ورکنگ پلان 2025ء: مشاورت، ٹیم ورک اور جہد مسلسل کامیابی کی ضمانت

سدرہ کرامت

پس منظر:

منہاج القرآن ویمن لیگ کی تمام تر منصوبہ بندی سیدی شیخ الاسلام کے اس فکر اور نظریہ سے ماخوذ ہے جس نے لاکھوں، کروڑوں دلوں کو نہ صرف مقصد حیات سے آشنا کیا بلکہ دین مبین کی فتح اور نصرت کیلیے تن، من اوردھن کی قربانی دینے کا جذبہ اور لگن بھی عطا کی ہے۔

مجلس شوری ٰ 2018میں آئندہ 08 سالہ ورکنگ پلان Vision 2025کے نام سے پیش کیا گیا۔ شیخ الاسلام نے اس کی تفصیلات اور اہداف پر خصوصی ہدایات ارشاد فرمائیں۔

منہاج القرآن ویمن لیگ نے Vision2025 کے پہلے سال 2018-19کیلیے ورکنگ پلان، اہداف کے حصول کا لائحہ عمل اورپراجیکٹس کی تنفیذ کیلیے مختلف کتابچے تیار کیے اور تنظیمی و تربیتی کیمپ 2018میں ان پر رہنمائی فراہم کی بعد ازاں تنظیمی استحکام اور مثالی تنظیمات کے قیام کیلیے 09

ماہ پر مشتمل ورکنگ و تنفیذی پلان(اپریل تا دسمبر 2019) دیا گیا جس میں مستحکم اور مثالی تنظیم کے قیام کیلیے بنیادی خدوخال واضح کیے گئے۔

مثالی تنظیم کے تعلیمی، دعوتی، فلاحی و تنظیمی پر وگرام اور اہداف تفصیل سے 09 مختلف جہات میں دیے گئے اور ہر جہت پر متعلقہ ذمہ دار کو Nominate کیا گیا۔ علاوہ ازیں مستحکم اور مثالی تنظیم کے مراحل پر بھی روشنی ڈالی گئی تاکہ کسی بھی قسم کے ابہام کے بغیر تنظیمات یکسوئی اور تسلسل سے نتیجہ خیزی کو یقینی بنا سکیں۔

ورکنگ پلان 2019کے انتہائی اہم اہداف کے تناظر میں پراجیکٹس کی تنفیذ و عوام تک رسائی کے لیے دوماہ (جنوری و فروری 2020ء) کی توسیع دی گئی تاکہ پراجیکٹس کی لانچنگ اور تنفیذ کیلیے مناسب وقت میسر آسکے۔

مارچ 2020 سے Covid-19 کے باعث غیر معمو لی صورتحال کے پیش نظر منہاج القرآن ویمن لیگ نے آن لائن ورکنگ کا آغاز کرتے ہوئے ملک بھر کی تنظیمات کو آن لائن ورکنگ پر ورکشاپ کے ذریعے تربیت دی اور مرکز کی جا نب سے مختلف کورسز کا آغاز کیا۔ بعد ازاں آن لائن ورکنگ پر مشتمل ایکشن پلان ترتیب دیا جس کی تنفیذ کے ذریعے منہاج القرآن ویمن لیگ نے بہت ساری نئی جہتوں پر ورکنگ کا آغاز کیا۔

بحمد اللہ تعالی Vision 2025کے غیر معمولی اہداف کے حصول کیلیے کی جانے والی پلاننگ کی تنفیذ ابتدائی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

یونین کونسلز اور یونٹس میں تنظیمی نیٹ ورک کے پھیلاؤ، توسیع اور سر گرمیوں کے انعقاد پر توجہ مرکوز ہے۔

انتہائی قابل توجہ امور:

اگر تحصیل کے 100 یونٹس میں باقاعدگی سے کوئی نہ کوئی سر گرمی ہورہی ہے تو تحصیلی تنظیم (تحریکی تنظیم) کہلا ئے گی بصورت دیگر تحصیلی تنظیم فقط انتظامی تنظیم ہے جو بغیر کسی تحرک کے فقط اپنے وجود کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

