پشاور (سرحد)
رپورٹ : سید امجد علی شاہ
پشاور میں تحریک منہاج القرآن نے عظیم الشان تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں تحصیلی، یوسی عہدیداران، سی ڈی ایکسچینج کے انچارجز نے خصوصی شرکت کی۔ محترم خالد محمود درانی (صدر P صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم T)، راقم (صوبائی ناظم ویلفیئر)، محترم صوفی عبدالطیف (صوبائی نائب امیر)، محترم طاہر بشیر صاحب (ناظم دعوت پشاور) اور پروفیسر عبدالشکور منہاجین (ناظم پشاور) کی خصوصی کاوشوں کے ذریعے کامیاب تربیتی کیمپ کا انعقاد ممکن ہوا۔ مرکز سے خصوصی طور پر محترم احمد نواز انجم، محترم عبدالرسول سندھو مرکزی نائب ناظم تنظیمات، محترم قمر جاوید ملک سینئر نائب ناظم تربیت نے شرکت کی۔
محترم احمد نواز انجم نے ورکنگ پلان 2008ء پر روشنی ڈالی۔ ڈیڑھ گھنٹے کی جامع بریفنگ نے کارکنان میں نیا جذبہ، ولولہ اور امنگ پیدا کردی۔ محترم انجم صاحب نے اپنی بریفنگ میں سابقہ کارکردگی کا موجودہ کارکردگی کے ساتھ تقابلی جائزہ پیش کیا اور ٹارگٹس کو حاصل کرنے کی حکمت عملی واضح کی۔ اس کے بعد محترم عبدالرسول سندھو نے دعوت بذریعہ کیسٹ کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا اگر کوئی کارکن دس مرتبہ ایک فرد سے CDs کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے میں کامیاب ہوگیا تو ہو نہیں سکتا کہ وہ فرد ہمارے مشن کے ساتھ منسلک نہ ہوجائے۔ محترم قمر جاوید ملک صاحب نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ CD ایکسچینج مہم ایسے ہی ہے جیسے اندھیری رات میں کسی نے چراغ جلایا تو اس سے تاریکی چھٹ جائے، پس یہ مہم علم کا چراغ ہے جس سے ہم اپنے معاشرے میں اجالا کرنا چاہتے ہیں۔ آخر میں مشتاق علی سہروردی (امیر تحریک سرحد) اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وفد کا شکریہ ادا کیا اور پشاور تنظیم کو کامیاب تربیتی کیمپ کے انعقاد پر خصوصی مبارکباد دی۔
آزاد کشمیر
رپورٹ: پروفیسر رشید احمد صدیقی
تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ تحریک میر پور میں منعقد ہوا جس کی صدارت محترم سردار منصور احمد خان امیر کشمیر نے کی۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ راقم (ناظم تحریک کشمیر) نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہااور اجلاس کے اغراض و مقاصد اور آئندہ کے تنظیمی اہداف پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر تمام عہدیداران کی خدمات اضلاع/ تحصیلی سطح پر سپرد کرنے کا فیصلہ ہوا۔ آزاد کشمیر کے تین انتظامی ڈویژن ہیں میر پور ڈویژن میں راقم (ناظم کشمیر)، پونچھ ڈویژن میں محترم سردار منصور احمد خان (امیر کشمیر) اور مظفر آباد ڈویژن میں محترم عبدالرحمن چشتی (ناظم دعوت) جملہ تنظیمی کارکردگی کی نگرانی کریں گے۔ علاوہ ازیں مرکز کے ساتھ آزاد کشمیر کی تنظیم کے ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتر بنانے کے لئے اور نظام العمل کے معاملات طے کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ممبران ظفر اقبال طاہر، محمد لطیف غوث، خالد محمود انجم، سردار اعجاز سدوزئی اور محترم عبدالرحمن چشتی، امیر کشمیر اور ناظم کشمیر ہوں گے۔
اجلاس کے آخر میں محترم ابرار فاروقی مرحوم، انجینئر غلام سرور مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے اور جملہ تحریکی احباب کے فوت شدگان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ آخر میں سردار منصور احمد خان امیر تحریک نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
فیصل آباد
