ماہ ربیع الاول ہم پر سایہ فگن ہے۔ پوری دنیا میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس ماہ مقدس کو مذہبی جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ اپنے قیام سے لیکر آج تک تحریک منہاج القرآن اپنے عظیم قائد کی زیر سرپرستی اس ماہ مقدس کو جس عظیم الشان طریقے سے مناتی ہے اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔ اس سال بھی بحمد للہ تعالیٰ یہ سعادت تحریک منہاج القرآن کو ہی نصیب ہورہی ہے۔
الحمدللہ تحریک منہاج القرآن نے عشق رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کے لئے جس عظیم عالمی میلاد کانفرنس کا آغاز کیا تھا آج اس کو 28 سال ہوچکے ہیں۔ اس سلسلہ میں دنیا بھر کی تنظیمات / جملہ فورمز / کارکنان وابستگان و رفقاء کیلئے خصوصی ہدایات بسلسلہ میلاد مہم 2012ء دی جا رہی ہیں۔ جملہ تنظیمات و کارکنان پر لازم ہے کہ وہ ان ہدایات کی روشنی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی انفرادی و اجتماعی سطح پر محافل میلاد کا پروقار انداز میں انعقاد کریں۔
عالمی میلاد کانفرنس 2012ء امسال بھی ان شاء العزیز مینار پاکستان پر ہی ہوگی جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی خطاب ہوگا۔ جملہ کارکنان و تنظیمات عالمی میلاد کانفرنس سمیت تمام پروگرامز میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں اور کامیاب کرنے کے لئے بھرپور جدوجہد کریں۔
٭ اس سال میلاد مہم کا دورانیہ 20 جنوری سے 10 فروری تک ہوگا۔
میلاد مہم اور تحریک بیداری شعور :
تحریک بیداری شعور کے دوسرے ہدف، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کو۔ ۔ ۔ وفاداری تک۔ ۔ ۔ پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور یہ پیغام۔ ۔ ۔ عام کیا جائے گا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت، آپ سے وفاداری سے ہی مکمل ہوتی ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفاداری، دین مصطفی کی وفاداری اور عشق رسول کا دعویٰ کرنے والوں پر لازم ہے کہ وہ وفاداری مصطفی کے تقاضے پورے کرنے، احیائے اسلام اور اقامت دین کے لئے جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں اور قائد محترم کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں۔
استقبال ربیع الاول :
٭ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے بعد دو رکعت نماز نوافل شکرانہ اداکریں۔
٭ یکم ربیع الاول کو تمام تحصیلات میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتما م عظیم الشان استقبال ربیع الاول مارچ کا انعقاد کیاجائے جس میں شہر کی جملہ تنظیمات کوبھی دعوت دی جائے۔
عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت :
- عالمی میلاد کانفرنس کو عظیم الشان بنانے کے لئے جملہ تنظیمات / فورمز / کارکنان محنت کریں۔ اجتماعی اور انفرادی سطح پر ہر خاص و عام کو کانفرنس میں شرکت کے لئے بھرپور دعوت دیں۔
- اپنے شہر میں خود سے عالمی میلاد کانفرنس کے بڑے بڑے ہورڈنگز و بینرز لگوائیں۔
- پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے نگران اپنی زیر قیادت ڈویژن کی سطح پر ہر تحصیل میں ’’کاروان میلاد‘‘ کا انعقاد کریں اور ہر ڈویژن میں ہینڈ بلز تقسیم کریں۔
- مشعل بردار جلوس نکالے جائیں اور ان کے ذریعے عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں۔
- ہر رفیق / وابستہ / کارکن اپنی گاڑی کی بیک سکرین پر ’’عالمی میلاد کانفرنس‘‘ کی چاکنگ یکم تا 12 ربیع الاول کروائے گا۔
- متعلقہ تنظیم اپنی یونین کونسل سطح کی محافل میں عالمی میلاد کانفرنس میں اپنے لوگوں کے ساتھ ساتھ دیگر تنظیموں کو بھی بھرپور شرکت کی دعوت دیں۔
- حسب استطاعت ضیافت میلاد کا اہتمام کریں۔
- پاکستان بھر میں ہونے والے دروس قرآن / حلقہ عرفان القرآن و حلقہ درود میں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی بھرپور دعوت دی جائے۔
- ہر شہر میں چلنے والے کیبل نیٹ ورک پر عالمی میلاد کانفرنس کے اشتہار چلوائے جائیں۔
- عالمی میلاد کانفرنس میں بروقت پہنچیں تاکہ جگہ کی پریشانی نہ ہو۔
- بسوں پر بینرز آویزاں کریں۔ درود و سلام پڑھتے ہوئے آئیں۔
- ملکی حالات کے پیش نظر سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے کسی بھی مشکوک فرد کو گاڑی میں نہ بیٹھنے دیں بلکہ فوری طور پر پولیس کو اطلاع کریں۔
