معزز قارئیں! روزمرہ زندگی میں درپیش مسائل کے حل، پریشانیوں اور ظاہر و باطن کے امراض کے علاج کے لئے "آپ کی الجھنیں" کے عنوان سے ماہنامہ دختران اسلام میں سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ جس کا حل شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب "الفیوضات المحمدیہ" سے حاصل کردہ وظائف کی روشنی میں دیا جاتا ہے۔ آپ بھی اپنے روحانی مسائل کے حل کے لئے سوال بھیج کر رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ (ادارہ)

جادو ٹونہ کے اثرات کا مرحلہ وار علاج

سوال۔ میرا شوہر بلاوجہ بات بات پر جھگڑنے لگتا ہے۔ گھر میں ہر روز شر اور فتنہ و فساد کا ماحول پیدا ہوجاتا ہے، یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اس پر جادو، جن یا آسیب کا سایہ ہو۔ برائے مہربانی ان کی اس حالت سے نجات کے لئے کوئی موثر وظیفہ بتائیں۔

جواب۔ اگر کسی پر جادو ٹونہ کے ابتدائی اثرات ہوں یا آسیب یا جن کا سایہ ہو جس کے باعث وہ کسی بیماری میں مبتلا ہوجائے، میاں بیوی کے درمیان تفرقہ یا دیگر گھریلو یا کاروباری پریشانیاں لاحق ہوجائیں تو درج ذیل مرحلہ وار وظیفہ نہایت مفید اور موثر ہے۔

پہلا مرحلہ

1۔ سورۃ فاتحہ  : 11 مرتبہ 2۔ سورۃ البقرہ آیت نمبر 1۔ 5، 3۔ سورۃ البقرہ آیت نمبر 102،

4 ۔ آیۃ الکرسی :  11 مرتبہ، 5۔ سورۃ البقرہ آیت نمبر 255، 6۔ سورۃ البقرہ آیت نمبر 256 : 265،

7۔ سورۃ الاعراف آیت 54۔ 56، 8۔ سورۃ الاعراف آیت 115۔ 122، 9۔ سورۃ یونس آیت 81۔ 82،

10۔ سورۃ طٰہٰ آیت 66۔ 70، 11۔ سورۃ المومنون آیت 115۔ 118، 12۔ سورۃ الصافات آیت 1۔10،

13۔ سورۃ الاحقاف آیت 29۔ 32، 14۔ سورۃ الرحمن آیت 33۔ 36، 15۔ سورۃ الحشر آیت 21۔24،

16۔ سورۃ الجن آیت 1۔ 9، 17۔ سورۃ الکافرون  : 11 مرتبہ، 18۔ سورۃ الاخلاص :  11 مرتبہ،

19۔ سورۃ الاخلاص :  11 مرتبہ، 20۔ سورۃ الفلق :  11 مرتبہ، 21۔ سورۃ الناس :  11 مرتبہ

ہدایات

  • دن میں ایک بار بعد نماز فجر یا دو بار بعد نماز فجر اور بعد نماز ظہر پڑھ کر دم کریں۔
  • حسب فہرست ظہر کی بجائے شام کو نماز عصر یا نماز مغرب کے بعد بھی پڑھ سکتے ہیں۔
  • پانی پر دم کر کے پئیں اور پلائیں۔
  • حسب ضرورت پانی دم کر کے غسل کریں۔
  • جادو ٹونہ کے اثرات اور شر جنات سے نجات کیلئے پانی پر دم کر کے گھر کے اندر چھڑکاؤ کریں۔
  • جادو ٹونہ کی وجہ سے میاں بیوی میں ناچاقی ہو تو اس کے ازالہ کے لئے بھی مذکورہ وظیفہ کریں۔
  • یہ عمل 7 دن، 11 دن یا حسب ضرورت 40 دن تک جاری رکھیں۔

(الفیوضات المحمدیۃ، تالیف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری،411۔421)