چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 31 مارچ تا 3 اپریل 2018ء آزاد کشمیر کا تنظیمی اور تربیتی دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے میر پور، کوٹلی اور مظفر آباد میں رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسز سے خطابات کئے۔ ان کانفرنسز میں تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کے عہدیداران، کارکنان، وابستگان، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور عوام الناس کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس دورہ کی مختصر روداد ذیل میں درج کی جارہی ہے:
میرپور
میرپور میں صاحبزادہ الیاس قمر قادری (چیئرمین مرکزی جمعیت علماء مشائخ جموں کشمیر) کی طرف سے محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج ایجوکیشن سسٹم پر چیئرمین سپریم کونسل کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہاں دربار سائیں رکن الدین پر حاضری کی سعادت بھی میسرآئی اور مفتی وسیم رضا (چیئرمین مرکزی سنی علماء مشائخ کونسل آزاد کشمیر) سے بھی اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر محترم ظفر اقبال طاہر، حافظ احسان الحق، شاہد محمود قادری، غلام مصطفی صدیقی، سردار منصور احمدخان، چودھری اللہ دتہ، حافظ مفتی نذیر احمد قادری، صاحبزادہ الیاس قمر قادری (چیئرمین مرکزی جمعیت علماء مشائخ جموں و کشمیر)، مفتی وسیم رضا (چیئرمین مرکزی سنی علماء کونسل آزاد کشمیر)، محمد فاروق قریشی (سابق سیکرٹری جنرل انجمن تاجران)، پروفیسر محمد عمران سلطانی اور وائس پرنسپل گلزار صاحب بھی اس موقع پر موجود تھے۔
31 مارچ 2018ء بروز ہفتہ چیئرمین سپریم کونسل کے قافلے کا چترپڑی کے مقام پر شاندار استقبال کیا گیا۔ چیئرمین سپریم کونسل کے قافلے کو اندرون شہر سے گزارتے ہوئے کانفرنس کے مقام بنگیال میرج ہال میرپور پہنچایا گیا۔ اس دوران تمام راستے عمائدین شہر اور کارکنان، ایم ایس ایم اور یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے موٹر سائیکلوں کے بڑے قافلے کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ گل پاشی کی اور قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے تحریک کے دیرینہ کارکن محمدالیاس ملنگی و دیگر کارکنان سے بھی خصوصی ملاقات کی۔
کوٹلی
کوٹلی روانگی پر اسلام گڑھ میں چیئرمین سپریم کونسل کے قافلے کا شاندر استقبال کیا گیا۔ یہاں انہوں نے دربار ڈھانگری شریف میں حاضری دی۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر عتیق الرحمن فیض پوری کی فاتحہ خوانی ان کے بھائی صاحبزادہ پیر حبیب الرحمن سے کی۔
- چیئرمین سپریم کونسل کے قافلے کا ناڑ آمد پر بھی پرتپاک استقبال کیا گیا۔
- دورہ کے دوران دربار گلہار شریف پر حاضری کی سعادت بھی میسر آئی۔ یہاں سردار اعجاز احمد سدوزئی، پیر سید امتیاز حسین شاہ بخاری (سجادہ نشین دربار عالیہ جھنجھوڑہ شریف) و کثیر علماء مشائخ سے ملاقات ہوئی۔
- کوٹلی میں ورکرز کے ساتھ بھی خصوصی میٹنگ ہوئی۔
- یکم اپریل بروز اتوار رحمن برج تا جلسہ گاہ براستہ اندرون شہر چیئرمین سپریم کونسل کے قافلے کا جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا گیا۔ چیئرمین سپریم کونسل نے کوٹلی میں پنگ پیراں مقام پر عظیم الشان، فقید المثال رحمۃ للعالمین کانفرنس سے خطاب کیا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ شرکائے کانفرنس کا جوش و خروش اور عقیدت و احترام دیدنی تھا۔ چیئرمین سپریم کونسل نے یہاں بھی تنظیمی عہدیداروں سے تفصیلی گفتگو کی اور ملاقاتیں کیں۔
مظفر آباد