- ضیافت میلاد کا اہتمام شام 7 بجے سے 9 بجے تک ہوگا۔
اجتماعی تنظیمی ذمہ داریاں :
- تنظیمات اور وابستگان تحریک یونین کونسل سطح پر حلقہ ہائے درود و فکر اور محافل میلاد کا اہتمام کریں
- دیگر کتب کے علاوہ قائد محترم کی کتاب سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور منہاج السوی کی بھرپور تشہیر کی جائے۔
- 12 روز تک تحصیل سطح پر مشعل بردار جلوس کا اہتمام کریں اور جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ماحول پیدا کریں۔
- تحصیلی سطح پر ہونے والے دروس قرآن میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے دروس قرآن کا اہتمام کریں۔
- ہر تحصیلی تنظیم قائد محترم کی کتب و کیسٹس اور CDs دعوتی پیکج تحائف کی صورت میں مذہبی، سیاسی اور سماجی دانشور شخصیات کودیں۔
- بینرز کے ذریعے مقامی سطح پر امت کو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مبارکباد دی جائے اور فروغ عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اجاگر کیاجائے۔
- مقامی سطح پر محافل میں خطابات کیلئے تنظیمات مقررین کی ڈیمانڈ نظامت دعوت سے کریں۔
- مرکزی سطح پر قائم ہونے والے گوشہ درود کو مقامی محافل میں متعارف کروایاجائے۔
- قائد محترم کے Qtv پر چلنے والے خطابات کو پورا مہینہ اجتماعی طور پر بازاروں اور گھروں میں دکھانے کا اہتمام کیاجائے۔
- پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر میلاد مہم کی جملہ تقریبات کو بھرپور انداز میں اجاگر کیاجائے۔
گھریلو سطح پر(صرف خواتین کیلئے) :
- یکم تا 12 ربیع الاول خواتین بچوں کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت بیان کریں تاکہ بچوں میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی کا احساس پیدا ہو۔ اپنے گھروں میں خصوصی حلقہ ہائے درود کا انعقاد کریں۔
- بچوں کو درود و سلام پڑھنا سکھائیں اور اس کے اجروثواب کی اہمیت کو اجاگر کریں۔
- ہر روز گھروں میں خواتین کی محفل نعت کا اہتمام کریں جس میں تبرک کا اہتمام کیاجائے۔
- خواتین محفل نعت میں خود اور بچوں کو نعت پڑھنے کی سعادت کا موقع فراہم کریں۔
- والدین بچوں کو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بچوں کے ساتھ محبت و شفقت بھرے واقعات سنائیں۔
- خواتین گھروں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پسندیدہ کھانا جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تناول فرماتے تھے(تفصیل کتاب شمائل مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درج ہے) گھر میں تیار کریں۔
- صبح فجر کے بعد شکرانے کے نفل اداکریں۔شرینی بانٹیں، نئے کپڑے پہنیں، عزیزو اقارب سے ملیں اور محافل کا انعقاد کریں۔
- ہر تحریکی گھرانے میں نماز فجر کے بعد کھڑے ہو کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود وسلام پڑھاجائے۔
برائے کارکنان (انفرادی سطح) :
- ہر کارکن کثرت سے درود پاک کا وظیفہ کرے۔ ماہ ربیع الاول کے پہلے 12 دن کم ازکم 1000 مرتبہ اور باقی دنوں میں کم ازکم 500 مرتبہ روزانہ درود پاک ضرور پڑھا جائے۔
- پہلے 12دن ہر کارکن ہر روز نفل حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے پڑھے جبکہ باقی ایام ربیع الاول میں ہر پیر کو پڑھے۔ ہر کارکن فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تحریک، تحریک منہاج القرآن میں لوگوں کو شمولیت کی دعوت دے اور کم ازکم 10افراد کو تحریک کا رفیق بنائے۔
- پورا مہینہ گنبد خضریٰ کا مونوگرام اور نعلین پاک سینوں پر آویزاں کئے جائیں۔
- حسب استطاعت گھروں پر یکم سے 12 ربیع الاول تک جھنڈیوں اور لائٹنگ کے ذریعے بھرپور خوشی کا اظہار کیاجائے۔
- دوستوں اور رشتہ داروں کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کارڈ، تحائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے جائیں۔ ہر کارکن کم ازکم 10افراد کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کارڈ بھجوائے گا۔ مرکز سے یہ کارڈ دستیاب ہوں گے۔
- اہم شخصیات کو سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم / میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، شمائل مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا منہاج السوّی کا تحفہ دیں۔
