کلام اقبال
ٹہنی پہ کسی شجر کی تنہا
بلبل تھا کوئی اداس بیٹھا
کہتا تھا کہ رات سر پہ آئی
اڑنے چگنے میں دن گزارا
پہنچوں کس طرح آشیاں تک
ہر چیز پر چھاگیا اندھیرا
سن کر بلبل کی آہ و زاری
جگنو کوئی پاس ہی سے بولا
حاضر ہوں مدد کو جان و دل سے
کیڑا ہوں اگرچہ میں ذرا سا
کیا غم ہے جو رات ہے اندھیری
میں راہ میں روشنی کروں گا
اللہ نے دی ہے مجھکو مشعل
چمکا کے مجھے دیا بنایا
ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسروں کے
{اقوال زریں}
- سب سے زیادہ نیکی اپنے دوستوں اور ہم نشینوں کی عزت کرنا ہے۔ (حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
- انسان کا کردار صندل کے درخت جیسا ہونا چاہئے جو خود پر کلہاڑی کی ضرب کھاکر بھی کلہاڑی کو خوشبو سے مہکا دیتا ہے۔
- تمہارے نفس کی تربیت کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ۔۔۔ ! تم ان چیزوں سے دوری اختیار کرو جو تمہیں دوسروں میں بری لگتی ہیں۔
- اللہ کے خوف سے گرنے والا آنسو خواہ چھوٹا کیوں نہ ہو لیکن اس میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ سمندر کے برابر گناہ مٹادیتا ہے۔
- کسی کی بداخلاقی سے دل برداشتہ ہوکر اپنے اخلاق کو نہیں گرانا چاہئے کیونکہ یہ بزدلی اور کم ظرفی کی علامت ہے۔
- اخلاق کی دولت کو حاصل کرنے والا کبھی مفلس نہیں ہوتا۔
- جب کسی کام کا ارادہ کرلو تو پھر اللہ پر بھروسہ رکھو بے شک اللہ بھروسہ رکھنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ (علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ)
ملائی قلفی
اجزائے ترکیبی (Ingrediends)
- 1 لیٹر دودھ
- کپ چینی
- ایک چٹکی برابر سٹرک ایسڈ
- ڈبہ (200 گرام) کثیف دودھ
- چائے کا چمچ الائچی پاؤڈر (پسی ہوئی الائچی)
تیاری (Preparation)
- ایک چوڑے پین میں دودھ گرم کریں۔
- دھیمی آنچ پر اس وقت تک اس میں چمچ ہلاتے رہیں کہ وہ کم ہوکر ایک تہائی باقی رہ جائے۔
- جلنے/ جھلسنے سے بچانے کے لئے پین کے سائیڈز اور پیندا کھرچتے رہیں پھر چینی شامل کریں۔
- دوبارہ تین چار منٹ تک ابالیں۔
- دودھ کو دو مادی حصوں میں تقسیم کریں۔
- ایک حصہ ایک جانب رکھ دیں۔
- دوسرے حصے پر۔۔ سٹرک ایسڈ چھڑکیں۔
- تھوڑی دیر بعد دودھ دہی کی مانند جم جائے گا۔
- اگر دودھ دہی کی مانند نہ جمے۔۔ تب بقایا سٹرک ایسڈ بھی اس میں شامل کریں۔
- مکسچر کو فی الفور پھینٹیں۔
- کثیف دودھ بقایا ابلا ہوا دودھ اور الائچی پاؤڈر شامل کریں۔
- بخوبی مکس (یکجا) کریں۔
- قلفی کے سانچوں میں انڈیل دیں۔
- فریج کے فریزر والے حصے میں 8 تا 10 گھنٹے تک جمنے کے لئے پڑا رہنے دیں۔
- کھانے کے لئے قلفی کو فریج سے نکالیں۔ سانچوں کو پانی میں ڈبوئیں اور قلفی باہر نکالیں۔
- ٹکڑوں میں کاٹ کر کھانے کے لئے پیش کریں۔