تنظیمی اعتبار سے ہمار ا المیہ یہ ہے کہ ہم سالہا سال سے اپنے ضلع، تحصیل، پی پی حلقہ کے کسی ایک مخصوص علاقے سے باہر نہیں نکل پاتے عموماً جن علاقوں میں صدر، ناظمہ اور ذمہ داران کی رہائش ہے اس کے علاوہ بالعموم باقی تمام علاقہ جات دعوتی و تربیتی اور تنظیمی سر گرمیوں اور نتائج سے محروم رہتے ہیں اور ایسی صورت میں جب زیادہ تر ذمہ داران کا تعلق کسی تحصیل کے ایک ہی یونٹ، محلہ، گاؤں سے ہوتا ہے تو ساری ورکنگ چند گھروں تک محدود ہوجاتی ہے۔

1۔تحصیل کی ٹیم یا ایک گھر و یونٹ کے افراد:

اضلاع و تحصیلات کوانتہائی فکر مندی اور مکمل توجہ کیساتھ پلان کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے درج ذیل چند رہنما اصول مد نظر رکھنا ضروری ہیں:

  • تحصیل کی ٹیم میں سوجھ بوجھ رکھنے والی، تحریکی فکر کی حامل سینئر تجربہ کار خواتین کے ساتھ، تحریکی و غیر تحریکی فیملیز کی پڑھی لکھی، سنجیدہ، تربیت یافتہ اور جونئیرز کو شامل کرنے پر بھی محنت کی جائے۔
  • تحصیل کی ٹیم ایک خوبصورت گلدستہ کی مانند ہو جس میں تجربہ کار سینئرز بھی ہوں اور نئے جوش و جذبہ کی حامل خواتین و طالبات اور جونئیرز بھی۔
  • کم از کم تحصیل کی تین یونین کونسلز سے تعلق رکھنے والی ذمہ داران پر مشتمل ٹیم بنائی جائے۔ صرف اور صرف ایک گھر، فیملی، خاندان، یونٹ، یونین کونسل کی بہنوں پر مشتمل ٹیم تحصیل کی ٹیم ہونے کا حق ادا نہیں کر سکتی۔ اگر صرف ایک ہی خاندان یا یونٹ پر مشتمل تنظیم ہے تو وہ تحصیل کی ٹیم نہیں ہے)

2۔ ڈیٹا بیس:

