سفیر امن شیخ الاسلام اسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 58 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور میں آل پاکستان بین
الکلیاتی ہفتہ تقریبات 9 فروری سے 14 فروری تک منعقد ہوئیں۔ طلبہ کی نمائندہ بزم
منہاج کے زیر اہتمام ہفتہ تقریبات کا آغاز 9 فروری 2009ء کو’’مقابلہ حسن قرات و نعت‘‘ سے
ہوا۔ اس مقابلہ میں ملک بھر کے کالجز، یونیورسٹز اور جامعات سے آئے ہوئے 60 سے زائد
طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز 10 فروری کو اْردو مباحثہ
بعنوان ’’عصاء نہ ہو تو کلیمی ہے کار بے بنیاد‘‘ تھا۔ جس میں پاکستان بھر کے 25سے
زائد کالجز، یونیورسٹیز اور جامعات کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹی وی
کے مشہور آرٹسٹ ناصر ادیب نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ منہاج القرآن
میں آ کرمیں فخر محسوس کرتا ہوں کیونکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری وہ شیخصیت
ہیں جو لوگوں کو برائی سے روکتے ہیں اور نیکی کی دعوت دیتے ہیں، اسی لیے ہر شعبہ
ہائے زندگی کے لوگوں سے محبت کرنے والے ہیں۔ ہفتہ تقریبات کے تیسرے روز11 فروری 2009ء
کو مقابلہ انگلش و عربی تقریر اور مقابلہ مضمون نویسی منعقدہ ہوا۔ مقابلہ انگلش
بعنوان The need of Religion in social life تھا۔ مقابلہ عربی تقریر بعنوان ’’مشاکل
الامہ و علاجھا‘‘ تھا۔ اس کے ساتھ مقابلہ مضمون نویسی بعنوان احیاء امت، رکاوٹین اور
سدباب تھا۔ مقابلہ جات میں 40 سے زائد کالجز، یونیورسٹیز اور جامعات کے طلبہ و
طالبات نے شرکت کی۔ ہفتہ تقریبات کے چوتھے روز 12 فروری کو مقا بلہ کوئز منعقد ہوا
۔ مقابلہ کوئز میں ملک بھر سے 15سے زائد منتخب کالجز، یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی
اداروں کے طلبہ و طالبات پر مشتمل ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہفتہ تقریبات کے پانچویں روز 13
فروری 2009ء کو محفل مشاعرہ منعقد ہوئی۔ بزم منہاج کے زیر اہتمام ہونے والے آل
پاکستان بین الکلیاتی تقریبات کی محفل مشاعرہ کا طرح مصرعہ ’’سفر میں لوگ تھے جھگڑا
مگر قیام کا تھا‘‘ رکھا گیا۔ محفل مشاعرہ کے پروگرام کی صدارت منہاج القرآن
انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کی۔ معروف
تجزیہ نگار و مصنف پروفیسر حسن عسکری قاسمی، پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان، سٹار
اولمپئن و سینٹر ہاف محمد ثقلین، شاعر وصی شاہ، ایف ایم 100 کے معروف کمپئیر و شاعر
سعید واثق، افتخار محاز اور معروف پنجابی شاعر کبیر بھٹی (بیر اجی) مہمانان خصوصی
تھے۔ محفل مشاعرہ میں ملک بھر کے کالجز، یونیورسیٹیز اور جامعات کے طلبہ و طالبات
نے شرکت کی۔ ہفتہ تقریبات کے اختتامی روز تین مقابلہ جات منعقد ہوئے، جس میں اردو
تقریر، مصوری اور مضمون نویسی کے مقابلے شامل تھے۔ آل پاکستان بین الکلیاتی ہفتہ
تقریبات میں تقریری مقابلہ کا موضوع۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ’’پاکستان کو در پیش مسائل اور انکا حل‘‘
تھا۔ تینوں مقابلہ جات میں 40 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔ منہاج انٹرنیٹ بیورو کے
زیراہتمام آل پاکستان بین اکلیاتی مقابلہ مضمون نویسی بعنوان ’’سفیر امن۔ ۔ ڈاکٹرمحمد
طاہرالقادری‘‘ منعقدہوا۔ مقابلہ اردو تقریر میں 5 مختلف موضوعات’’قیادت کا
بحران، توانائی کا بحران، تعلیمی مسائل، عدلیہ کا بحران اور سرحدوں پر بیرونی دباؤ‘‘
رکھے گئے، جن میں ہر طالب علم کو کسی بھی ایک موضوع پر گفتگو کرنے کی اجازت
تھی۔ ہفتہ تقریبات کے تمام پروگرامز میں اقصد شہزادانجم، محمد مبین صائم، حافظ
عبدالطیف، محمد یامین مصطفوی، شعیب بزمی، عامر انور، محبوب عالم، محمد اویس، زاہد
بشیر، محمد منیر حسین، سید نثارحسین، حافظ محمد ماجد، محمد احمد رضا، حافظ محمد
نوید، محمد وقاص اسحاق اور راقم الحروف نے بزم منہاج کے ساتھ خصوصی طور پر معاونت
کی۔