سورۃ الفاتحہ کا وظیفہ

سورۃ الفاتحہ کی تاثیر و برکات میں یہ بھی ہے کہ یہ مشکلوں کو آسانیوں اور تنگیوں کو فراوانیوں میں بدل دیتی ہے۔ اس سے انسان پر حقیقی برکت و سعادت کا راستہ کھلتا ہے، ذہنی کرب، فکری الجھنوں اور پریشانیوں سے نجات ملتی ہے۔ رنج و الم اور غم و اندوہ رفع ہوتے ہیں۔ بیمار کو تندرستی ملتی ہے، تنگدست کو فراخی رزق عطا ہوتی ہے، محروم کو فتح نصیب ہوتی ہے اور سب غموں اور دکھوں کا مداوا ہو جاتا ہے۔

فتحِ مشکلات اور روحانی برکات کے لئے، ہر قسم کی مہمات میں کامیابی کے لئے، آفات و بلیّات سے حفاظت، جملہ امراض سے شفایابی اور اﷲ کی خاص مدد و نصرت کے لئے یہ وظیفہ مؤثر ہے۔

بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ (اَلْحَمْدُ ِﷲِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن۔ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ۔ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ۔ اِہْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ۔ صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ۔)

(الفاتحہ،1: 1۔8)

اسے 11مرتبہ پڑھیں، 10 بار پڑھ لینے کے بعد جب 11 ویں مرتبہ پڑھنے لگیں اور اس آیت پر پہنچیں:

''اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ''تو اسی ایک آیت کی ایک تسبیح (100مرتبہ) کریں اور پھر بقیہ سورت مکمل کر لیں۔

اول و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ پانی دم کر کے پئیں۔

اس وظیفہ کو کم از کم 40 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں

وظیفۂ محبتِ الٰہی

دل میں محبتِ الٰہی پیدا کرنے کے لئے درج ذیل آیات کا وظیفہ خاص طور پر مفید و مؤثر ہے:

اَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔ بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔

1۔ وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اﷲِ اَنْدَادًا یُّحِبُّوْنَہُمْ کَحُبِّ اﷲِ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اَشَدُّ حُبًّا لِلّٰہِ۔ (البقرۃ،2: 165)

2۔اِنَّ ﷲِ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبَّ الْمُتَطَھِّرِیْنَ۔ (البقرۃ،2: 222)

3۔وَاﷲُ یُحِبُّ الصّٰبِرِیْن۔(اٰل عمران،3: 146)

4۔اِنَّ ﷲِ یُحِبُّ الْمُتَوَکِّلِیْنَ۔ (اٰل عمران،3: 159)

5۔اِنَّ ﷲِ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ۔(المائدۃ،8: 13)

6۔اِنَّ ﷲِ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ۔(المائدۃ،8: 42)

7۔فَسَوْفَ یَاْتِی اﷲُ بِقَوْمٍ یُّحِبُّہُمْ وَ یُحِبُّوْنَہۤ۔ (المائدۃ،۵: ۵۴)

8۔فِیْہِ رِجَالٌ یُّحِبُّوْنَ اَنْ یَّتَطَہَّرُوْا وَاﷲُ یُحِبُّ الْمُطَّہِّرِیْنَ۔ (التوبۃ،9: 108)

9۔وَلٰـکِنَّ ﷲِ حَبَّبَ اِلَیْکُمُ الْاِیْمَانَ وَ زَیَّنَہ، فِیْ قُلُوْبِکُمْ۔ (الحجرات،49: 7)

10۔اِنَّ ﷲِ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ۔(الصف،61: 4)

ان آیات کو ترتیب سے اکٹھا پڑھیں یہ ایک بار تصور ہوگا۔

ان آیات کی روزانہ نمازِ فجر کے بعد کم از کم تین بار تلاوت کریں۔ اگر فرصت ہو تو نمازِ مغرب یا عشاء کے بعد جس وقت زیادہ یکسوئی اور تنہائی مل سکے، اس وظیفہ کو اپنا معمول بنا لیں۔ 7 بار یا 11 بار پڑھنے میں بہت برکات ہیں۔

ہاتھ پر پھونک کر سینے پر مل لیں اور پانی دم کر کے پئیں۔

ان آیات کی کثرت تلاوت سے دل میں محبتِ الٰہی پیدا ہوتی ہے۔