  • تحصیل کا نقشہ، یونین کونسل کی تعداد، علاقہ جات کے نام اور افراد و تحریکی فیملیز کا ڈیٹا بیس آپ کے آفس، فائل اور ڈائری میں موجود ہو۔
  • ایسے گاؤں، یونٹس جہاں کسی تحریکی فیملی کا گھر موجود ہو ڈیٹا بیس میں شامل ہونا چاہیے۔ (تعلق کسی بھی فورم سے ہو سکتا ہے)
  • منہاج القرآن ویمن لیگ سے وابستہ خواتین کتنی ہیں؟
  • منہاج القرآن ویمن لیگ سے وابستہ خواتین کے گھر کہاں کہاں موجودہیں؟
  • رفقاء کے گھر و ایڈریس
  • تحریکی پروگرامز میں شرکت کرنے والی کارکنان و ذمہ داران کے گھر و ایڈریس
  • ٹیم کی باقی تمام ذمہ داران کی ایسی رشتہ دار، دوست، حلقہ احباب کی خواتین جو تحریک، دینی و مذہبی پرو گرامز کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہیں انکے گھر کہا ں کہاں اور کن یونٹس میں موجود ہیں؟
  • لسٹ میں کیٹگری، نام، فون نمبر، ای میل ایڈریس (اگر موجود ہے تو)، وٹس ایپ نمبر اورکیفیت موجود ہو۔
  • تحصیل کا نقشہ حاصل کریں اور ایسے ایریاز جہاں تنظیمی و تربیتی سرگرمیوں کا آغاز ہوسکتا ہے نقشے پرindicate کرنا چاہیے۔
  • نقشے پر نشاندہی کریں کہ تحصیل کے کن علاقوں، یونین کونسلز، یونٹس میں آپکی ان گھروں کے ذریعے رسائی ممکن ہوسکتی ہے اور ایسے علاقے جہاں پہلے سے کوئی نہ کوئی سر گرمی جاری ہے۔
  • ہر گاؤں اور ہر یونٹ کی منصوبہ بندی ہونی چاہئے۔ اس طریقہ کا رسے سرگرمیوں کا اجراء، افراد سازی اور بالآخر تنظیم سازی میں مدد ملے ملتی ہے۔
  • سرگرمی کا آغاز کسی نہ کسی گھر، ادارے یا سنٹر سے ہونا چاہیے جس سے یونٹ سازی ہوگی (یعنی اگر حلقہ درود و فکر کا آغاز ہوا ہے تو حلقہ درود آرگنائزر، معلمہ (در س قرآن کے لیے) اور دعوت دینے کے لیے ایک بہن کی ذمہ داری لگائی جائے گی تو لا محالہ یہ تین بہنیں کسی نہ کسی صورت اگلے مرحلے میں یونٹ کی تنظیم کہلائیں گی)
  • اسی طرح جتنے یونٹس میں مختلف سر گرمیاں (حلقہ درود و فکر، درس قرآن، کورس، شب بیداری، آئیں دین سیکھیں کورس وغیرہ )
  • تحصیل کے کم از کم 100 یونٹس اور گاؤں پر لازمی فوکس کیا جائے جو 20 حلقات درود و فکر، 10 دروس قرآن، 5 شب بیداریوں، 15 شارٹ کورسز کے ذریعے آسانی سے پلان کیے جا سکتے ہیں۔
  • تحصیل کے ڈیٹا بیس کے ذریعے کم از کم 100 یونٹس میں سرگرمیوں کے باقاعدہ کے اجراء کے لیے ماہانہ بنیادوں پر میٹنگ کا انعقاد کیا جائے۔
  • ہر انگریزی مہینے کے پہلے ہفتے کو پاکستان بھر کی تمام تنظیمات پاکستان بھر میں بیک وقت، اپنی سہولت کے مطابق ماہانہ تحصیلی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے۔
  • افراد سازی کے لیے بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان کے علاوہ دیگر زونز کے تمام اضلاع و تحصیلات میں تنظیمی سٹرکچر 100فیصد جبکہ جنوبی پنجاب اور ہزارہ میں 80فیصد مکمل کیے جائیں۔
  • ضلع میں اگر 2 کو آرڈینیٹرز موجود ہیں، اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں اور کام کر رہی ہوں تو اسے بھی ضلعی ٹیم تصورکیا جائے گا۔
  • بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان میں تنظیمی سٹرکچر کے قیام اور اس کے استحکام کے لیے سال کے کسی بھی حصے میں ورکرز کنونشنز، حلف برداری تقاریب، تنظیمی و تربیتی ورکشاپس کا انعقادکریں۔

ایک تحصیل کے کم از کم 50 یونٹس متحرک کریں۔

یونٹ میں اگرکوئی ایک مستقل سرگرمی ہے تو وہ متحرک یونٹ کہلائے گا۔

ہر پی پی حلقہ میں رفاقت سازی اور تنظیمی حوالے سے افراد سازی کے لیے سر گرمی کا اجراء کیا جائے۔

50 مختلف یونٹس میں سرگرمی کا اجراء کریں جس کے لیے 50 نئی آرگنائزز ہوں۔ سرگرمیوں میں حلقات درود کے علاوہ دیگر سرگرمیوں کو بھی شامل کی جائیں۔

تمام ڈیپارٹمنٹس یونٹ لیول تک اپنی مختلف سرگرمیوں کا اجراء کریں۔

جب ایک تحصیل کے 50 مختلف یونٹس ایکٹو ہوں گے اسے متحرک تحصیل گردانا جائے گا۔

3۔ ماہانہ ضلعی و تحصیلی میٹنگ:

زیرِ دعوت، زیر تعلیم و زیر تربیت خواتین کی تعداد میں ہر مہینے اضافہ اگر نہیں ہو رہا تو سر گرمیوں کے انعقاد و توسیع پر توجہ مرکو ز کریں اور تعداد میں اضافہ نہ ہونے کی وجوہات و اسباب پر ماہانہ میٹنگ میں مشاورت کریں اور لائحہ عمل تیار کریں۔

ایجنڈا پوائنٹس:

