تقریب رونمائی کتاب ’’اسلام میں خواتین کے حقوق‘‘
(رپورٹ : شازیہ شاہین)
شیخ الا سلا م ڈ اکٹر محمد طا ہر القادری مد ظلہ العالی کا شمار بلاشبہ ان چند ہستیو ں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ساری زندگی تحقیق و تدوین اور امتِ مسلمہ کے حقو ق کے تحفظ کیلئے وقف کر رکھی ہے۔ ان کے افکار و خیالات اور آفاقی سوچ میں وہ حقیقی تصور موجود ہے جس سے امن عالم قائم ہو سکتا ہے۔ کیونکہ آپ عالمی امن، حقوقِ انسا نی اور مذ ہبی روا داری کے دا عی ہیں اور دنیا کو تہذیبی تصادم سے بچانا چاہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں آپ کی علمی، ادبی، فکری اور تحقیقی تصانیف کو موثر طبقہ میں متعارف کروانے اور آپکی مجددانہ و ہمہ جہت خدمات کو اجاگر کرنے کیلئے آپکی کتاب "اسلا م میں خواتین کے حقوق" کی تعارفی تقریب مورخہ 18 فروری 2009ء کو لبرٹی کیسل ہال میں منعقد کی گئی جس کی نگران محترمہ فاطمہ مشہدی، سر براہ محترمہ سمیرا رفاقت، نائب سربراہ محترمہ عفت وحید اور سیکرٹری راقمہ تھیں۔ تقریب میں محترمہ فردوس بٹ ایڈووکیٹ سابقہ صدر ہائی کورٹ بار، محترمہ لبنی زیدی انفارمیشن سیکرٹری امامیہ آرگنائزیشن، ڈاکٹر شہناز مزمل چیئر پرسن سرائے تنظیم، محترمہ عصمت نیاز جنرل سیکرٹری گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن، محترمہ عافیہ سرور صدر جماعت اسلامی ویمن کمیشن، مسز رفیق حسن DIG لاہور، محترمہ طاہرہ بتو ل فاطمہ جناح میڈیکل کالج، محترمہ رضیہ گیلانی پرنسپل سےّد کالج، محترمہ عظمیٰ جنید پرنسپل کینڈیسنٹ سکول اور دیگر موثر شخصیات نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی۔
محترمہ سمیرا شاہین نے تلاوت کلام پاک اور محترمہ شمائلہ عباس نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاصل کی۔ محترمہ عفت وحید نے استقبالیہ کلمات ادا کر تے ہوئے شیخ الاسلا م کی کتاب "اسلام میں خواتین کے حقوق" کا مکمل تعارف کروایا۔ محترمہ فردوس بٹ نے اس کتاب سے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس کتا ب میں خواتین کے مقام و مرتبہ کو خاص طور پر اجا گر کیا گیا ہے۔ محترمہ شہناز چیئر پرسن ادب سرائے تنظیم نے کتاب کے متعلق اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ اسلام سے پہلے خواتین کی حالت زار اور اسلام کے بعد خواتین کے حقوق کو بڑے خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ محترمہ سمیرا رفاقت نے اسلام میں خواتین کے حقوق پر بہت جامع اظہار خیال کیا۔ محترمہ لبنیٰ زیدی نے کہا کہ آج کے دور میں جہاں فرقہ پرستی اتنی بڑھ چکی ہے۔ وہاں شیخ الاسلام مدظلہ کی تصانیف بلاشبہ اتحاد امت کیلئے بہت اہم کردار ادا کر رہی ہیں "اسلا م میں خواتین کے حقوق" میں وہ دور دیکھایا گیا ہے کہ جب عورت اپنے آپ کو بیچ کر آتی تھی تو فخر محسوس کرتی تھی۔ اس کے برعکس جب عورت کے حقوق تحریر کئے گئے ہیں تو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عورت ماں، بیو ی، بہن یہا ں تک کہ سوشل ورکر ہے تو کیسی ہونی چاہئے جس انداز میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جہاد کر ر ہے ہیں وہ پرنٹ میڈیا سے لیکر الیکٹرانک میڈیا تک قابل ستائش ہے۔ محترمہ فاطمہ مشہدی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ یہ کتاب خواتین کے حقوق سے متعلق ایک آئینہ ہے جس میں ہر کوئی اپنا آئینہ دیکھ سکتا ہے۔ حقوق کی بحالی میں یہ کتاب ایک موثر و مجدادانہ کوشش ہے۔ یہ کتاب مغربی مفکرین اورمیڈیا کیلئے لمحہ فکریہ پیش کرتی ہے۔
