مورخہ 14 فروری 2009ء کو الحمرا ہال میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام عالمی سفیر امن سیمینار انعقاد پذیر ہوا جس میں ملک کی نامور شخصیات نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن کے حوالے سے عالمگیر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
مورخہ 16 فروری 2009ء کو منہاج القرآن کے رفقاء، کارکنان و وابستگان اور تنظیمات نے دنیا بھر میں محافل درود کا خصوصی اہتمام کیا اور نفلی روزہ رکھا۔
مورخہ 17 فروری 2009ء کو نولکھا چرچ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی مناسبت سے عالمی امن سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں ہندو، پارسی، مسیح اور مسلم رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی اور محبت و امن عالم کے فروغ کے لئے شیخ الاسلام مدظلہ کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
مورخہ 18 فروری 2009ء ایک خصوصی تقریب بلڈ ڈونیشن کیمپس کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن کے رفقاء و کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے تمام بڑے ہسپتالوں میں خون کے عطیات دیئے۔
مورخہ 19 فروری 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ پر شیخ الاسلام کی 58 ویں سالگرہ کی مناسبت سے 58 بکروں کا صدقہ کیا گیا اور بارگاہ الہٰی میں صدقہ پیش کرتے ہوئے شیخ الاسلام مدظلہ کی صحت اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ بعد ازاں مختلف جیل خانہ جات میں قیدیوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔
19فروری کی شب تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی جو دو مرحلوں پر مشتمل تھی، پہلے مرحلے میں نعت خوانی کے بعد شیخ الاسلام مدظلہ کی درازی عمر کے لئے محترم ناظم اعلیٰ نے دعا کی جبکہ دوسرے مرحلے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اس مرحلے میں نئی ڈاکومنٹری شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بطور ’’سفیر امن‘‘ عنوان سے دکھائی گئی اور خصوصی ترانے و کلام پیش کئے گئے۔ بسلسلہ قائد ڈے تقریبات کی آخری تقریب تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سٹاف اور لاہور کی جملہ تنظیمات کے اعزاز میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام مدظلہ نے مرکزی سٹاف سے خصوصی ملاقات کی اور انکی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سب کی حوصلہ افزائی کی اور سرگرمیوں میں بہتری لانے کے لئے ہدایات فرمائیں۔