میرِ کارواں، اک مثالِ جاوداں

تاثرات

محترم بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں (نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل)

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ میری رفاقت کم و بیش 20 سال کے عرصے پر محیط ہے۔ میری ان سے پہلی ملاقات کا سبب میرا منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں ایک اہم ذمہ داری کے حوالے سے انٹرویو تھا۔ اس سے قبل میں ڈاکٹر صاحب کی شخصیت کے بارے میں زیادہ آگاہ نہ تھا۔ ماسوائے یہ کہ ان کے پاکستان ٹیلی ویژن پر کچھ دینی پروگرامز گاہے بگاہے دیکھتا رہتا تھا۔ الغرض ڈاکٹر صاحب سے میرے تعلق کے آغاز کے وقت میرا دل ایسی صاف سلیٹ کی مانند تھا جس پر ان کے لیے کسی قسم کے تاثرات رقم نہ تھے۔ وقت کے زیرو بم کے ساتھ ساتھ مجھے ڈاکٹر صاحب کی مرکزی مشاورتی ٹیم میں اہم ذمہ داری ملی یہاں سے مجھے ان کی شخصیت کے مختلف پہلوئوں کا ادراک ہونا شروع ہوا اور آہستہ آہستہ ڈاکٹر صاحب کی ہمہ جہت شخصیت نے میرے دل کی صاف سلیٹ پر ایسے انمٹ نقوش رقم کردیئے کہ میں غیر ارادی طور پر آپ کے اوصاف و کمالات سے متاثر ہوتا چلا گیا اور اپنے اندر مثبت تبدیلیاں رونما ہوتے دیکھتا رہا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت کو چند الفاظ یا جملوں میں سمونا ناممکن ہے تاہم میں ان کی شخصیت کے کچھ روشن پہلوئوں کو بیان کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔ آپ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس سے گہری محبت و وابستگی رکھتے ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کا عملی نمونہ ہیں۔ آپ کے دل و دماغ کی خوبیاں ہر مسلمان کے لیے مشعل راہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ محبت و اخوت کے جذبے کے تحت ہر فرد کو اپنا گرویدہ بنالیتے ہیں۔ عفو و درگزر آپ کی شخصیت کا خاصا ہے۔

ڈاکٹر صاحب نے دینی و تعلیمی میدانوں میں قابل ستائش کارہائے نمایاں سرانجام دیتے ہیں۔ ایسے وقت میں جب ملا ازم کے تحت افراد دین سے روگرداں ہورہے تھے آپ نے قدیم و جدید کے امتزاج پر مبنی رسمی و غیر رسمی تعلیم کا جامع نظام متعارف کروایا۔ رسمی تعلیم کے لیے منہاج یونیورسٹی، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر تحت 670 سکولز، کالجز ملک بھر میں قائم کیے اور غیر رسمی تربیت کے لیے تحریک منہاج القرآن کے تحت تنظیمات کا جال گلی، محلوں تک پھیلادیا۔ آپ نے دین کی مٹتی اقدار کا احیاء کرتے ہوئے 6000 موضوعات پر خطابات اور 650 کتب تصنیف کیں۔ یہی نہیں آبادی کے نصف سے زائد حصہ کی حامل خواتین کی فکری و عملی تربیت میں بھی آپ نے مثالی کردار ادا کیا۔ آپ نے نہ صرف خواتین کی اسلامی اقدار کے مطابق فکری رہنمائی کی بلکہ اشاعت دین کے لیے عملی کردار ادا کرنے کے لیے تحریک منہاج القرآن میں ویمن لیگ کا شعبہ تشکیل دیا۔ جو گذشتہ 30 برس سے قابل قدر خدمات سرانجام دیتے ہوئے آج اپنی شاخیں یونٹ سطح تک قائم کرچکا ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی بیٹیاں خواتین کی تربیت اور رفاہ عامہ کا جذبہ لیے ہر دروازے پر دستک دے رہی ہیں۔ اس ضمن میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے تحت مختصر و طویل دورانیے کے کورسز کروائے جاتے ہیں۔