شیخ الاسلام مدظلہ سے خصوصی ملاقات
(رپورٹ : صائمہ فیاض)
مورخہ 25 فروری 2009ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ منہاج القرآن ویمن لیگ کی تحصیلی تنظیمات کی خصوصی میٹنگ ہوئی۔ تحصیلی عہدیداران اپنے ہمراہ علاقے کی معروف، نامور شخصیات، ڈاکٹرز، پرنسپلز، پروفیسر اور موثر طبقہ خواتین میٹنگ میں شریک ہوئیں۔ میٹنگ کا اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ کے تصوف ہال میں کیا گیا تھا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ فاطمہ مشہدی نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔
بعد ازاں ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت اور ناظمہ تنظیمات محترمہ راضیہ شاہین نے تنظیمی عہدیداران اور دیگر مہمانان کا تعارف کرواتے ہوئے تنظیمات کی رپورٹ پیش کی۔ شیخ الاسلام مدظلہ نے تنظیمات کی کارکردگی پر خوش ہو کر انہیں دعائیں دیں اور خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کلمات نصیحت سے نوازا۔
تنظیمات کے زیر اہتمام قائد ڈے تقریبات
رپورٹ : راضیہ نوید
ماہ فروری کارکنان تحریک منہاج القرآن کی زندگی میں خاص اہمیت کا حامل ہے جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ولادت ہوئی۔ اس مہینے میں ہر کارکن جھوم جھوم جاتا ہے اور آپ کی ولادت کی خوشیاں منائی جاتی ہیں۔ اللہ رب العزت کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کئے جاتے ہیں، سالگرہ کے کیک کاٹے جاتے ہیں اور اپنے محبوب و عظیم قائد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی پورے جوش و جذبے کے ساتھ عشرہ تقریبات منانے کا فیصلہ کیا گیا جسے پوری دنیا میں نہایت اہتمام سے منایا گیا۔ اس عشرہ تقریبات میں قرآن خوانی، نوافل کی ادائیگی، شکرانے کے لئے روزہ، مزارات پر حاضری، سیمینارز اور سالگرہ کی تقریبات وغیرہ شامل تھیں۔ سرزمین پاکستان پر کراچی سے کوئٹہ اور پشاور سے کشمیر تک کارکنان منہاج القرآن ویمن لیگ نے اپنے قائد کے اعزاز میں قائد ڈے منایا۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ اور یوتھ لیگ کی باہمی کاوشوں سے لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، میر پور، کراچی، سیالکوٹ، ہری پور، سرگودھا میں ’’عالمی سفیر امن سیمینارز‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وزیرآباد، کامونکی، مریدکے، شیخوپورہ، نارووال، ڈسکہ، گجرات، سرائے عالمگیر، جہلم، فتح جنگ، واہ کینٹ، حسن ابدال، پشاور، کوہاٹ، منڈی بہاؤالدین، چکوال، ملتان، حافظ آباد، میاں چنوں، پتوکی، بھکر، ہارون آباد، دیپالپور، اوکاڑا، مظفر آباد، نصیر آباد پٹیکہ، ڈگری، کوئٹہ، کھاریاں، ڈنگہ، کوٹلہ، خانقاہ ڈوگراں، سکھیکی، فاروق آباد، شورکوٹ وغیرہ میں نہایت شاندار انداز سے سالگرہ منائی گئی، کیک کاٹے گئے اور قائد محترم کی صحت و سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔
منہاج گرلزہاسٹل کے زیر اہتمام قائد ڈے تقریب
رپورٹ : غلام عائشہ