٭ گلفشاں کالونی: منہاج القرآن ماڈل سکینڈری سکول گلفشاں کالونی جھنگ روڈ فیصل آباد کا رزلٹ علاقہ بھر کے سکولوں سے نمایاں رہا اور اس مرتبہ میٹرک کے امتحان میں سکول کا رزلٹ 98 فیصد رہا۔ سات بچوں نے 700 سے زائد نمبر لئے۔ تفصیلات کے مطابق محمد شاہ زیب انجم نے 777نمبر حاصل کئے جبکہ اویس احمد رحمانی نے 758 نمبر، اسامہ اکرم نے 750نمبر، عمر ممتاز نے 726 نمبر، حافظ علی مرتضی 720نمبر، حافظ محمد عمیر ارشد نے 717نمبر، محمد عمر احسان نے 712 نمبر حاصل کئے۔ اس شاندار رزلٹ پر علاقہ کے لوگوں نے سکول انتظامیہ، سکول کے پرنسپل علامہ محمد عارف صدیقی، اساتذہ کرام اور طلباء کو اس شاندار رزلٹ پر مبارکباد دی ہے اور اساتذہ اور ذہین طلباء کے لئے خصوصی انعامات کا اعلان کیا۔ پرنسپل نے خاص طور پر پیر محمد ساجد اور میاں محمد اکرم، نوازش علی کی کاوشوں کو سراہا۔ یاد رہے کہ سکول ہذا کے ایک ہونہار طالب علم محمد عبدالسلام نے 2003ء میں بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس موقع پر محمد عارف صدیقی نے میاں محمد انور (مرحوم) کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
٭ ماموں کانجن: منہاج ماڈل سکول ماموں کانجن فیصل آباد کے ہونہار طالب علم حسنین اقبال ولد محمد اقبال نے 777 نمبر لیکر میٹرک کے امتحان میں ماموں کانجن میں پہلی پوزیشن اور تحصیل تاندلیانوالہ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ علاوہ ازیں درج ذیل طلبہ منہاج ماڈل سکول ماموں کانجن فیصل آباد نے اعلیٰ نمبر حاصل کئے۔
محمد زرتاش حاصل کردہ نمبر 754، صارم عثمان حاصل کردہ نمبر 717، راؤ محمد شفیق حاصل کردہ نمبر 713، اشفاق احمد حاصل کردہ نمبر 702، رانا توقیر احمد حاصل کردہ نمبر 697۔
شاہ کوٹ
تحریک منہاج القرآن تحصیل شاہکوٹ کے زیراہتمام عرفان القرآن کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں آپ نے فرمایا کہ عالم اسلام اس وقت تک عالمی طاقتوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا جب تک علمی ترقی نہ ہو۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن اور صاحب قرآن سے تعلق عشق قائم کرکے دہر کو اجالے کے راستے کی طرف گامزن کیا جائے۔ آپ نے تحصیل صدر محترم محمد شفیق طاہر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی اور اس قدر عظیم الشان پروگرام کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرکز کی طرف سے خصوصی شیلڈ کا اعلان کیا۔ خصوصی خطاب جناب علامہ سید ہدایت رسول شاہ امیر تحریک فیصل آباد نے کیا۔ ان کے علاوہ محترم احمد نواز انجم امیر پنجاب اور رانا محمد ادریس قادری مرکزی ناظم دعوت نے بھی خطاب کیا۔ نقابت کے فرائض علامہ ظفر اقبال نعیمی نے ادا کئے۔ مرکزی منہاج نعت کونسل نے بارگاہ مصطفوی میں ہدیہ محبت پیش کیا۔ آخر میں جناب رحیق احمد عباسی کے دست مبارک سے بارہ عدد عرفان القرآن اور بارہ عدد تفسیر سورہ بقرہ قرعہ اندازی کے ذریعے خواتین و حضرات کو تقسیم کی گئیں اور بارہ عدد منہاج السوی علمائے کرام میں تحفتاً تقسیم کی گئیں۔
شیخوپورہ
رپورٹ: عمر بشیر
گذشتہ ماہ تحریک منہاج القرآن گاؤں امام دین شرقی مانانوالہ کے زیراہتمام دوسری سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری حامد حسین سہروردی نے حاصل کی اس کے بعد مرکزی نائب ناظم امور خارجہ شکیل احمد طاہر اور غلام مرتضیٰ فریدی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گلدستے پیش کئے۔ اس محفل کی صدارت علامہ محمد حفیظ نقشبندی نے کہ جبکہ مہمان خصوصی چوہدری لیاقت علی (جنرل منیجر گلشن ویونگ ملز) تھے اس محفل میں محترم علامہ غلام ربانی تیمور نے عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل خطاب فرمایا۔ اس محفل میں نقابت کے فرائض رانا ذوالفقار نے سرانجام دیئے۔ اس محفل کا انتظام میاں محمد رفیق اور میاں محمد اسحاق نے کیا جبکہ خصوصی تعاون اور شرکت میاں اخلاق رفیق، میاں جاوید، مقبول احمد، ڈاکٹر صدیق، عبدالسلام، اظہار رفیق، میاں اشفاق، محمد اشفاق فوجی نے کیا جبکہ اس عظیم الشان محفل کے آرگنائزر میاں یاسر رفیق اور میاں محمد اشتیاق اور منتظمین میں عبدالسلام، عمر بشیر، شعبان علی، نذر سلام، سجاد اکبر، محمد رضوان، عمران نذیر اور دیگر احباب شامل تھے۔ محفل کے اختتام پر بذریعہ قرعہ اندازی شیخ الاسلام کے ترجمہ عرفان القرآن اور کتب حاضرین محفل میں تقسیم کی گئیں۔
اوکاڑا
رپورٹ: محمد سعید طاہر
گذشتہ ماہ منہاج القرآن تحصیل اوکاڑا میں رفقاء تحریک منہاج القرآن اوکاڑا کا ایک تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت قاری ریاست علی چوہدری نائب ناظم پنجاب تحریک منہاج القرآن نے کی۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ حافظ راشد محمود نے پیش کیا۔ نائب ناظم پنجاب نے تنظیم سازی کے سلسلے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ اس کے بعد نئی تحصیل باڈی تشکیل دی گئی جس کے مطابق صدر محمد حفیظ قادری، نائب صدر جاوید اقبال قادری، ناظم خالد محمود، ناظم مالیات محمد بلال مصطفیٰ، ناظم دعوت عبدالستار، ناظم تربیت عابد مجید، ناظم ویلفیئر غلام مرتضیٰ، ناظم امور خواتین چوہدری ولی محمد، ناظم تعلقات عامہ چوہدری عابد، ماسٹر محمد رشید کو ناظم دفتر و لائبریری نیز محمد سعید طاہر کو ناظم نشرو اشاعت کے طور پر منتخب کیا گیا۔ قاری ریاست علی چوہدری نے اس موقع پر نو منتخب عہدیداران کو مبارک دی۔
لالہ موسیٰ
رپورٹ: چوہدری مدثر اقبال ناز
گذشتہ ماہ لالہ موسیٰ میں تحریک منہاج القرآن کے دفتر اور لائبریری کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن محترم شیخ زاہد فیاض، ناظم تمویلات محترم علامہ شاہد لطیف اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک محترم سہیل احمد رضا نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی قائدین کا استقبال محترم یاسر خان جنجوعہ، محترم محمد حنیف قریشی اور مقامی معززین نے پرجوش انداز میں کیا۔ مہمانان گرامی میں مقامی SHO محترم انسپکٹر عبدالقیوم گوندل، محترم سیف الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ، محترم قلب عباس بٹ نائب ناظم UC.87، محترم چوہدری ظفر اقبال، محترم شاہد رضوان، محترم شاہد جمیل مرزا، محترم مہر محمد اسحاق، محترم خالد چیف، راقم، ماسٹر غلام سرور جنجوعہ، وحید جاوید، لطیف انصاری شامل ہیں۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض محترم حسن یونس منہاس نے انجام دئیے۔ تلاوت اور نعت شریف کے بعد محترم عبدالقیوم گوندل نے شیخ الاسلام کے ساتھ اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔ نائب ناظم اعلیٰ TMQ نے لالہ موسیٰ تنظیم کو اس شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے تنظیمی کام کو سراہا۔ علامہ شاہد لطیف قادری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ بعد ازاں دفتر کا افتتاح محترم شیخ زاہد فیاض، محترم علامہ شاہد لطیف اور دیگر احباب نے درود و سلام کی گونج میں کیا۔
نارووال
رپورٹ: محمد سلیم عباس
