پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے 27 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے 30 نومبر 2015ء کو مرکزی سیکرٹریٹ پر یوتھ امن کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، پاکستان عوامی تحریک اور یوتھ ونگ کے مرکزی عہدیداران و قائدین سمیت ملک بھرسے یوتھ ونگ کے کارکنان و عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر محترم ڈاکٹر حسین محی الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان جب تک جدید تحقیق اور علوم و فنون کے فروغ کیلئے جدوجہد کرتے رہے، پوری دنیا کی امامت ان کے پاس رہی۔ جب سے وہ علم اور تحقیق کے راستے سے ہٹے، غلامی کے طوق ان کی گردنوں کا حصہ بن گئے۔ ہمیں اپنے نوجوانوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ نوجوان علم اور امن کی شمعیں ہاتھوں میں پکڑ کر جہالت اور دہشت گردی کے اندھیرے ختم کریں۔ تحریک منہاج القرآن دینی و جدید علوم اور عشق مصطفوی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احیاء کی تحریک ہے۔ نوجوانوں کی کردار سازی ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہے۔ نوجوان ضرب عضب کو ضرب علم سے کامیاب بنائیں۔ قوموں کی تشکیل سڑکوں، پلوں کی تعمیر سے نہیں بلکہ علوم و فنون کے فروغ سے ممکن ہے۔ نا اہل سیاسی قیادت، کرپشن اور جہالت نے دہشتگردی، نا انصافی اور عدم برداشت کو جنم دیا، ان برائیوں کے قلع قمع کی بھاری ذمہ داری نوجوانوں کے کندھوں پر ہے۔
امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر یوتھ ونگ محترم مظہر علوی نے کہاکہ ہم 27سال سے فروغ امن، نوجوانوں کی زندگیوں میں مقصدیت لانے اور شعور و آگہی کی مہم چلا ئے ہوئے ہیں۔ یوتھ لیگ نے اپنے قیام سے لیکر اب تک 15سو تربیتی سیشن، مختلف قومی و بین الاقوامی ایشوز پر 700 ریلیاں، 500 ورکشاپس کا انعقاد کیا اور ملک بھر میں یوتھ ونگ کے باقاعدہ ممبرز کی تعداد 75 ہزار ہے۔ یوتھ ونگ کے زیر اہتمام بلڈ بنک، موبائل ڈسپنسریاں، آئی کیمپس، سپورٹس فیسٹیول کا ہر سال انعقاد ہوتا ہے۔ نوجوانوں کو منشیات اور انتہا پسندی سے بچانے کیلئے خصوصی لیکچرز، کانفرنسز اور روڈ واک کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یوتھ امن کانفرنس سے منصور قاسم اعوان، شعیب طاہر، منصور بلال، انعام مصطفوی، عصمت علی، شہزاد نقوی، راجہ زاہد محمود، حاجی فرخ ناز، اور ناصر مصطفوی نے بھی خطاب کیا۔
پاکستان عوامی تحریک تحصیل کھپرو ضلع سانگھڑ (سندھ) کی تنظیم نو
گذشتہ ماہ پاکستان عوامی تحریک تحصیل کھپرو کی تحصیلی اور یونین سطح کی تنظیم سازی کی گئی جس کے نتیجے میں درج ذیل عہدیداران کا تقرر عمل میں آیا۔ ہم ان تمام احباب کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
تحصیل کھپرو: فوجی مشتاق احمد قائم خانی (صدر)، فوجی عمر دین قائم خانی (نائب صدر)، عبدالغفور ترک (سیکرٹری جنرل)، رجب علی عمرانی (سیکرٹری اطلاعات)
خواتین ونگ: محترمہ مریم خان قائم خانی (صدر)، محترمہ صائمہ علی قائم خانی (ناظمہ)، محترمہ آمنہ خاتون (رابطہ سیکرٹری)
ہندو ونگ: سیٹھ آوت رام (صدر)، سیٹھ رانومل (سیکرٹری جنرل)، واشو مل (رابطہ سیکرٹری)
کھپرو سٹی: محمد عامر قائم خانی (صدر)، غلام مصطفی جٹ (نائب صدر)، عبدالغفور قائم خانی (سیکرٹری جنرل)، راشد راجپوت (رابطہ سیکرٹری)
یوسی۔ کامل: ٹھارو خان (صدر)، امتیاز علی (سیکرٹری جنرل) یوسی۔ ڈھلیار: تاج محمد خیبر (کنوینئر)
یوسی۔ ہتھو نگو: عبدالعزیز قائم خانی (صدر)، عبدالستار قائم خانی (سیکرٹری جنرل) یوسی۔ کھاہی: راشن بھنبھیرو (کنوینئر)
یوسی۔ بلال: انجینئر فیض محمد درس (صدر)، عبداللہ درس (سیکرٹری جنرل) یوسی۔ کھوری: امیر حسن درس (کنوینئر)
یوسی۔ رونجھو: حاجی محمد ہاشم منگریو (صدر)، حاجی علی اکبر درس (سیکرٹری جنرل) یوسی۔ قاضی: طالب حسین (کنوینئر)
مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام ماہانہ کڈزفیسٹیول کا انعقاد
تحریک منہاج القرآن تجدیدو احیاء دین کی عالمی اور ہمہ جہتی تحریک ہے جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی اور عمر کے افراد اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت جس طرح بزرگوں نوجوانوں اور خواتین کی دینی، علمی، فکری، تعلیمی، اخلاقی اور تنظیمی تربیت کا فریضہ جدید وقدیم ذرائع سے سرانجام دے رہی ہے۔ اسی طرح نظامت تربیت آنے والی نسلوں کے اندرمحبت وعشق رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع فروزاںکرنے اور ان میں اعتماد سازی کے لئے منہاج ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام گزشتہ چھ ماہ سے ماہانہ بنیادوں پر کڈز فیسٹیول کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس سلسلے کا پہلا پروگرام مئی2015میں منعقد ہوا۔ ان پروگرامز میں آغوش گرائمر سکول کے طلباء کے ساتھ ساتھ لاہور بھر سے ڈیڑھ سو سے زائد خاندان اپنے بچوں کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔ جن کی باقاعدہ رجسٹریشن کی گئی ہے۔ ماہانہ کڈز فیسٹیول میں بچوں کی دینی، اخلاقی اورعلمی تربیت کے لئے منظم سلیبس اور جدید ذرائع ملٹی میڈیا کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کڈز فیسٹیول کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ بچوں کو تلاوت، نعت اور تقریر سکھانے کی باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں احادیث رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم، دعائیں، قصص الانبیاء اور اخلاق حسنہ کی تعلیمات اسلامک کارٹون اور ویڈیوز کے ذریعے دی جاتی ہیں۔
پانچواں کڈز فیسٹول تاریخی حوالے سے خاص اہمیت کا حامل تھا، اس میں چیئرمیں سپریم کونسل محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی اور بچوں سے خصوصی گفتگو فرمائی۔ انہوں نے نظامت تربیت کی اس کاوش کو زبردست سراہا اور اس کے دائرہ کارکو ملک بھر میں پھیلانے کی ہدایات جاری کیں۔