مورخہ 17 فروری 2009ء کو منہاج گرلز ہاسٹل کے زیر اہتمام ہاسٹل وارڈن محترمہ سعدیہ دانش کی زیر نگرانی اور اسسٹنٹ وارڈنز محترمہ سعدیہ تبسم، محترمہ ملکہ صباء، طالبات اور راقمہ کی کاوشوں سے خدیجہ ہال میں قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58 ویں سالگرہ کی مناسبت سے انعقاد پذیر ہوا۔ جس میں جگر گوشہ شیخ الاسلام مدظلہ محترمہ عائشہ قرۃ العین اور محترمہ فضہ حسین قادری مہمانان خصوصی تھیں جبکہ پرنسپل محترمہ انیسہ خالد طور، وائس پرنسپل اکیڈمک محترمہ عارفہ طارق، وائس پرنسپل تحفیظ القرآن محترمہ عابدہ نسیم، کالج، ماڈل سکول، تحفیظ القرآن کے جملہ سٹاف ممبران، منہاج القرآن ویمن لیگ کی سٹاف ممبران اور طالبات بطور مہمان شریک تھیں۔ تمام طالبات نے اپنے اپنے ونگز کو بہت خوبصورت انداز میں سجا کر اپنے قائد سے محبت کا اظہار کیا۔ پنڈال، راہداری اور سٹیج کو پھولوں سے سجایا اور دیوں سے چراغاں کیا۔ تقریب کا آغاز رات نو بجے ہوا۔ محترمہ سمیرا شاہین نے تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کی جبکہ محترمہ شمائلہ عباس نے حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ عالیہ میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ پیش کیا۔ شعبہ حفظ و کالج کی چند طالبات نے ٹیبلو کی شکل میں مہمان گرامی قدر کو خوش آمدید کیا۔ فرسٹ ایئر کی طالبات نے خاکہ پیش کیا جس میں انہوں نے یہ بتایا کہ شیخ الاسلام مدظلہ کی بیٹیوں کا کردار کیسا ہونا چاہئے؟ سیکنڈ ایئر کی طالبات نے اپنے قائد کے پیغام امن و سلامتی کو ٹیبلو کی شکل میں پیش کیا۔ تھرڈ ایئر کی طالبات کے دو گروپس کے درمیان بیت بازی کا مقابلہ ہوا جس میں شیخ الاسلام مدظلہ کی اوصاف حمیدہ کا تذکرہ تھا۔ فورتھ ایئر کی طالبات نے اپنے پیارے قائد سے محبت کا اظہار قوالی کی صورت میں کیا۔ ماڈل سکول کی طالبات نے تحریکی نغمہ پیش کیا۔ طالبات نے اپنے محبوب قائد کی ولادت باسعادت کی تقریب میں مرتے دم تک اپنے قائد کا ساتھ دینے کا عہد کرتے ہوئے ایک دوسرے کو تحریکی بینڈز اور تحریکی چوڑیاں پہناتے ہوئے قائد ڈے وش کیا۔ اور ہاسٹل وارڈنز نے مہمانان خصوصی اور شریک تمام سٹاف کو پھولوں کے گجرے پہنا کر قائد ڈے منایا۔
پروگرام کے آخر میں صاحبزادی شیخ الاسلام مدظلہ محترمہ عائشہ قرۃ العین نے طالبات کی اپنے قائد کے ساتھ تعلق و محبت پر خوشی کا اظہار فرمایا اور پروگرام کے انتظامات کو سراہتے ہوئے چند نصیحتیں کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیشہ اپنے اساتذہ کا احترام اور ان سے محبت کریں۔ اپنے اندر حیا، تقویٰ اور طہارت میں تقویت لائیں کیونکہ طالبات اپنے قائد کا فخر ہیں یہ فخر انہیں ہر جگہ ہر سو نظر آنا چاہئے۔ یہاں سے تعلیم حاصل کر کے جس بھی میدان میں جائیں اپنے قائد کی سوچ اور فکر کو گلی گلی محلہ محلہ پہنچائیں۔ ہمیشہ اپنی زندگی کو کامیابی اور کامرانی سے گزاریں۔ اس مشن کے ساتھ وابستہ رہیں۔ اپنے جیسی اور بھی بہنوں کو منسلک کریں۔ آخر میں قائد محترم کی عمر کی مناسبت سے 58 پونڈ کا کیک محترمہ عائشہ قرۃ العین اور محترمہ فضہ حسین قادری کے ہمراہ تمام سٹاف نے مل کر کاٹا اور دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس پروگرام کے انعقاد میں پرنسپل محترمہ انیسہ خالد طور نے خصوصی تعاون فرمایا جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