آج میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قائدانہ صلاحیتوںکا دل سے معترف ہوں۔ میں نے آپ کو مشکل کی گھڑی میں ایک لیڈر کی حیثیت سے اپنے کارکنان کے سامنے ڈھال کی طرح کھڑے دیکھا ہے۔ کسی لیڈر کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی فکر، مقاصد اور اہداف میں کتنا واضح ہے اس اعتبار سے بھی آپ اوج کمال پر نظر آتے ہیں۔ غرض آپ اسلاف کی روایات کے امین، مجددین کے اوصاف کے مالک عصر حاضر کے مجدد ہیں میں آپ کو 69 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ آپ کا سایہ ہم پر تاقیامت قائم رہے۔ (آمین)

محترمہ فرح ناز (صدرMWL)

حیات جاوداں
عزیمتوں کے کوہ گراں
خراج محبت ترے نام

میرے قائد!

آپ کی شخصیت کے ہمہ جہت پہلوئوں کی وسعت کو احاطہ تحریر میں لانا ناممکن ہے۔ بس کچھ ٹوٹے پھوٹے نامکمل لفظوں کا نذرانہ عقیدت آپ کے نام پیش کرتی ہوں۔

یقیناً محبت کا یہ ہر دم بہتا چشمہ اور دین کے رشتے اللہ کے تعلق سے ہے اور بلاشبہ جو محبت اللہ کے لئے ہو جاتی ہے وہ لازوال نورانی اور آفاقی ہو تی ہے، اسکی وسعت اور گہرائی کی کوئی حد نہیں ہو تی، امروز وفردا کے پیمانوں سے اسکا حساب نہیں لگایا جا سکتا،

اے میرے قائد!

آپ اپنے تمام تر وجود کے ساتھ اللہ کے لئے تھے، اللہ کے لئے ہیں اور اللہ کے لئے رہیں گے،اپنی روح کے ساتھ، اپنے جسم کے ساتھ، اپنے قلب و قالب کے ساتھ، اپنی حرکات وسکنات کے ساتھ، اپنے صبح وشام کے اعمالِ دینیات کے ساتھ، گویا! آپ فقط اللہ کیلئے ہیں۔

میں دعا گو ہوں کہ محبت کا یہ زم زم یونہی بہتا رہے اور طالبان شیخ کو تاقیامت سیراب کرتا رہے۔ آمین

سدرہ کرامت (ناظمہ MWL)

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مجدد دانہ کردار ادا کرتے ہوئے جہاں دین کی مٹتی ہوئی اقدارکا احیاء کیا وہاں خواتین کی فکری تربیت کرتے ہوئے دین کے فروغ کے لیے عملی کردار ادا کرنے کا بھرپور پلیٹ فارم مہیا کیا۔ میں آپ کے 69 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ علم و آگہی کا یہ بحرِ بیکراں ہمیشہ تشنگان علم کو یونہی فیض یاب کرتا رہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو عمر خضر عطا کرے اور آپ کا سایہ ہمیشہ ہم پر قائم و دائم رکھے۔

اس عہد میں دین کے ماتھے کا وہ جھومر
اسلام کے روشن چہرے کا نگینہ میرا قائد

راضیہ نوید (نائب صدر MWL)

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مد ظلہ العالی عصر حاضر کے وہ مہتاب ہیں جو آفتاب نبوت جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظیم بارگاہ عالیہ سے علم، عمل اور روحانیت کا حصہ وافر پا کر تمام انسانیت تک پہنچا رہے ہیں۔ آپ بلاشبہ دوررواں کی پہچان ہیں۔ یہ دور آپ کا ہے، یہ صدی اور زمانہ آپ کا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم اس میں سانس لے رہے ہیں۔ قبلہ قائد انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر منہاج القران ویمن لیگ کی تمام ذمہ داران، کارکنان اور جملہ وابستگان کو بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دست بستہ التجا ہے کہ

رب قادر میرے قائد کو سلامت رکھنا
کربلاؤں کے مسافر کو سلامت رکھنا