گمشدہ کی صحیح و سلامت بازیابی کے لئے وظیفہ
يَا مُعِيْدُ
فوائد و تاثیرات
اس وظیفہ کے پڑھنے سے پریشانی دور ہوجاتی ہے۔ اگر اس کے ساتھ المبدئ ملا کر یَا مُبْدِئُ یَا مُعِیْدُ پڑھا جائے تو بھولی ہوئی چیز یاد آجاتی ہے اورمخفی امور اس پر ظاہر ہو جاتے ہیں۔
- اگر کوئی گھر سے غائب ہو جائے تو اس وظیفہ کو سات دن متواتر 70 مرتبہ روزانہ گھر کے چاروں طرف پڑھتے رہنے سے غائب ہونے والا صحیح سلامت واپس آ جائے گا یا اس کی اطلاع مل جائے گی، اسی طرح گمشدہ چیز بھی مل جاتی ہے۔
عام معمول
اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
- اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔
وظیفہ برائے ازالۂ درد و غم
يَا مُحْيِی
فوائد و تاثیرات
اس اسم پاک کے ورد سے درد و غم سے نجات ملتی ہے اور کسی عضو کے ضائع ہونے کا خوف زائل ہو جاتا ہے، دل نورِ الٰہی سے بھر جاتا ہے اور بدن میں قوت پیدا ہو جاتی ہے۔
عام معمول
اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
- اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