1. مَعَارِجُ السُّنَنِ لِلنَّجَاةِ مِنَ الضَّلَالِ وَالْفِتَنِ
فی زمانہ مادیت کا بڑھتا ہوا غلبہ، دین سے دوری کا بہت بڑا سبب ہے۔ عبادات کا ذوق ناپید ہوتا جارہا ہے یا ان کی ادائیگی محض رسم بن کر رہ گئی ہیں۔ حقوق و فرائض کی ادائیگی محض خواب بنتی جارہی ہے۔ عقائد و عبادات، حقوق و فرائض، اَخلاق و آداب، اَذکار و دعوات، معاملات و عمرانیات اور آدابِ معاشرت جیسے اہم و اچھوتے موضوعات پر مشتمل اِس نادر مجموعہ میں آیاتِ بینات، اَحادیث مبارکہ، آثارِ صحابہ، اَقوالِ اَئمہ سمیت محدثین و فقہاء کرام کی توضیحات و تصریحات اور تعلیقات کا عظیم انسائیکلوپیڈیا ہے۔
گیارہ جلدوں پر مشتمل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا یہ عظیم شاہکار بہت جلد طبع ہوکر منظر عام پر آرہا ہے۔ (اس کتاب کی مکمل تفصیل آپ گذشتہ صفحات پر ملاحظہ فرماچکے ہیں۔)
2۔ صداے اِنقلاب (مجموعہ خطابات)
یہ کتاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے درج ذیل مواقع پر ہونے والے تاریخی اجتماعات سے کئے گئے خطابات کا مرتبہ مجموعہ ہے:
٭ 23 دسمبر 2012ء: عوامی اِستقبال، مینارِ پاکستان لاہور
٭ 13 تا 17 جنوری 2013ء: اِسلام آباد لانگ مارچ اور دھرنا
٭ 15، 17، 22 فروری اور 17 مارچ 2013ء: اِنقلاب مارچز اور عوامی اِجتماعات
3۔ سلسلہ تعلیماتِ اِسلام (8): زکوٰۃ اور صدقات
2013ء میں زیور طبع سے آراستہ ہوکر آنے والی یہ کتاب تعلیمات اسلام کے سلسلہ کی آٹھویں کتاب ’’زکوٰۃ اور صدقات‘‘ ہے۔ اس کتاب میں اِنفاق فی سبیل اﷲ کی فضیلت، زیورات پر زکوۃ، رہائشی مکان، فلیٹ اور پلاٹ پر زکوۃ جیسے موضوعات زیر بحث ہیں۔
4۔Islam on Mercy & Compassion
اِسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔ اس کے ہر ہر حکم اور تعلیم میں رحمت و محبت کا پیغام جھلکتا ہے۔ فی زمانہ اِس حوالے سے اسلام پر جتنے اعتراضات وارِد کیے جارہے ہیں، شاید ہی کبھی ہوئے ہوں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اس کتاب میں اسلام ہونے والے ایسے ہی اِعتراضات کا مدلل جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسلام سراسر محبت اور امن کا پرچار کرتا ہے۔ اس کتاب کے دو حصے ہیں:
پہلا حصہ بیانیہ ہے، جب کہ دوسرا حصہ رحمت اِلٰہی کے ایمان افروز بیان پر احادیث نبوی کا مجموعہ ہے۔
یہ انگریزی کتاب www.minhajpublications.com سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
5۔ Muhammad a: The Merciful
اس کتاب میں آقاے دو جہاں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شانِ کریمی اور رحمۃ للعالمینی کو قرآنی آیات اور احادیث کی روشنی میں انتہائی شرح و بسط کے ساتھ اجاگر کیا گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آفاقی رحمت میں تمام جہانوں اور جملہ مخلوقات پر بے کراں شفقت و رافت کے فقید المثال مظاہر دامن دل کو کھینچتے نظر آتے ہیں۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مطہرہ کے ایسے بے شمار گوشے ہیں جن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت آج پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دامن رحمت ضعیفوں، فقراء و مساکین، بیواؤں، یتیموں، غلاموں، لونڈیوں، خدام، غیر مسلم اقلیتوں، ذمیوں اور معاہدین پر ہمیشہ کشادہ رہتا تھا۔ حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جانی دشمن، کفار و مشرکین بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت عامہ سے محروم نہ تھے۔ پھر انسانوں پر ہی نہیں جانوروں، پرندوں حتی کہ نباتات و جمادات پر بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت سایہ فگن تھی۔
کتاب کے مطالعہ سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اسلام امن و محبت اور رحمت کا دین ہے اور اس کے رسول رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ مخلوق خدا سے محبت اور ان کی دل جوئی و غم خواری، ان کے دکھوں کا مداوا اور ان کی خیر خواہی و نفع مندی کی فکر نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق عالیہ کا حصہ تھی۔ اس محبوب کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قرب حاصل کرنے کے لیے مومن کا ان صفات سے متصف ہونا ضروری ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کتاب ہذا کا ہر صفحہ محبت و اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ میں ممد و معاون ہے۔ اس کتاب کے بھی دو حصے ہیں:
پہلا حصہ بیانیہ ہے، جب کہ دوسرا حصہ رحمتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایمان افروز بیان پر احادیث نبوی کا مجموعہ ہے۔
یہ انگریزی کتاب www.minhajpublications.com سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
6۔Mawlid al-Nabi a: Celebration and Permissibility
تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وِلادت باسعادت کے بیان پر مشتمل اپنی نوعیت کی منفرد اور ضخیم کتاب ہے۔ یہ کتاب دراصل جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرعی حیثیت پر قرآن و حدیث، آثارِ صحابہ اور ائمہ و محدثین کے اَقوال و اَفعال سے ماخوذ دلائل کا جامع اِنسائیکلوپیڈیا ہے۔ اس میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اِعتقادی حیثیت کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر کیے جانے والے اِعتراضات کا مدلل جواب بھی دیا گیا ہے۔ نیز یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ قرونِ اُولیٰ کے مسلمانوں نے میلاد کیوں نہیں منایا۔۔۔؟ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر جلسے، جلوس، کھانا کھلانا اور چراغاں کرنا کیسا ہے۔۔۔؟ محافلِ میلاد کے تقاضے کیا ہیں۔۔۔؟ کیا میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا بدعت ہے۔۔۔؟ گویا اپنے موضوع پر ایک جامع و مانع تصنیف ہے۔
یہ انگریزی کتاب www.minhajpublications.com سے حاصل کی جاسکتی ہے۔