- کوٹلی سے مظفر آباد جاتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین کا راولا کوٹ میں بھی پرتپاک استقبال کیا گیا۔
دھیر کوٹ میں بھی پرتپاک استقبال کیا گیا، یہاں سید ابرار سرور شاہ، محمد ظفر اقبال طاہر، حاجی عبدالرزاق، عمران عباسی، محمد نذیر قریشی، پروفیسر خانان ایاز، عبدالقدوس، جنید اکرم چودھری، حافظ مفتی نذیر احمد قادری، مفتی شیخ فرید احمد، صاحبزادہ پیر محمد رفیق جھاگوی (آستانہ عالیہ جھاگ شریف)، صاحبزاد ہ میاں منظور احمد کاشف (آستانہ عالیہ ترنڈا شریف)، صاحبزادہ جاوید منان (آستانہ عالیہ غوثیہ دارالذکر مظفر آباد)، قاضی عبدالوحید، سید تصور حسین کاظمی (آستانہ عالیہ ٹیگی شریف)، علامہ ارشد محمود، مفتی توفیق احمد، علامہ سید حسن حقانی، علامہ بشیر احمد صدیقی، علامہ ظہور احمد چشتی، علامہ پرویز قریشی، سید لیاقت علی انجم، علامہ محمداسلم سلیمی اور جید علماء مشائخ و وکلاء سے خصوصی ملاقات اور گفتگو ہوئی۔ مظفر آباد میں چیئرمین سپریم کونسل نے ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کیا۔
- چیئرمین سپریم کونسل نے ہجیرہ آفس، لائبریری کاوزٹ بھی کیا، کارکنان سے ملاقات کی، لائبریری اور سیل سنٹر کے اجراء پر بھی مسرت کا اظہار کیا۔ چیئرمین سپریم کونسل نے آزاد کشمیر کے دورے کے دوران تنظیمات، عہدیداروں سے بھی تفصیلی ملاقات کی اور تحریک منہاج القرآن کے ویژن 2025ء کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
- دو اپریل بروز سوموار چیئرمین سپریم کونسل مظفر آباد پہنچے، یہاں سبزہ زار نیلم ویو ہوٹل میں کانفرنس سے خطاب کیا، کارکنان سے ملاقاتیں کیں۔
رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسز سے خطابات
چیئرمین سپریم کونسل نے میر پور کوٹلی اور مظفر آباد میں رحمۃ للعالمین کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی اسلام اور عالمِ اسلام کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ انتہا پسندی کے زہر سے نوجوان نسل کو تباہ کیا جارہا ہے، انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے قوم کے بچے بچے کو متحد اور یکسو ہونا ہو گا۔ انتہا پسندی سے فرقہ واریت اور دہشتگردی جنم لیتی ہے اور دہشتگردی انسانیت کی بقاء کیلئے آج بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے۔ اسلام ایک آفاقی اور سلامتی والا دین ہے، اس کی تعلیمات کا مرکز و محور امن، محبت، رحمت اور انسان دوستی ہے۔ تحریک منہاج القرآن پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انسانیت سے محبت والے پیغام کو دنیا کے کونے کونے میں عام کررہی ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ پیغام اور حکم ہے کہ تفرقہ بازی سے بچو، تفرقہ فساد ہے اور ہر فسادی پر جنت حرام کر دی گئی۔ اسلام دینِ امن ہے، اسلام میں بے گناہ کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت میں اگر پھوٹ، اختلاف اور تفرقہ پیدا ہورہا ہو یا ہو چکا ہو تو جو شخص اختلاف و تفرقہ ختم کرنے اور امت کو محبت اور امن و آشتی کے ساتھ وحدت کی طرف بلائے، اصلاح کرنے، صلح کرانے اور امن کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرے گا وہ اللہ سے نفلی عبادات، صدقات، خیرات اور صیام سے بھی زیادہ اجر پائے گا کیونکہ امت کے درمیان فساد ڈالنا اور تفرقہ پیدا کرنا دین کی جڑوں کو کاٹنے کے مترادف ہے۔ اللہ تعالیٰ کی بے شمار، لامحدود اور ادراک سے ماورا صفات ہیں مگر اللہ نے قرآن مجید میں اپنے اوصاف میں سے رحمت کے وصف کو ربوبیت کے تعارف کیلئے خصوصی طور پر منتخب کیا۔ اسلام دیگر مذاہب کی طرح محض اپنے پیروکاروں سے خطاب اور ان کی فلاح و بہبود کی بات نہیں کرتا بلکہ اس کا موضوع انسانیت کی فلاح و بہبود ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرامین میں بھی رحمت اور محبت غالب و برتر نظر آتی ہے۔ دین اسلام کی تعلیمات میں رحمت، محبت، شفقت، نرمی اور عفوو درگزر کو اساسی اہمیت حاصل ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ خطہ کشمیر کے عوام امن اور محبت کے داعی ہیں۔ اس خطہ میں انسانیت سے پیار کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر 70سال سے طاقت کے زور پر غلام بنائے گئے ہیں، ان پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا مگر پھر بھی دونوں طرف کے کشمیر ی عوام پرامن طریقے سے آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں۔ ان کے حق آزادی کو اقوام متحدہ نے منظور کیا ہے اور کشمیری عوام آزادی کے حوالے سے عالمی برادری کے کیے گئے وعدوں کو پورا کیے جانے کے منتظر ہیں۔ ہماری دعا ہے اللہ اہلِ کشمیر کو آزادی کی نعمت سے ہمکنار کرے اور اس خطے کو حقیقی معنوں میں امن، محبت، سلامتی اور خوشیوں کا گہوارہ بنائے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے غزہ کے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی فوجوں کی وحشت ناک بمباری اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے حقِ آزادی کی تحریک کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے، انہیں آزادی کا حق نہ دینے والے غاصب ہیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور عوامی تحریک ظلم کے خلاف سینہ سپر ہے، جہاں ظلم ہو گا وہاں قائدانقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے کارکن صدائے حق بلند کرینگے۔ ظلم کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرنے پر سانحہ ماڈل ٹائون ہوا۔ چار سال گزر جانے کے بعد بھی انصاف نہیں ملا لیکن ہم مایوس نہیں ہیں، ان شاء اللہ انصاف ہو گا اور قاتل اپنے انجام سے دو چار ہونگے۔ اللہ نے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو کلمہ حق کہنے کی توفیق اور جرأت سے نوازا ہے۔ وہ دین کی تجدید، اصلاحِ احوال اور نظامِ سیاست میں اصلاحات کیلئے اپنا بھرپور اور قابل تقلید کردار ادا کررہے ہیں۔ حق گوئی کی اس جدوجہد میں فکری اور نظریاتی اعتبار سے کارکنوں نے جانی اور مالی قربانیاں بھی دیں، کوئی کارکن پیچھے نہیں ہٹا اور آج کے دن تک ظالم نظام کو چیلنج کررہا ہے۔ پوری تحریک کو شہدائے ماڈل ٹائون، شہدائے انقلاب مارچ اسلام آباد، مضروبین اور حق کی اس جنگ میں قید و بند کی سختیاں برداشت کرنے والے عظیم کارکنوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔
- ناظم تحریک منہاج القرآن جموں کشمیر محترم ظفر اقبال طاہر نے چیئرمین سپریم کونسل کے دورہ آزاد کشمیر کے انتظامات کو حتمی شکل دی اور مقامی عہدیداروں نے دورے کو کامیاب بنانے کیلئے بے حد محنت کی۔ دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی اور ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چودھری عرفان یوسف ہمراہ تھے۔ آزاد کشمیر میں ہر موقع پر اور ہر جگہ پر یوتھ ونگ اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے چیئرمین سپریم کونسل کا والہانہ استقبال کیا۔ نوجوانوں کے جوش و خروش سے ثابت ہورہا تھا کہ یوتھ ونگ اور ایم ایس ایم کی قیادت نے کشمیر میں تنظیم سازی پر بھرپور توجہ دی ہے جس کا نتیجہ کارکنوں کے جوش و خروش کی صورت میں نظر آرہا تھا۔ نائب ناظم اعلیٰ محترم رانا محمد ادریس، جنوبی پنجاب کے صدر محترم چودھری فیاض احمد وڑائچ، قاضی فیض الاسلام، سید ابرار سرور شاہ، ظفر اقبال طاہر، علامہ جمیل احمد زاہد اور شہبازطاہر بھی اس دورہ میں ہمراہ تھے۔