مقابلہ حسن قرات و نعت : مقابلہ حسن قرات میں مختلف کلاسز کی بارہ طالبات نے حصہ لیا۔ جیوری ممبران میں مسز حمیرا ناز، مسز فضل جان اور مس عابدہ نسیم شامل تھیں۔ محترمہ سمیراشاہین فورتھ ایئر نے پہلی، محترمہ عائشہ قیوم فورتھ ایئر نے دوسری اور محترمہ حمیرا طاہر بی ایس آنرز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ حسن نعت میں 19 طالبات نے حصہ لیا۔ جیوری ممبرز کے فرائض محترم غلام احمد، مسزکلثوم طارق اور مس عطیہ بتول نے سرانجام دیئے۔ محترمہ شمائلہ عباس سیکنڈ ایئر نے پہلی، محترمہ ثنا مقبول فرسٹ ایئر نے دوسری اور محترمہ نورین فاطمہ بی ایس آنرز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مقابلہ اسلامی مذاکرہ : مقابلہ اسلامی مذاکرہ بعنوان ’’جہاد اور دہشت گردی‘‘ منعقد ہوا، جیوری ممبرز میں محترم افضل کانجو، مسز فرح اقبال اور مسز سعدیہ الماس شامل تھیں۔ محترمہ سائرہ ریاض سیکنڈ ایئر نے پہلی، محترمہ نعیمہ شاہین فرسٹ ایئر نے دوسری اور محترمہ غلام عائشہ فورتھ ایئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مسز فرح اقبال لیکچرز ایجوکیشن یونیورسٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محترمہ سدرہ جبیں، محترمہ ناہید اختر سیکنڈ ایئر نے سرانجام دیئے۔
انگلش مباحثہ : مورخہ 17 فروری کا پروگرام اردواور انگلش مباحثہ پر مشتمل تھا۔ انگلش لٹریری سوسائٹی کے زیرنگرانی بعنوان : "Working ladies are for better than house wives" منعقد ہوا۔
جیوری ممبرز کے فرائض محترم افضل کانجو، مس آمنہ اشرف، مس عاصمہ نذیر نے سرانجام دیئے، محترمہ سدرہ جبیں سیکنڈ ایئر نے پہلی، محترمہ عائشہ حفیظ فورتھ ایئر نے دوسری اورمحترمہ عمارہ اقبال فورتھ ایئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محترمہ عائشہ حفیظ نے سرانجام دیئے۔
اردومباحثہ : اردو لٹریری سوسائٹی کے زیرنگرانی مقابلہ اردو مباحثہ بعنوان : ’’پیدا ہے نئی پود میں الحاد کے انداز‘‘ کا انعقاد ہوا۔ جیوری ممبرز میں مسز طیبہ طاہرہ، مسز عارفہ طارق اور مسز سعدیہ علوی شامل تھیں۔ محترمہ رخسانہ سرور سیکنڈایئر، محترمہ سعدیہ ایوب سیکنڈ ایئر، محترمہ سمیرا شاہین فورتھ ایئر نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محترمہ شمائلہ عباس نے سرانجام دیئے۔
بیت بازی : مورخہ 18 فروری 2009ء کا پروگرام دو نشستوں بیت بازی اور پنجابی ٹاکرہ پر مشتمل تھا۔ طالبات کے درمیان کلام اقبال پر بیت بازی کا مقابلہ ہوا۔ چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ پہلا راؤنڈ ٹیم اے اور بی کے درمیان ہوا۔ پہلے راؤنڈ میں ٹیم بی جس میں فورتھ ایئر کی طالبات شامل تھیں۔ منتخب ہوئیں۔ دوسرا راؤنڈ ٹیم سی اور ڈی کے درمیان ہوا جس میں ٹیم ڈی سیکنڈ ایئر کی طالبات منتخب ہوئیں۔ تیسرے اور فائنل راؤنڈ میں ٹیم بی اور ڈی کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ٹیم بی فاتح قرار پائی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محترمہ رخسانہ سرور نے سرانجام دیئے۔
پنجابی ٹاکرہ : دوسری نشست میں پنجابی ٹاکرہ بعنوان : ’’رج نوں چج اے‘‘ ہوا۔ جیوری ممبرز میں مسز یاسمین ظفر، مسز عارفہ طارق اور مسز مصباح سیال شامل تھیں۔ محترمہ ام حبیبہ بی ایس آنرز نے پہلی، محترمہ سعدیہ ایوب سیکنڈ ایئر نے دوسری اور محترمہ سدرہ جبیں سیکنڈ ایئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سپورٹس ڈے : مورخہ20 فروری 2009ء کو منہاج کالج برائے خواتین ٹاؤن شپ میں سپورٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس ڈے منعقد ہوا۔ اس پروگرا م میں تینوں اداروں کالج، سکول اور تحفیظ کی طالبات کو شامل کیاگیا۔ بطور مہمان خصوصی محترمہ قرۃ العین فاطمہ کو مدعو کیاگیا۔ محترمہ شمسہ ہاشمی ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب کوبھی معزز مہمان کے طور پر بلایا گیا۔ اس موقع پر طالبات کے درمیان مختلف ریسز مثلا بیک ریس، بوری ریس، تھری لیگز ریس اور چاٹی ریس وغیرہ شامل تھیں۔ تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ اور ماڈل سکول کی طالبات کے درمیان بھی مختلف ریسز ہوئیں۔ طالبات کی طرف سے مارچ پاسٹ اور جمناسٹک کامظاہرہ پیش کیاگیا۔ اساتذہ کرام کے درمیان چاٹی ریس ہوئی جس میں مسز روبینہ رشید نے پہلی، مس سمعیہ بی بی نے دوسری اور مسز مصباح سیال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اساتذہ کے ننھے ننھے بچوں نے خوبصورت ڈریسز میں ورائٹی شو پیش کیا۔ مہمان خصوصی نے طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔
فن فیئر : مورخہ21 فروری 2009ء کو منہاج کالج برائے خواتین ٹاؤن شپ، منہاج ماڈل سکول ، کالج اور تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کا فن فیئر منعقد ہوا۔ جس میں سٹاف کی طرف سے مختلف سٹالز لگائے گئے۔ پرنسپل محترمہ انیسہ خالد طور، وائس پرنسپل اکیڈمک محترمہ عارفہ طارق، وائس پرنسپل ماڈل سکول محترمہ شمع مشتاق، وائس پرنسپل تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ محترمہ عابدہ نسیم نے تمام سٹالز کا وزٹ کیا اور اساتذہ کرام اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