{ذہنی خوف و ہراس سے نجات کیلئے وظائف}
پہلا وظیفہ: اگر کوئی شخص کسی ذہنی خوف و ہراس کا شکار ہو، غم، پریشانی، گھبراہٹ اور خطرات میں الجھا ہوا ہو تو اس کے لئے درج ذیل وظیفہ نہایت مفید و مؤثر ہے:
حَسْبُنَا اﷲُ وَ نِعْمَ الْوَکِيْلُoطریقہ:تعوذ (اَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ) اور تسمیہ (بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ) پڑھنے کے بعد سورہ آلِ عمران کی درج ذیل دو آیات (173، 174) کی تلاوت کریں:
اَلَّذِيْنَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ اِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوْا لَـکُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيْمَانًا وَّ قَالُوْا ’’حَسْبُنَا اﷲُ وَ نِعْمَ الْوَکِيْلُo‘‘
یہاں پہنچ کر ان کلمات کو سو (100) مرتبہ پڑھیں۔
یہ تسبیح کرنے کے بعد دوسری آیت
’’فَانْقَلَبُوْا بِنِعْمَةٍ مِّنَ اﷲِ وَ فَضْلٍ لَّمْ يَمْسَسْهُمْ سُوْءٌ وَّاتَّبَعُوْا رِضْوَانَ اﷲِط وَاﷲُ ذُوْ فَضْلٍ عَظِيْمٍo‘‘
(آل عمران، 3 : 173 - 174)
پڑھ کر وظیفہ مکمل کرلیں۔
اس وظیفہ کو 40 دن تک یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔
دوسرا وظیفہ: ذہنی خوف و ہراس اور غم و اندوہ سے نجات کے لئے یہ وظیفہ بھی مفید و موثر ہے:
لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنّيْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِيْنَo فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَ نَجَّيْنٰهُ مِنَ الْغَمِّ وَ کَذٰلِکَ نُنْجِی الْمُؤْمِنِيْنَo
(انبياء، 21: 87 - 88)
اس وظیفہ کو 11 مرتبہ یا 40 مرتبہ پڑھ کر صبح و شام دم کریں۔
اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
اگر پریشانی زیادہ ہو تو ایک تسبیح (100 مرتبہ) بھی کر سکتے ہیں۔
اس وظیفہ کو 40 دن یا حسب ضرورت تک جاری رکھیں۔