منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اس سال تمام سکولز میں آل پاکستان تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس کی تقریبِ تقسیم انعامات مرکزی سیکرٹریٹ کے تصوف ہال میں 2 فروری 09ء بروز پیر منعقد کی گئی اس تقریری مقابلہ کیلئے دو موضوعات تھے ، ایک پرائمری سطح تک کیلئے’’قائد انقلاب کا بچپن‘‘ اور مڈ ل و ہائی سطح تک کے طلباء کیلئے ’’شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تعلیمی خدمات‘‘ یہ تقریری مقابلہ جات جہاں ایک طرف طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، ان کے اندر موثر اظہارخیال اور خود اعتمادی جیسی صفات پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوئے وہاں ان کو اپنے قائد بانی تحریک منہاج القرآن، چیئر مین منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے حالات زندگی ان کے عظیم کارناموں اور خدمات سے بھی روشنا س ہونے کا ایک موقع بھی فراہم ہوا۔ تمام سکولز کے ضلعی سطح پر مقابلہ جات 19 جنوری 09ء کو کروائے گئے اور ضلعی سطح پر اوّل پوزیشن ہولڈر طلباء کو مرکزپر بلوا کر اس کا آپس میں مقابلہ کروایا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا، حافظہ ام حبیبہ MMSگرلز بغداد ٹاؤن لاہور نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی پھر نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی بغداد ٹاؤن گرلز کالج کی طالبہ طاہرہ نواز نے پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ کمپیئرنگ کے فرائض محترم علی وقار قادری نے سر انجام دیئے۔ ایم ڈی MES محترم پروفیسر محمد شاہد لطیف نے استقبالیہ کلما ت ادا کئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے انعقاد کی مقصدیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہی طلباء فکر قائد کے وارث ہیں اور مشن کے عظیم مجاہد ثابت ہونگے۔ اس کے بعدآل پاکستان پوزیشن ہولڈر کو انعامات دینے کا سلسلہ شروع ہوا۔ جس میں پہلی پوزیشن حصہ پرائمری محمد شاہ زمان ایم ایم ایس سانگلہ ہل ننکانہ، حصہ مڈل محمد عمرمصطفےٰ ایم ایم ایس بغداد ٹاؤن لاہور، حصہ ہائی محمد زین العابدین ایم ایم ایس حویلی لکھا اوکاڑہ۔ دوسری پوزیشن حصہ پرائمری حماد علی ایم ایم کامرہ کینٹ، حصہ مڈل کرن کائنات ایم ایم ایس پنن وال جہلم، حصہ ہائی سارا نوشین ایم ایم ایس چاہواں راولپنڈی۔ تیسری پوزیشن حصہ پرائمری ثقلین امیر ایم ایم ایس بوائز کوٹ مومن سرگودھا، حصہ مڈل طلحہ رفیق ایم ایم ایس پیپلاں میانوالی، حصہ ہائی محمد ساجد عباسی ایم ایم ایس بغداد ٹاؤن لاہور نے حاصل کی۔ اس کے بعد ایم ایم ایس گرلز بغداد ٹاؤن لاہور کی طالبات نے بہت خوبصورت انداز میں تحریکی نغمہ ’’اے میرے مہرباں عظمتوں کے نشاں طاہر القادری طاہر القادری ‘‘ پیش کیا۔ اس کے بعد مہمان خصوصی مشیر گورنر صفدربٹ، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن اور ڈپٹی ڈیو ضلع لاہور محترمہ کلثوم رفیع نے طلبا میں انعامات تقسیم کئے۔ اسکے بعد ایم ایم ایس بھوپال والا کے طالب علموں نے صوفیانہ کلام تیرے رنگ رنگ پر اپنے خوبصورت انداز میں پرفارمنس کی جس کو سب نے نہایت سراہا اس کے بعد پھر انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر سکوارڈ دستہ کے فرائض ایم ایم ایس مانگا منڈی لاہور کے طلباء نے پیش کئے اس کے بعد بہترین کارکردگی دکھانے والے پرنسپلز، ADEs اور صدر MEC کو انعامات دیئے اس کے علاوہ بہترین کام کرنے پر ایم ایم ایس کامرہ کینٹ کی ٹیچرنسرین شاہین کو عمرہ کا ٹکٹ دیا گیا۔ آخر میں ایم ڈی MES شاہد لطیف نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