سہ روزہ کتاب میلہ (گوجرانوالہ)
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام مورخہ 18 فروری 2009ء کو قائد ڈے تقریبات کے سلسلے میں شیخ الاسلام مدظلہ کی علمی و ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور انہیں دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لئے سہ روزہ کتاب میلے کا اہتمام کیا گیا جسے گوجرانوالہ کے تمام حلقوں میں بہت سراہا گیا۔ کتاب میلہ لیاقت پارک میں انعقاد پذیر ہوا۔ جس کی تشہیر بینرز، وال چاکنگ اور ہینڈ بلز کے ذریعے کروائی گئی۔ کتاب میلہ کا افتتاح تینوں دن ہوا۔ پہلے دن افتتاح محترمہ شازیہ اشفاق مٹو (MPA) نے، دوسرے دن محترم ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن نے اور تیسرے دن محترم سیف الرحمن ریجنل چیف (UBL) نے کیا۔ مرکز سے سینئر نائب ناظم اعلیٰ محترم شیخ زاہد فیاض، محترم میاں عبدالقادر، صدر ویمن لیگ محترمہ فاطمہ مشہدی، ناظمہ تنظیمات محترمہ راضیہ شاہین اور نائب ناظمہ تربیت محترمہ شازیہ شاہین نے وزٹ کیا انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کی اس کامیاب کاوش پر مبارکباد پیش کی۔ کتاب میلہ میں گوجرانوالہ کی مشہور علمی شخصیات اور ہر طبقہ فکر کے مرد و زن نے شرکت کی۔ یہ کتاب میلہ اپنی نوعیت اور انتظامی اعتبار سے ایک منفرد طرز عمل کا حامل تھا جسے شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے سراہا۔ مرکزی صدر ویمن لیگ محترمہ فاطمہ مشہدی نے کتاب میلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ تنظیم نے کتاب میلہ منعقد کرکے پنجاب میں ایک نئی طرح ڈالی ہے۔ پھر انہوں نے اختتامیہ دعا کی۔
قائد ڈے تقریب زیر اہتمام منہاج ڈگری کالج برائے خواتین (قینچی امرسدھو لاہور)
(رپورٹ : صباء شہناز)
مورخہ 19 فروری 2009ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج ڈگری کالج برائے خواتین میں قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ محترمہ عندلیب کنول نے نہایت خوبصورت انداز میں بارگاہ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ مرکزی عہدیداران، ناظم MES محترم شاہد لطیف، مرکزی ناظم تربیت محترم تنویر اعظم سندھو اور ناظم لاہور حافظ صفدر صاحب نے شرکت کی۔ مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ سے محترمہ صائمہ فیاض نائب ناظمہ تنظیمات، محترمہ ساجدہ ناظمہ MSM نے شرکت کی۔ پروگرام میں حیاتِ قائد پر تقریری مقابلہ اور کوئز کمپیٹیشن شامل تھے۔ طالبات نے اپنے قائد کے ساتھ محبت کا والہانہ ثبوت دیتے ہوئے نغمے بھی پیش کئے۔ مہمانان گرامی کی نصیحت آموز گفتگو سے طالبات کو اپنے قائد کی شخصیت کے متعلق مزید جاننے کا موقع ملا۔ تقریب کا اختتام پرنسپل منہاج ڈگری کالج برائے خواتین محترمہ جویریہ اعوان کے دعائیہ کلمات پر ہوا۔ جس میں انہوں نے اپنے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام طالبات اور سٹاف ممبران کی جانب سے اپنے قائد کے ساتھ تجدید عہد وفا کرتے ہوئے سوئے منزل سفر جاری رکھنے کا عزم مصمم کیا۔ ہر کلاس کی طالبات نے الگ کیک سجا کر پیش کیا اور پرندے اڑا کر خوشی کا اظہار کیا گیا۔