شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری

(اَلسَّمِیْعُ۔۔۔ بہت زیادہ سننے والا)

وظیفہ برائے قبولیتِ دعا وشفایابی سماعت: یَا سَمِیْعُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ سے دعا قبول ہوتی ہے۔ ثقلِ سماعت کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔

جمعرات کے روز نماز چاشت کے بعد 500 مرتبہ پڑھنے سے فوائد و تاثیرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

اَللَّطِیْفُ۔۔۔ بہت لطف و کرم کرنے والا

اخلاق حسنہ کا حصول اور خوف سے نجات کا وظیفہ: یَا لَطِیْفُ

فوائد و تاثیرات:

اس وظیفہ کی برکت سے طبیعت میں اللہ کے بندوں کے لئے نرمی و رقت پیدا ہوتی ہے اور اخلاق حسنہ نصیب ہوتے ہیں۔ نفس کے احوال سے آگاہی نصیب ہوتی ہے۔ اس وظیفے کو پڑھنے والا اپنے قلب و نفس کو نواہی کے ارتکاب سے روک لیتا ہے، اسی طرح دیگر بہت سے روحانی اسرار کی معرفت نصیب ہوتی ہے اگر وظیفہ مکمل کر کے آخر میں درج ذیل الفاظ دہرائے جائیں تو خوف سے نجات ملتی ہے:

لَا تُدْرِکُہ، الْاَبْصَارُ وَ ھُوَ یُدْرِکُ الاَبْصَارَ وَ ھُوَ اللَّطِیْفُ الخَبِیْرُ.

اور حصولِ شفاء کے لئے اس کے آخر میں آیات شفاء میں کوئی آیت ملا کر پڑھی جائے تو اللہ تعالیٰ شفا عطا فرماتا ہے جیسے:

یَا لَطِیْفُ الَّذِیْ ھُوَیُطْعِمُنِیْ وَ َیسْقِیْنِیْ وَ اِذَا مَرِضْتُ فَھُوَ یَشْفِیْنِ علاوہ ازیں فتح مشکلات کے لئے بھی اس اسم پاک کا وظیفہ مفید ہے۔

عام معمول:

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