  • تحصیل کے کم از کم 100 یونٹس میں سر گرمیوں کا اجراء
  • فہم دین پراجیکٹ
  • Vision 2025کے اہداف، ماہانہ تقسیم، لائحہ عمل اور نتائج کا جائزہ
  • ورکنگ پلان کے ماہانہ اہداف، لائحہ عمل، تنفیذ اور نتائج کا جائزہ
  • نامکمل اہداف و ناقص تنفیذ کا تعمیری جائزہ

متفرق:

میٹنگ کے شرکاء:

  • تحصیلی و یونین کونسل کی تمام ذمہ داران
  • یونٹس کی سرگرمیوں کی متحرک آرگنائزر ز

ضروری ہدایات

ماہانہ میٹنگ کے لیے تحصیل میں کوئی مخصوص جگہ تحصیلی دفتر کا ہونا ضروری ہے۔

  • کسی ذمہ دار کے گھر کا ڈرائنگ روم، اسلامک سنٹر کا آفس یا TMQ کادفتر بھی استعمال ہو سکتا ہے۔
  • ویمن لیگ کی فائلزاورریکارڈ دفتر کی ایک مخصوص Cupboard میں ہونا چاہیے۔
  • آفس شیڈول میں ہفتے میں دو دن مخصوص اوقات کے لیے اورایک ماہانہ میٹنگ کے لیے شامل ہونا چاہیے۔

تحصیلی ٹیم میں ذمہ داریوں کی تقسیم:

  • ٹیم کی ہر ایک ذمہ دار بہن کے پاس ہر مہینے کا نیا مخصوص ٹاسک یا گزشتہ ٹاسک پر فالو اپ اور آئندہ کیلیے رہنمائی۔
  • اگر تحصیلی ٹیم کے ہر ذمہ دار بہن کیلیے کوئی مخصوص ٹاسک اور کرنے کا کام نہیں دیا جارہا تو ورکنگ کو ریویو کرنے کی ضرورت ہے۔
  • تحصیل کی جانب سے یونین کونسل یا یونٹ کی بالکل نئی بننے والی تنظیم کو پہلے کرنے کے 5 کام یا اہداف کیا دیے جاتے ہیں؟
  • انکی تکمیل کیلیے تحصیل کی جانب سے رہنمائی، مدد، سپورٹ کیا ہوتی ہے اور اسکے فالو اپ کا طریقہ کار کیا ہے۔
  • یہ انتہائی اہم امر ہے جس پر تحصیل کی منصوبہ بندی ہونی چاہیے۔

اپنے ضلع، تحصیل، پی پی حلقہ کا نقشہ حاصل کریں:

  • آپکے ضلع، تحصیل، پی پی حلقہ میں خواتین کی کل آبادی کتنی ہے؟
  • کل کتنے گاؤں یا دیہی علاقہ جات ہیں؟
  • کتنی آبادی قصبہ یا شہری علاقہ پر مشتمل ہے؟
  • جن Ucs، یونٹس اور ایریاز میں تنظیمی نیٹ ورک، کارکنان، افرادی قوت بالکل مفقود ہے۔ اس ایریا کو ریڈ ہائی لائٹ کریں۔
  • جہاں دعوتی و تربیتی اور تنظیمی پر وگرامز جاری و ساری ہیں انہیں گرین ہائی لائٹ کریں۔
  • جن ایریاز میں قرآن کلاس، ایگرز، WOICE کی دعوتی وتنظیمی اور تربیتی پروگرامز کیلیے Potential موجود ہے اسے Yellow ہائی لائٹ کریں۔
  • سال 21-2020کیلیے جن ایریاز میں توجہ اور یکسوئی سے ورکنگ کی جائے گی Blueہائی لائٹ کریں۔

ترجیحات:

1۔ دعوت بذریعہ خطابات و تصانیف حضور سیدی شیخ الاسلام

2۔ مدرز ٹریننگ پروگرام

3۔ فی ضلع 10000 خواتین زیرِ دعوت

4۔ 100 متحرک یونٹس، 100 سرگرمیاں

5۔ فی تحصیل 1000بچے (ایگرز)، 500 طالبات (ایم ایس ایم سسٹرز)، 1000 طالبات (قرآن کلاسز و کورسز)، 500 رفقاء خواتین