخیال کیا۔ غیر ملکی مہمانوں کے اعزاز میں منہاج یونیورسٹی لاہور کی طرف سے گریٹر اقبال پارک میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ غیر ملکی مہمانوں میں امریکہ سے ڈاکٹر چارلس ایم رامسے، جوزف پی گراسکے، برطانیہ سے ڈاکٹر ایلن ریز، تھائی لینڈ سے ڈاکٹر فارما بونجوے ڈوجے، نیوزی لینڈ سے وکرم سنگھ، نائیجریا سے ڈاکٹر شعیبو عمرگوکارو، کینیڈا سے ڈاکٹر ایم ممتاز خان، سکاٹ لینڈ سے فلپ ڈیونسن پیٹرز، آسٹریلیا سے ڈاکٹر ہرمن روبوک، سری لنکا سے ڈاکٹر شانتی لال نے مقالہ جات پیش کیے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسان قرآن کا مرکزی مضمون اور موضوع ہے، یہی مضمون سائنس کا ہے، تعلیم کے بغیر مذہب کے پیغام اور ہدایت کی روح کو جاننا ممکن نہیں ہے۔ تعلیم حقائق تک رسائی کی پہلی سیڑھی ہے۔ سائنس، منطق اور مذہب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، انہیں جدا کر کے نہیں دیکھا جا سکتا۔ مذہب واضح کرتا ہے کہ ہر چیز کا خالق اللہ ہے، سائنس کے علم کے بغیر ہم اللہ کی قائم کردہ حدود و قیود اور کائنات کے راز نہیں پا سکتے۔ مذہب علم اور سائنس سے ہر گز متصادم نہیں ہے، سائنس آج الہامی دعوؤں کی توثیق کرتی نظر آتی ہے۔ قرآن قیامت تک کے لیے ذریعہ رہنمائی اور ہدایت ہے، قرآن میں سائنسی علوم اور حقائق پر بڑی تفصیل کے ساتھ مضامین رقم ہوئے ہیں۔قرآن میں انسانی جسم کے کیمیائی ارتقاء، حیاتیاتی ارتقا، رحم مادر میں بچے کی تخلیق اور پرورش، بچے کے تخلیقی اور تدریجی مراحل، رحم مادر میں جنس کا تعین، حواس خمسہ، فنگر پرنٹس کی تخلیق کی حکمت کائنات کی تخلیق کے سائنسی پہلو، زمین و آسمان کی تخلیق کے سائنسی پہلو، علم الطبیعات، علم فلکیات، موسمیات، نباتات، علم حیوانات، ماحولیات جیسے موضوعات بڑی فصاحت کے ساتھ شامل ہیں۔
بین الاقوامی کانفرنس سے صوبائی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں Science,reason and religion کے اہم ترین موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرنے پر منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مشرق ومغرب سے اس کانفرنس میں شرکت کیلئے جو سکالرز تشریف لائے ہیں انہیں بھی خوش آمدید کہتا ہوں۔سائنس اور مذہب کا آپس میں گہرا تعلق ہے،آج کی جدید سائنس اور ایجادات کو دین اسلام سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔سائنس اسلام سے الگ نہیں ہے بلکہ قرآن وحدیث میں 14سو سال قبل جو دعوے کئے گئے جدید سائنس ان دعوؤں کی توثیق کر رہی ہے۔
جدید سائنس اور طب کی کوئی ایسی برانچ نہیں جس کے بارے میں قرآن مجیدسے رہنمائی میسر نہ آتی ہو۔ دریاؤں، سمندروں، پہاڑوں، اثمار و شجر، معدنیات، آثار قدیمہ سمندر میں پائی جانیوالی قیمتی دھاتوں اور زندگی کے بارے میں اللہ رب العزت 14 سو سال قبل پردہ اٹھا چکا ہے۔ آج قوموں کی خوشحالی کا دارو مدار زیر زمین سمندری خزانوں پر ہے۔ اسی طرح موسمیات، پانی سے زندگی کی ابتداء اور علم الفلکیات کے وہ حقائق جو سائنس آج معلوم کررہی ہے، ان حقیقتوں کو 14 سو سال قبل قرآن بیان کرچکا ہے۔ عقل سلیم جس قدر سائنسی اعتبار سے آگے بڑھے گی قدرت کے کرشمے اس پر آشکار ہوتے چلے جائیں گے۔
ڈاکٹر چارلس ہرمسے نے اپنا مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے قبل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے جن قرآنی موضوعات کا ذکر کیا میں اس سے اتفاق کرتا ہوں، مجھے اس حقیقت کے اعتراف میں کوئی عار نہیں کہ سائنس یورپ، برطانیہ، امریکہ، چین یا آکسفورڈ سے نہیں آئی بلکہ تاریخ گواہ ہے کہ نصابی سطح پر سائنس کی فکر مغرب کو اسلام سے ملی۔ مجھے اس بات پر بھی خوشی ہے کہ منہاج یونیورسٹی بین الاقوامی مکالمہ کے حوالے سے ایک اہم سٹیج ہے۔ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے، انہوں نے اہم کانفرنس کے انعقاد پر منہاج یونیورسٹی لاہورکی ایڈمنسٹریشن کو مبارکباد بھی دی۔
افتتاحی سیشن کے اختتام پر پینل ڈسکشن میں ورلڈ کونسل آف سکھ افیئر نیوزی لینڈ سے وکرم سنگھ سیوک، ڈاکٹر فارما نے بھی حصہ لیا، منہاج القرآن کے مرکزی قائدین بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، سہیل احمد رضا، سید امجد علی شاہ کے علاوہ سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود ،بیرسٹر عامر حسن، زینب عمیر، انجم حمید، بیرسٹر عامر حسن، شیخ اسلم قادری بھی مدعو تھے۔
اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ہر مذہب کے پیروکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مذہب کی حقیقی تعلیمات کو فروغ دے، اللہ تعالیٰ تدبر اور غور وفکر سے کام لینے والے مفکر کی رہنمائی کرتا ہے، قرآن صراط مستقیم ہے، قرآن میں سوچ و بچار کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور تجسس کرنا انسان کی فطرت میں شامل ہے۔ دنیا میں امن قائم کرنا ہر مذہب کے سچے پیروکاروں کی اولین ذمہ داری ہے۔ قرآن پاک ان تمام لوگوں کے لیے ہدایت کا سر چشمہ ہے جو اس کتاب برحق پر پختہ یقین رکھتے ہیں، انسانی ذہن کو ہر وقت نئی ایجادات کو قبول کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بین الاقوامی مہمانوں اور مندوبین کا کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد شاہد سرویا، کانفرنس کے کنوینیئر ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈائریکٹرمارکیٹنگ رابعہ علی نے یونیورسٹی آمد پر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
Conference on Science, Reason & Religion (26th & 27th October)
Tahir Shakil
The distinctive and exclusive conference provided the participants with an opportunity to interact with National & International speakers for sharing and discussions of current status, trends, research, directions, issues and challenges to serve the community at large. It provided an immense opportunity of learning for those who cannot afford to go abroad and thus avail grand opportunity to learn by being in their own country.
Religion is purely emotional, and Islam is the only religion without any Shadow of Doubt. Religion cannot be understood without Science. Creation of human being is subject matter to believe in religion leading to Human Science with Reasoning"
These words of wisdom were uttered by Dr Hassan Mohi Mohi -ud Qadri Chairman Supreme Council Minhaj ul Quran international.
''Religion is the ultimate truth to seek the pleasure of Divine. We have to shun nasty attributes for seeking intuition from Almighty." these conferences are an immense instrumental tool of learning for participants by way of public relations with international scholars. Knowledge extracted from such conferences is not benefiting the university alone but serve as a reference for posterity,'' Stated by Dr Hussain Mohi-ud- Din Qadri, Deputy Chairman BOG MUL.
Ch. Shamshad Ahmad, the veteran Pakistani Diplomate lauded the efforts of Minhaj University Lahore for organizing such a productive conference where without discrimination international scholars from all religions are invited to express their point of view with freedom of expression.
Prof.Dr.Fazal Ahmad Khalid, Chairman Higher Education Commission, ''these conferences provide golden opportunity to learn from reputable international personalities.''
Mian Imran Masood, Vice-Chancellor, University of South Asia. He said that such conferences get-together of International speakers provides an opportunity to strengthen the bilateral ties between the different countries.
Mr.Rabbi Herschel Gluck. Chairman & Founder of Jewish Forum, United Kingdom stated that it is a matter of immense pleasure for me that even being Jewish I am invited to this conference. This gesture would foster rich diplomatic ties with the Jewish community of the world with Pakistan.
Dr. Alan Race, Chair & Editor in -Chief of Interreligious Insight, UK He said,'' human beings are the vicegerent of God. It is only humans who have the power to contemplate so it is our moral obligation to create peace in this world."
Dr Charles M. Ramsey from USA life is all process of learning and it is faith which aspires to learn through Science and Reasoning by believing in Religion.
Dr Muhammad Aslam Ghauri Vice-Chancellor Minhaj University Lahore said,'' Indeed this conference would provide an opportunity for the participants to understand and differentiate the complex relationship between science, religion, and social and cultural undertakings.