گذشتہ ماہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل نارووال کے زیراہتمام دسواں سالانہ فری آئی سرجری کیمپ منعقد ہوا۔ اس کے لئے OPD کیمپس کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوا۔ آٹھ مختلف مقامات پر معائنہ کیمپ لگائے گئے جن میں سے نونار اور تلونڈی بھنڈراں کے کیمپ بہت کامیاب رہے۔ کنجروڑ میں محمد سرور خان مرحوم سابق امیر تحریک نارووال کی یاد میں کیمپ لگایا۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر پر یکم تا 6 نومبر معائنہ کیمپ لگایا گیا۔ جس سے 700 افراد مستفید ہوئے۔ اس طرح OPD کیمپس سے تقریباً 2300 لوگوں نے استفادہ کیا۔ ان OPD کیمپس میں سرجری کے علاوہ فری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ OPD کیمپس میں 500 افراد کو سرجری ایڈوائس کی گئی۔ 5 تا 7 نومبر سرجری کیمپ کا انعقاد ہوا۔ سرجری کیمپ کی افتتاحی تقریب 5 نومبر کو منعقد ہوئی۔ جس میں پروفیسر ڈاکٹر عمران اکرم صحاف، ڈاکٹر امانت علی، حاجی محمد اسماعیل چودھری، اختر علی قادری اور راقم نے خطابات کئے۔ ڈاکٹر سید مزمل حسین، ڈاکٹر سید جواد احمد، ڈاکٹر احمد سعید، ڈاکٹر آکاش اور ڈاکٹر ساجد بھی تقریب میں موجود تھے جبکہ مہمانان گرامی میں الحاج میاں محمد یونس چشتی، سید سکندر احمد شاہ نقوی اور حافظ طاہر ضیاء شامل ہیں۔ علاوہ ازیں قائدین و کارکنان تحریک اور معززین علاقہ بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ آخر پر علامہ عبدالرزاق نے دعا کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر پر آکولو پلاسٹک سرجری ورکشاپ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ اس ورکشاپ میں درج ذیل ڈاکٹر صاحبان نے خدمات سرانجام دیں۔
پروفیسر ڈاکٹر عمران اکرم صحاف FRCS، ڈاکٹر امانت علی FCPS، ڈاکٹر سید مزمل حسین، ڈاکٹر سید جواد احمد، ڈاکٹر گوہر رحمان، ڈاکٹر احمد سعید، ڈاکٹر آکاش اور ڈاکٹر محمد افضل۔
تین دنوں میں 213 افراد کی سرجری کی گئی جن میں سے 192 افراد کی آنکھ میں لینز ڈالے گئے جبکہ ایک مریض کی پلاسٹک سرجری کی گئی۔ فری آئی کیمپ میں حاجی محمد اسماعیل چوہدری، حافظ عبدالحی، ذوالفقار علی قادری، میاں جاوید اقبال عباس بٹ، محمد صدیق، حاجی اشرف، پروفیسر ارشد نقشبندی، ڈاکٹر زاہد رانا، منور حسین، حسن عرفان، عبدالرزاق، مبشر علی، محمد ایوب، انور علی شاہ، ڈاکٹر رشید، خلیل احمد قادری، ظہیر چوہدری، چراغدین قادری، غلام مصطفیٰ بٹ، حافظ عبدالغفار، سید مشتاق حسین نونار، میاں وسیم اکرم اور آفتاب احمد کے علاوہ خواتین میں محترمہ غزالہ ذوالفقار، غائنہ تبسم، ارشاد اشرف، نجمہ جاوید، عطیہ اشرف، عاصمہ، زینت مختار، عظیمٰی شہزادی اور بشریٰ نے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ فری آئی سرجری کیمپ کے لئے یکم تا 8 نومبر فری ایمبولینس سروس کی سہولت محترم محمد اسلم قادری آف دھدو بسراء تحصیل ڈسکہ نے فراہم کی جبکہ ڈرائیور ایمبولینس نجم رضا نے بہترین خدمات سرانجام دیں۔ مستحق مریضوں کے لئے ادویات اور لینز کی فراہمی میں الحاج میاں محمدیونس چشتی، چوہدری عزیز احمد (اسلام آباد)، الحاج ظفر اقبال مغل (الکریم رائس ملز بدوملہی)، نعیم ابراہیم چوہدری (اسلام آباد)، سید سکندر احمد شاہ نقوی، رانا وکیل خان منحج (نونار)، حاجی محمد اسماعیل چوہدری، محمد یعقوب کمبوہ، ملک منیر احمد مانک، آفتاب حمید کھوکھر، حاجی نذیر احمد، ندیم شیرازی، امجد فاروق صدیقی نے خصوصی فنڈز فراہم کئے۔
8 نومبر بروز جمعرات کیمپ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت شیخ زاہد فیاض مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن نے کی جبکہ احمد نواز انجم امیر تحریک پنجاب، عاقل ملک مرکزی ناظم ویلفیئر، وسیم ہمایوں چوہدری ناظم تحریک پنجاب اور ظہیر عباس گجر نائب صدر MSM نے بطور مہمانان خصوصی شرکت فرمائی۔ تقریب سے مرکزی قائدین، ڈاکٹر امانت علی، اختر علی قادری، حاجی اسماعیل چوہدری، اور راقم نے خطاب کیا۔