- تحریک سے وابستہ ہر فرد اپنی فیملی کو ہر روز بٹھا کر قائد محترم کی کتاب نورالابصار بذکر النبی المختار سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل و کمالات اور حسن و جمال پر مبنی عبارت پڑھ کر سنائے۔
- ہر تحریکی گھرانہ اپنے گلی بازاروں میں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں بچوں کے اندر کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرے تاکہ شعوری طور پر بچوں کے اندر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی کا احساس پیدا ہو۔
- بچوں کو نئے کپڑے پہنائے جائیں اور حسب استطاعت عیدی دی جائے۔
- بچوں کو کم ازکم ایک دفعہ سیر کیلئے لے جایاجائے۔
- ٹیلی فون، Mobile Message کے ذریعے مبارکباد دی جائے۔ ہر کارکن تحریک کے پیغام کے ساتھ کم ازکم 50 لوگوں کو SMS کرے۔
- E-mail کے ذریعے کارڈ کی ترسیل کی جائے۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی :
- منہاج پبلک / ماڈل سکولز میں تلاوت، نعت اور تقریری مقابلے بسلسلہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کیے جائیں۔
- منہاج پبلک / ماڈل سکولز میں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بچوں کے ساتھ شفقت و محبت اور میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت پر لیکچرز اور محافل نعت کا اہتمام کریں اور بعد ازاں شرینی بانٹی جائے۔
- جہاں ممکن ہو مشعل بردار جلوس نکالا جائے۔
- بچوں کو صبح اسمبلی میں ایک حدیث میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے ترجمہ کے ساتھ سنائی جائے۔
- منہاج پبلک / ماڈل سکول قریبی پرائیویٹ سکولز کو مرکزی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں۔
- مختلف سکولز کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کارڈ ارسال کیے جائیں۔ DDEs تمام سکولز کو اس سعادت میں شامل کریں۔
- سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارہ جات کو تحریک منہاج القرآن کی طرف سے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کارڈ روانہ کیے جائیں۔
- بچوں کو صاف ستھرے کپڑے پہننے کی ترغیب دی جائے۔
- تمام سکولز کی بلڈنگ میں چراغاں کیاجائے۔
- بچوں کو گھروں میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر چراغاں کرنے کی خصوصی ہدایت کی جائے۔
- صبح کی اسمبلی میں تمام بچے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر ایک دفعہ درو د و سلام ضرور پیش کریں۔
٭ اس عظیم الشان مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ابھی سے ہی ذمہ داریاں تقسیم کردی جائیں اور تمام احباب اس میں بھرپور محنت کریں۔
ہدایات ہفتہ تقریبات بسلسلہ قائد ڈے 12 تا 19 فروری 2012ء
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کا یوم پیدائش صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں تحریک کے وابستگان کیلئے خوشی و مسرت کا ہوتا ہے۔ ہر سال تحریک سے وابستہ تمام لوگ اپنے ذوق کے مطابق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں حسب معمول تحریک منہاج القرآن کی CWC نے 12 تا 19 فروری 2012ء ہفتہ تقریبات قائد ڈے منانے کا فیصلہ کیاہے۔
ان تقریبات کا مقصد جہاں اللہ تعالیٰ کے حضور اظہارتشکر اور تجدید عہد ہے، وہاں تنظیمی سطح پر شیخ الاسلام مدظلہ العالی کی صحت، سلامتی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کرناہے۔ شیخ الاسلام مدظلہ العالی کی عالمی سطح پر احیائے اسلام، اقامت، قیام امن اور فروغ محبت ورواداری اور تحریک بیداری شعور اور مصطفوی انقلاب کیلئے کی جانے والی کاوشوںکو موجودہ حالات و واقعات کے تناظر میں عوامی سطح پر نمایاں کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
پس شیخ الاسلام کی ان کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان تقریبات میں پاکستان اور دنیا بھر میں موجود تحریک کے وابستگان، کارکنان، تنظیمات، طلبہ وطالبات اور تعلیمی ادارے سب شریک ہوں۔
اس سلسلے میں مرکز اور فیلڈ میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ تنظیمات و کارکنان ان تقریبات کا بھرپور اہتمام کریں اور اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
برائے رابطہ : محمد جواد حامد (مرکزی ناظم اجتماعات و مہماتTMQ)
(0333-4244365 / 0313)